کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

جناب راؤ اندرجیت سنگھ’ آزادی کے امرت مہوتسو‘ کے تحت وزارتِ کارپوریٹ امور کے علامتی ہفتہ کی تقریبات کے حصہ کے طور پر آئی آئی سی اے کے ذریعہ "ای ایس جی - سی ایس جی بہترین طرز عمل پر نمائش" کا افتتاح کریں گے

Posted On: 11 JUN 2022 1:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 11 جون        کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کے آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے علامتی ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے ، اس کے شہریوں کی شاندار تاریخ، متنوع ثقافتوں اور بہت سی اہم کامیابیاں کی یاد میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا۔

کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے اور کارپوریٹ امور کی وزارت(ایم سی اے) کے سکریٹری جناب راجیش ورما تقریبات کی صدارت کریں گے۔

آزادی کے امرت مہوتسوکی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، آئی آئی سی اے نیتی آیوگ، ڈپارٹمنٹ آف پبلک انٹرپرائزز (ڈی پی ای) اوریونیسیف کے تعاون سے ’’ای ایس جی – سی ایس جی بہترین طرز عمل پر ایک نمائش‘‘کا انعقاد کر رہا ہے جس میں مشہور سی ایس آر کے ساتھ پورے ہندوستان انڈیا کی مشہور تنظیمیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے شرکت کر رہی ہیں۔ یہ نمائش ای ایس جی/سی ایس آر  ماحولیاتی نظام کے مختلف شراکت داروں کے لیے ان شعبوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رہنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ کیس اسٹڈیز کو متعددشراکت داروں تک پہنچانے کے لیے کتاب/مجموعہ  کی شکل میں بھی شائع کیا جائے گا۔

آئی آئی سی اے تین پینل مباحثوں کا بھی اہتمام کر رہا ہے:

  • ای ایس جی کو مضبوط بنانے کے تئیں  مؤثرسی ایس آر
  • خواتین کے لیے مالی شمولیت اور خواندگی
  • کارپوریٹ گورننس: ہندوستان کے لیے ویژن کا ارتقاء

پینل ڈسکشن کے دوران صنعت/کارپوریٹ اور تعلیم کے شعبہ کے نامور مقررین خطاب کریں گے

براہ کرم تفصیلی پروگرام ملاحظہ فرمائیں۔

آئی آئی سی اے کے بارے میں

کارپوریٹ امور کی وزارت کے زیراہتمام کام کرنے والا انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) تحقیق، صلاحیت سازی اور وکالت کی کوششوں کے ذریعہ  ہندوستان کے کاروباری ماحول میں سوچی سمجھی قیادت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک تھنک ٹینک کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ کاروباری ماحولیاتی نظام کو متاثر کرنے والے موجودہ رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارپوریٹ امور سے متعلق ان تمام امور کے لیے ایک جامع حکمت عملی فراہم کرنے کا کام بھی کرتا ہے جو ان کی حکمرانی، ریگولیٹری، پالیسی، ساختیاتی مسائل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6374


(Release ID: 1833150) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil