وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 ایم / ایس شوفٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، بھروچ میں تھری 25 ٹن بولارڈ پل ٹگس (یارڈ 307- 305) کا کیل بچھانا

Posted On: 10 JUN 2022 5:33PM by PIB Delhi

تھری 25 ٹن بولارڈ پل ٹگس کی تعمیر کا معاہدہ 12 نومبر 2021 کو میسرز شوفٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ 84.75 کروڑ روپے کی لاگت سے حکومت ہند کے ‘‘آتم  نربھر بھارت’’کے اقدامات کے تحت طے پایا گیا تھا۔ یہ ٹگس 30 سال کی سروس لائف کے ساتھ بنائے جا رہے ہیں۔ یہ ٹگ بحری جہازوں اور آبدوزوں کو محدود پانیوں میں برتھنگ، ان برتھنگ اور بڑے پیمانے پر نقل و حرکت  میں مدد دینے کے قابل ہوں گے۔ ٹگس بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ اور لنگر  انداز  کے دوران آگ بجھانے میں مدد بھی فراہم کریں گے اور ان میں محدود تلاش اور  بچاؤ کارروائیوں  کی صلاحیت ہوگی۔

تینوں 25ٹی  بولارڈ پل ٹگس (یارڈ 305 - مہابلی، یارڈ 306 - بلجیت اور یارڈ 307 - بجرنگ) کی بنیاد کامریڈ سنیل کوشک، وار شپ پروڈکشن سپرنٹنڈنٹ (ممبئی) نے 10 جون 2022  کوبھروچ، گجرات میں  ایم / ایس شوفٹ شپنگ پرائیویٹ لمٹیڈ میں رکھی تھی ۔ مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات کے ساتھ یہ ٹگس وزارت دفاع کے ‘‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’’ کے تحت کئے گئے اقدامات کےقابل فخر   اور  پرچم بردار  ہیں۔

             

*************

ش ح ۔ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.6424

 


(Release ID: 1833473) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi