محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لیبر اور  روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادونے جنیوا میں  ورلڈ آف  ورک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی


پوری دنیا میں آبادیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مزدوروں کی منصوبہ بند نقل مکانی اور نقل و حرکت ایک ضرورت بن گئی ہے: جناب بھوپیندر یادو

انہوں نے دنیا بھر میں ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کی سہولت کے لیے عالمی مہارت کی نقشہ سازی پرزوردیا

Posted On: 10 JUN 2022 9:13PM by PIB Delhi

لیبر اورروزگار کے مرکزی وزیر  جناب بھوپیندر یادو نے آج جنیوا میں   اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت کی ، جس کا انعقاد  آئی این سی کی میٹنگ کے موقع  پر ورلڈ آف ورک  سربراہ کانفرنس کے تحت  آئی ایل اے کے ذریعہ کیا گیا۔ تبادلہ خیال کا  موضوع تھا‘‘ کثیر رخی عالمی بحران سے نمٹنا : انسانیت  پرمرکوز  بحالی اور لچک کو فروغ دینا’’

تبادلہ خیال کے دوران   کثیررخی  چیلنجوں  پر اصل توجہ مرکو ز کی گئی ،جن کا سامنا  کام کی دنیا کررہی ہے ۔ جس میں  عدم مساوات کی بگڑتی ہوئی صورتحال  ،  آبادیاتی حقائق  سے متعلق مسائل  ،  غیر مساوی تکنیکی پیش رفت   ، بے قاعدگی  ،  آب وہوا کی تبدیلی  جیسے موضوعات   شامل  ہیں نیز   ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے  ملکوں اوربین الاقوامی برادریوں کے ذریعہ کیا اقدامات کئے جانے چاہئیں تاکہ انسانیت  پر مرکوز ، لچکدار اور پائیدار بحالی کے ہدف کو  حاصل کیا جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HJRL.jpg

وزیرموصوف نے ان اقدامات کے بارے میں  تفصیل سے خطاب کیا جو ہندوستان نے  بے قاعدگی  سے نمٹنے اور  غیر رسمی شعبے کے ورکروں کو  سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لئے  کئے  گئے ہیں۔ انہوں  نے غیررسمی ورکروں کا اندراج کرنے کے لئے اور ان کے سماجی تحفظ کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے سماجی تحفظ کے فنڈ کے قیام کے بارے میں  تفصیلات بتائیں ۔انہوں نے کام کے مستقبل   ،  ڈجیٹل تبدیلی ،  گگ  اور پلیٹ فارم ورکروں    کے مستقبل کے بارے میں  اور ان کے حقائق   کے تحفظ اور ان کی بہبود کے لئے  کوڈ میں  کئے گئے اقدامات کے بارے میں  بات کی ۔انہوں نے  پوری دنیا میں  آبادیاتی تبدیلیوں  کی وجہ سے مزدوروں کی منصوبہ بند نقل مکانی اور نقل و حرکت  کی ضرورت پر زوردیا  جو دنیا بھر میں آبادیاتی  طورپر ایک ضرورت بن گئی ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کی سہولت کے لیے عالمی مہارت کی نقشہ سازی پربھی  زوردیا۔ ایک لچکدار معاشرے   کی تعمیر کرنے اور شمولیاتی نیز  پائیدار ترقی کے لئے  حکومت کے اقدام  پر بھی زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FF4U.jpg

مباحثے میں شامل  پینل کے دیگر افراد تھے :

  • نائب وزراعظم ، وزیر برائے اقتصادیات اور محنت،سلطنت  بیلجیئم ایم پئیرے –ییوس ڈرمگنے ۔
  • تجارت اور ترقی سے متعلق  اقوام متحدہ کی کانفرنس  (یو این سی ٹی اے ڈی )  کی ڈپٹی سکریٹری  جنرل  محترمہ  ازابیلے ڈیورانٹ  ۔
  • پناہ گزینوں  ، روزگار اور تعلیم سے متعلق  نوجوان ماہر ۔
  • جنرل کنفیڈریشن آف الجزائر انٹرپرائزز، عوامی جمہوری جمہوریہ الجزائرکی صدر مسز سیدہ نیغزا۔
  • صومالیہ کی وفاقی جمہوریہ نے صومالی تجارتی  یونینوں کی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری جناب عمر فاروق عثمان نور ۔

*************

ش ح۔اع۔رم

U-6414


(Release ID: 1833499) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi