وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزارت خزانہ کے امرت مہوتسو آئکونک ویک کا اختتام


وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے سی بی ڈی ٹی کے اختراعی کمیونکیشن اور آؤٹ ریچ سازوسامان کا اجراء کیا

ڈی ایف ایس نے ’’دی پلیج‘‘ موسیقی ریزویڈیو کے اجراء کے ذریعہ عوام کی خدمت کے اپنے عہد کی تجدید کی

ہندوستانی معیشت میں بجٹ کی دین پر خصوصی ڈاک ٹکٹ اور کور جاری

Posted On: 11 JUN 2022 8:10PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ نے امرت مہوتسو آئکونک ویک کا اختتام وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور میں مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کے ہاتھوں کئی اختراعی کمیونکیشن اور آؤٹ ریچ اشیاء کے اجراء کے ساتھ ہوا، جن کا مقصد مالیاتی اور ٹیکس بیداری پیدا کرنا اور قوم کی تعمیر میں مختلف شعبوں کی حصہ داری کو اجاگر کرنا ہے۔

پناجی، گوا میں تاریخی ماکوئنز پلیس میں منعقدہ اختتامی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ وزارت خزانہ کے خود اپنے خدشات ہوتے ہیں کہ کوئی مہم کتنی کامیاب ہوگی، کیونکہ ہم جس طرح کا کام کرتے ہیں ان میں وہ سرگرمیاں بھی شامل ہوتی ہیں جن کے بارے میں جب ہم بولتے ہیں تو عموما لوگ ان کو سراہتے نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب ہم جانچ کرتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ بہت سی سرگرمیاں ، جن کے بارے میں عوام نہیں جانتے تھے وہ قابل قدر تھیں اور ہمیں زیادہ دلچسپ اور چست انداز میں انھیں پیش کرنا ہوتا ہے۔

وزیر موصوف نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرگرمیوں کے بارے میں اپنے عزیز واقارب کو بتائیں تاکہ حکومت میں لوگوں کی دلچسپی بڑھے اور زیادہ مؤثر اور جوابدہ گورننس لایا جاسکے۔

ٹیکس کےبارے میں بیداری پھیلانے کا تعلیمی متن اور گیمز

اس موقع پر وزیر خزانہ نے بورڈ گیمز ، تھری ڈی پزلس، اور کامک بکس کی شکل میں تعلیمی مواد جاری کیا جو سی بی ڈی ٹی نے تیار کیا ہے۔ کھیل کھیل میں سیکھنے والے یہ دلچسپ سامان بڑوں اور بچوں میں ٹیکس کی بیداری پیدا کرنے کے لئے ہیں۔

سانپ سیڑھی اور ٹیکس: اس بورڈ گیم میں ٹیکس اور مالی لین دین کے بارے میں اچھی اور بری عادتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اچھی عادتوں پر سیڑھی کے ذریعہ انعام ملتا ہے اور بری عادتوں پر سانپ سزا دیتے ہیں۔

بلڈنگ انڈیا: اس اجتماعی کھیل کے ذریعہ پچاس میموری کارڈوں کا استعمال کرکے ٹیکس ادا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

انڈیا گیٹ۔تھری ڈی پزل:اس کھیل میں 30ٹکڑے ہیں ہر ٹکڑے پر ٹیکس سے متعلق مختلف اصطلاحات درج ہیں۔

ڈیجیٹل کامک بکس: انکم ٹیکس محکمے نے بچوں اور نوجوانوں میں ٹیکس سے متعلق جانکاری پھیلانے کے لئے کامکس کا استعمال کیا ہے۔ انتہائی مقبول کارٹون کرداروں۔موٹو پتلو کے ذریعہ یہ پیغام دیا گیا ہے۔

سدرشن پٹنائک سینڈ آرٹ، ٹیکسز فارنیشنز ڈیولپمنٹ:

محترمہ سیتا رمن نے ریت سے تصویر یں بنانے والے مشہور فنکار سدرش پٹنائک کے ذریعہ اڑیشہ کے پوری ساحل پر بنائی گئی تصویر’’قوم کی ترقی کے لئے ٹیکس‘‘ کا ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا۔ محترمہ سیتا رمن نے پٹنائک اور ان کے طلبا سے بات کی جنھوں نے ریت سے یہ نقاشی تیار کرنے میں ساتھ دیا ہے۔

عزم ۔75 ’’دی پلیج‘‘ موسیقی ریز ویڈیو ، ڈی ایف سی نے تیار کیا

ایک  موسیقی ریز ویڈیو ’’دی پلیج‘‘ مالی خدمات کے محکمے نے تیار کیا ہے جس میں ہندوستانی مالی خدمات کے افراد کو عوام اور قوم کی خدمت کے لئے عہد لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ہندوستانی معیشت میں بجٹ کی دین پر خصوصی اسٹامپ اور کور کا اجراء

آئکونک ویک کی اختتامی تقریب میں وزیر خزانہ نے ایک البم جاری کی جس میں ’’مائی اسٹامپ‘‘ اور 75 برسوں میں بجٹ کی ہندوستانی معیشت کے لئے دین کو اجاگر کیا گیا تھا۔

گوا کے ریاستی وزیر جناب موون گوڈنہو ریونوسکریٹری جناب ترون بجاج، اقتصادی امور محکمے میں سکریٹری جناب اجے سیٹھ، بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمر کے مرکزی بورڈ کے چیئرپرسن جناب وویک جوہری اور سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز کی چیئرپرسن محترمہ سنگیتا سنگھ اس موقع پر موجود تھیں۔

آزادی کا امرت مہوتسو اور آئکونک ویک کے بارے میں

 آزادی کا امرت مہوتسو آزادی کے 75 برس ، یہاں کے عوام ، ثقافت اور حصولیابیوں کا جشن منانے کا مرکزی حکومت کا پروگرام ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کا باقاعدہ سفر بارہ مارچ 2021 کو ہوا جب آزادی کے 75 برس منانے کے لئے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع ہوئی۔

وزارت خزانہ نے اپنا آئکونک ویک چھ سے گیارہ جون تک منایا اور اس دوران متعدد پروگرام ہوئے جن میں شہریوں پر مرکوز اقدامات کا آغاز ، مالی بیداری پیدا کرنے کے اقدامات ، لیکچر سیمنار اور سمپوزیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ منشیات کو ضائع کرنے کا دن، سائیکل ریلیوں وغیرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ آئکونک ویک کے دوران کی سرگرمیوں کو ایک ای کافی ٹیبل بک میں یکجا کیا گیا ہے۔

****

 

U.No:6392

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1833337) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Marathi , Hindi