نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مقابلتاً کمزور مانی جانے والی ٹیم تمل ناڈو نے خاتون فٹ بال سیمی فائنل میں ہریانہ کو شکست دی
Posted On:
10 JUN 2022 8:51PM by PIB Delhi
نصف وقفے کے دوران آپس میں کئی گئی تھوڑی بات چیت اور حکمت عملی میں تبدیلی کی بدولت مقابلتاً کمزور مانی جانے والی ٹیم تمل ناڈو نے پہلے پچھڑنے کے بعد جمعہ کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کےخاتون فٹ بال سیمی فائنل میں ہریانہ کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی۔
ان کا مقابلہ جھارکھنڈ سے ہوگا جس نےدوسرے سیمی فائنل میں پہلے نصف میں کئے گئے گول کے ذریعے گجرات کو 3-0 سے شکست دی۔ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلےکے دوران تمل ناڈو اتفاق سے جھارکھنڈ سے 0-6 سے ہار گیا تھا۔
پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایک سنسنی خیز سیمی فائنل میں، چیمپئن ہریانہ نے نشا کے پہلے ہاف کے آخری لمحوں میں کئے گئے گول اضافی وقت میں آرتی کے ذریعہ کئے گئے گول کی بدولت دو گول کی سبقت حاصل کرلی۔
تاہم، تمل ناڈو کی کوچ ایس گوکیلا نے ہار نہیں مانی۔ ’’میں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا کہ ابھی کھیل ختم نہیں ہوا ہے ، صرف ہاف ٹائم ہوا ہے اور ہمارے پاس ابھی مزید 45 منٹ باقی ہیں۔ آپ ایک گول اسکور کرو اور پھر اگلے پانچ منٹ میں دوسرا گول کردو‘‘۔
گوکھیلا نے مہالکشمی کو بھی دائیں بازو سے سنٹر فارورڈ پوزیشن پر لگا دیا اور سیلم کے اے وی ایس کالج سے کامرس کی طالبہ نے 53ویں اور 68ویں منٹ میں گول کرکے تمل ناڈو کو برابری کی پوزیشن میں لادیا۔
جب کھیل ٹائی بریکر کی طرف بڑھ رہا تھا، تمل ناڈو، جس نے میزبان ٹیم کو اپنے چھٹپٹ حملوں سے سے پریشان کررکھا تھا۔ کو 91 ویں منٹ میں اس طرح کے ایک اور حملے کے ذریعے میچ کو جیتنے کا ایک موقع حاصل ہوا۔ ایس ڈی این بی کالج کی بی اے اکنامکس کی طالبہ اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والی کی بیٹی یووا رانی، نے ہریانہ کے کھلاڑیوں کو پست کرتے ہوئے گول داغ دیا۔
میزبان ٹیم بہتر ٹیموں نے اور پوزیشن پلے اور درست شارٹ پاس کے ساتھ اثر دار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود اس ہار کے لئے ہریانہ کی ٹیم خود ہی ذمہ دا ہے۔انہوں نے دوسرے ہاف میں کئی بے حد آسان موقع گنوادیئے۔
دوسرے سیمی فائنل میںببیتا کماری کے ذریعہ ، 26ویں اور 38ویں منٹ میں کئے گئے گول اور دو منٹ بعد الفا کنڈولنا کے ذریعہ کئےگئے ایک دوسرے گول کی مدد سے جھارکھنڈ کو گجرات کے خلاف 3-0 کی آسان جیت حاصل کی۔
ش ح۔ ش ت ۔ ج
UNO-6430
(Release ID: 1833701)
Visitor Counter : 101