امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے دیو میں آج مغربی زونل کونسل کی 25ویں میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 11 JUN 2022 8:11PM by PIB Delhi

علاقائی کونسلوں نےایک یا مزید ریاستوں پر اثر ڈالنے والے معاملات یا مرکز اور ریاستوں کے درمیان معاملات پر منظم طریقے سے مذاکرات کے لیے ایک فورم فراہم کیا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی رہنمائی میں پچھلے 8 سال میں زونل کونسلوں اور ان کی قائمہ کمیٹیوں کی بہت سی میٹنگوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے

پچھلے 8 سال میں مختلف علاقائی کونسلوں کی 18 میٹنگیں اور قائمہ کمیٹیوں کی 24 میٹنگیں منعقد ہوئیں ، جبکہ پچھلے 8 سال میں اسی عرصے کے دوران محض 6 اور 8 میٹنگیں بالترتیب منعقد ہوئی تھیں

25ویں مغربی علاقائی کونسل نے 30 موضوعات میں سے 27 معاملات حل کر لیے گئے اور محض تین کے حل کے لیے مستقبل میں مزید مذاکرات کیے جائیں گے

اس سے جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا امدادِ باہمی ، وفاقیت کے جذبے کے تحت ملک کی مجموعی ترقی کے تئیں عزم کا اظہار ہوتا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سرپرستی میں ملک میں کووڈ – 19 عالمی وبا سے کامیابی کے ساتھ لڑائی کی

علاقائی کونسلوں  نے سماجی اور اقتصادی ترقی کے اہم معاملات پر ریاستوں کے مابین مذاکرات اور تبادلۂ خیال کے ذریعے تال میل کا ایک طریقۂ کار وضع کرنے میں مدد کی ہے

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے خواتین اور بچوں کے خلاف آبرو ریزی اور جنسی جرائم کی جلد تحقیقات اور ان معاملات میں مقررہ وقت کے اندر اندر سخت سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا

جناب شاہ نے کہا کہ پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سطح کے افسران ، اگر ممکن ہو تو خاتون افسران کو ہر ریاست کے پولیس صدر دفتر میں اس طرح کے کیسوں کی تحقیقات پر نظر رکھنے کی ذمہ داری دی جائے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دیئے گئے ، دیہی علاقوں میں بینکنگ نیٹ ورک کو وسعت دینے کے نظریے کے مطابق ڈاک کا محکمہ مزید 20715 انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک لائیو ٹچ پوائنٹس شروع کرے گا ، جس سے موجودہ ڈاک خدمات کو مزید بینک سہولتیں فراہم ہوگی

ریاستوں کو چاہیے کہ وہ فائدوں کی راست منتقلی کے پلیٹ فارم پر مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیموں کے علاوہ سبھی ریاستوں کی اسکیموں کو بھی شامل کریں

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مغربی خطے میں ایک سال کے اندر سبھی گاوؤں کو موبائل کنکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے کام کریں

داخلی اموراور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے دیو میں آج مغربی زونل کونسل کی 25ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ گوا، گجرات کے وزرا اعلیٰ اور دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کے ایڈمنسٹریٹر، گجرات ور مہاراشٹر کے سینئر وزرا ، مرکزی داخلہ سکریٹری ، مغربی زون کی  رکن ریاستوں کےچیف سکریٹری ، بین ریاستی کونسل سکریٹریئٹ کے سکریٹری اور ریاستوں و مرکزی وزارتوں اور محکموں کے دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ایسا پہلی بار ہے کہ مغربی زونل کونسل کی میٹنگ دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کے ، مرکز کے انتظام والے علاقے میں منعقد ہوئی۔

زونل کونسلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جنہیں 1956 میں  ریاستوں کی تنظیم نو سے متعلق قانون کے تحت قائم کیا گیا تھا داخلی امور اور امدادی باہمی کے مرکزی وزیر نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ، ملک کی مجموعی ترقی کے نشانے کو حاصل کرنے کے تعاون اور مقابلے پر مبنی وفاقیت کو فروغ دینے کے نظریے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زونل کونسلیں  ایک یا مزید ریاستوں یا مرکز اور ریاستوں کے درمیان اثر ڈالنے والے معاملات پر ایک لگاتار بنیاد پر مذاکرات کےلیے ایک منظم نظام کے ذریعے اس طرح کے تال میل کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جو مضبوط ریاستیں ایک مضبوط ملک بنانے کے جذبے کے تحت ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ملک کووڈ – 19 عالمی وبا سے کامیابی کے ساتھ نمٹا ہے اور ملک میں وسیع پیمانے پر ٹیکہ کاری کی یقین دہانی ہوئی ہے جو ریاستوں کی سرگرم حمایت سے ہی ممکن ہوا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ مختلف زونل کونسلوں کی میٹنگیں اب داخلی امور کی وزارت کے بین ریاستی کونسل کے سکریٹریٹ کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہیں جس میں ریاستی سرکاروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زونل کونسلوں اور اس کی قائمہ کمیٹیوں کی بہت سی میٹنگوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔  پچھلے 8 سال میں مختلف زونل کونسلوں کی 18 میٹنگیں اور قائمہ کمیٹیوں کی 24 میٹنگیں منعقد ہوئی ہیں جبکہ پچھلے 8 سال کی اسی مدت میں 6 اور 8 میٹنگیں بالترتیب منعقد ہوئیں۔

زونل کونسلوں کے رول کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ زونل کونسلیں اپنے رول کے اعتبار سے مشاورتی نوعیت کی ہیں لیکن مذاکرات اور تبادلۂ خیال کے ذریعے ان سے سماجی اور اقتصادی ترقی کے اہم معاملات پر ریاستوں کے مابین تال میل کا ایک طریقہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے۔ اس سلسلے میں داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے خواہش ظاہر کی کہ زونل کونسلوں کے فورم کو رکن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے بہترین طور طریقے ایک دوسرے کو بتائے جانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔  اور اس مقصد کے لیے انہوں نے  مشورہ دیا کہ ہر ریاست کی کامیابی کی داستانیں اور بہترین طور طریقے زونل کونسلوں کی قائمہ کمیٹیوں میں پیش کیے جائیں تاکہ زون کی دیگر ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام دیگر علاقے بھی انہیں اختیار کریں۔

دیو میں 11.06.2022 کو منعقدہ 25ویں میٹنگ میں مغربی زونل کمیٹی اور 28.01.2022 کو پناجی میں اپنی 12ویں میٹنگ میں قائمہ کمیٹی نے کل 36 معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔ ان میں سے 6 معاملات کو قومی سطح کی اہمیت والے معاملات کے طور پر گردانہ گیا اور ان معاملات پر بات چیت کی جا رہی ہے، نیز مختلف زونل کونسلوں کی سبھی میٹنگوں میں جاری بنیاد پر لگاتار ان مذاکرات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ یہ معاملات ہیں دیہی علاقوں میں بینکنگ خدمات میں بہتری، خواتین اور بچوں کے خلاف آبرو ریزی اور جنسی جرائم کے کیسز پر کڑی نظر رکھا جانا، اس طرح کے کیسز میں تیزی سے کارروائی کرنے والی عدالتوں پر عمل درآمد ، گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی شناخت کی توثیق ، گہرے سمندر میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو بچانے کی کارروائی کے لیے ساحلی ریاستوں کا علاقائی ہنگامی منصوبے کی تشکیل  اور سرکاری خرید کو ترجیح دیتے ہوئے میک ان انڈیا پہل کی حوصلہ افزائی۔ان میٹنگوں میں جن 30 دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ان میں سے 27 معاملات کو حل کر لیا گیا اور محض تین معاملات کو آئندہ مذاکرات کےلیے چھوڑ دیا گیا۔

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے خواتین اور بچوں کے خلاف آبرو ریزی اور جنسی جرائم کی جلد تحقیقات کی ضرورت اور مقررہ وقت کے اندر اندر سخت سزائیں دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ایک ایڈیشنل ڈی جی پی سطح کا افسرخاص طور پر کسی  خاتون افسر کو  اس  طرح کے تمام کیسوں پر نظر رکھنے کے لیے ہر ریاست کے پولیس صدر دفتر میں ذمہ داری سونپی جائے۔

مغربی زونل کونسل میں اپنی پچھلی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کا جائزہ بھی لیا ۔ داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سمندری ماہی گیروں کو کیو آر کوڈ والے پی وی سی آدھار کارڈ جاری کرنے کے عمل میں خاطر خواہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ساحلی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مائگرینٹ اور موسمی ماہی گیروں سمیت گہرے سمندر میں جانے والے سو فیصد ماہی گیروں کے پاس ایسے آدھار کارڈز ہونے چاہئیں جن کی آسانی سے توثیق کی جا سکے۔

سب کی شمولیت والے مقامی ہنگامی منصوبے اور اجتماعی طور پر بچاؤ کی کارروائی میں اس کے رول کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے ساحل پر موجودہ بنیادی ڈھانچے کی نشاندہی اور اسے قدرتی آفات سے نمٹنے کے منصوبوں سے مربوط کرنے کا مشورہ دیا۔

زونل کونسل نے اس بات کو بھی سراہا کہ دیہی علاقوں میں بینکنگ نیٹ ورک میں توسیع کے لیے ویراعظم جناب نریندر مودی کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے ڈاک کا محکمہ مزید 20715 انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک لائیو ٹچ پوائنٹس کا آغاز کرے گا جن کے ذریعے موجودہ ڈاک خدمات کےعلاوہ بینک کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔  داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مشورہ دیا کہ کوآپریٹیو بینکوں اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس سمیت  بینکوں کو چاہیے کہ وہ اس چیلنج کو قبول کریں اور یقینی دہانی کرائے کہ مغربی زون کےبینکوں سے محروم بقیہ گاوؤں میں سے ہر ایک کو اگلے پانچ سال میں پانچ کلومیٹر کے اندر اندر بینکنگ سہولیات فراہم کریں۔

سماجی تحفظ کی اسکیموں کے فائدے مقررہ مستفیدین تک پہنچ جائیں اس کو یقینی بنانے کے لیے ڈی بی ٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے مشورہ دیا کہ ریاستیں ڈی بی ٹی پلیٹ فارم پر مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیموں کے ساتھ ساتھ سبھی ریاستی اسکیموں کو مربوط کریں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ مغربی زون میں سبھی گاوؤں کو ایک سال کے اندر اندر موبائل کنکٹیویٹی فراہم کی جائے۔ جس کے لیے پرائیویٹ شعبے کی کمپنیوں کو بھی شامل کیا جائے۔

داخلی امور اور امدادی باہمی کے مرکزی وزیر نے یہ مشورہ بھی دیا کہ کامن سروس سینٹرس کے ذریعے رقم جمع کرنے کی سہولت میں مقررہ وقت کے اندر اندر توسیع کی جائے اور سبھی بینکوں کو اس پلیٹ فارم پر لایا جائے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اس کام کا پوری توجہ کے ساتھ سہ ماہی طور پر جائزہ لیا جائے۔ دیو میں منعقدہ میٹنگ میں کونسل نے گجرات واٹر سپلائی اور سویریج بورڈ کی طرف سے ڈی این ایچ  و ڈی ڈی کے مرکز کے انتظام والے علاقے کو پانی کی سپلائی کے لیے محصول کی شرح کے معاملے کو بھی حل کیا۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U –6386


(Release ID: 1833291) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Gujarati