شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کی وزارت ، بہارسرکاراورفکّی (ایف آئی سی سی آئی ) نے ، بہارمیں شہری ہوابازی کے شعبے کو فروغ دینے کی غرض سے اشتراک کیا

Posted On: 10 JUN 2022 7:41PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت ، حکومت ہند نے بہارسرکاراور کامرس اورصنعت کے بھارتی ایوانوں کی فیڈریشن (فکّی) نے بہارمیں شہری ہوابازی کے شعبے کو فروغ دینے کی غرض سے ایک کانفرنس  کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں ، ریاست میں ہوائی اڈوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے ، ہیلی کاپٹرس خدمات ، زرعی  کاروباراور سیاحتی مقامات میں ریاست کے لئے مواقعوں کو مستحکم کرنے اور علاقائی کنکٹی وٹی میں اضافہ کرنے ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اورکاروباری مواقع کی نشاندہی کرنے کی غرض سے بھارت کے شہری ہوابازی کے شعبے کے ماہرین ایک جگہ یکجاہوئے ۔

شہری ہوابازی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پاڈھی نے اس کا نفرنس میں نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ بہارکے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ، ڈاکٹرایس سدھارتھ ، اوربہارسرکارکےپرنسپل سکریٹری جناب سندیپ پونڈرک نے بہارریاست میں شہری ہوابازی  کے  فروغ کے بارےمیں پریزنٹیشن دیئے۔ اس کانفرنس میں سیاحت کی وزارت کے ڈائریکٹرجناب پرشانت رنجن ، فکّی کے ڈائریکٹر جناب منوج مہتہ ، بہارسرکارکے ریزیڈنٹ کمشنرجنان پالکاساہنی اور شہری ہوابازی کی وزارت کے پرائیویت سکریٹری جناب اجے یادو نے بھی شرکت کی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MSCI.jpg

سیفٹی کے ریجنل ڈائریکٹراورایئربس انڈیا اورجنوبی ایشیا کے منیجمنٹ  بورڈ کے رکن ، کیپٹن دھروباپراگادانے صنعت سے متعلق منظرنامہ کے بارے میں ایک پریزنٹیشن  دیا ۔

شہری ہوابازی ایک کلیدی بنیادی ڈھانچہ کاشعبہ ہے ،جس سے پوری معیشت پرکئی گنااضافہ کرنے والے اہمیت کے حامل اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبارمیں ترقی اور سرمایہ کاری کی بلارکاوٹ آمد، تجارت اورسیاحت میں سہولت پیداہوتی ہے ، دنیا بھرکی تجارت کا قدرکے لحاظ سے ایک تہائی سے زیادہ حصہ ، ہوائی راستوں کے توسط سے ہوتاہے اوربین الاقوامی  سیاحت کے لگ بھگ نصف کوہوائی رابطوں سے سہولت فراہم ہوتی ہے ۔

بہار، بھارت میں ترقی کرنے والی ریاستوں میں سے ایک ہے اوراس میں ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں ۔ حالیہ برسوں میں ریاست کے شہری ہوابازی  کے شعبے نے ، ہوائی مسافروں ، ہوائی اڈے سے متعلق بنیادی ڈھانچے وغیرہ کے لحاظ سے قابل ذکرترقی کی ہے اوراسے ریاست کو ملک کی دوسری ریاستوں سے منسلک  کرنے میں کلیدی حیثیت حاصل ہے ، جب کہ یہ شعبہ ریاست کی سیاحت ، تجارت اورکامرس کو دنیا کے دوسرے حصوں تک آگے لے جارہاہے ۔ ریاست کو سال 2020کے بعد سے دربھنگہ ہوائی اڈے سے ہوائی خدمات  کی باضابطہ تجارتی کارروائیوں کے ذریعہ خاطرخواہ فائدہ ہواہے ۔ دربھنگہ ہوائی اڈہ، دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ ، حیدرآباد اور بینگلور کے ساتھ سیدھی پروازوں سے جڑا ہواہے جب کہ پٹنہ کو اڑان دوئم اسکیم  کے تحت  اب براہ راست پروازوں کے ذریعہ امرتسر، وارانسی اورپریاگ راج کے ساتھ جوڑدیاگیاہے ۔

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6418


(Release ID: 1833487) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi