کامرس اور صنعت کی وزارتہ

دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے خصوصی نمائندے جناب پال ہرملین کی قیادت میں ایک 4 رکنی فرانسیسی وفد نے جناب سوم پرکاش سے ملاقات کی


جناب  سوم پرکاش نے ڈبلیو ٹی او کی 12ویں وزارتی کانفرنس سے پہلے ہندوستان کی ترجیحات کا ذکر کیا

فرانس، یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے: جناب ہرملین

Posted On: 08 JUN 2022 7:59PM by PIB Delhi

دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے خصوصی نمائندے جناب پال ہرملین کی قیادت میں فرانس کے ایک چار رکنی وفد نے آج یہاں تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش سے ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ اور بین الاقوامی تجارتی اور اقتصادی امور کے تمام پہلوؤں پر باہمی تعاون کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I17C.jpg

 

جناب سوم پرکاش نے ہندوستان میں کاروبار کی لاگت کو کم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے میں مودی حکومت کے بڑے اقدامات اور اصلاحات کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستان-فرانس فاسٹ ٹریک میکانزم کی کامیابی کے بارے میں بھی بتایا۔

جناب  سوم پرکاش نے اگلے ہفتے جنیوا میں منعقد ہونے والی ڈبلیو ٹی او کی 12ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی -12) سے پہلے ہندوستان کی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ وزیر موصوف نے کووڈ وبائی امراض کے خلاف عالمی لڑائی کے پیش نظر ٹی آر آئی پی ایس کی چھوٹ کی مانگ کرنے والے ہندوستان کی تجویز کے لیے فرانس کی حکومت سے تعاون طلب کیا۔ انہوں نے ای کامرس سے متعلق ڈبلیو ٹی او کے مذاکرات اور الیکٹرانک ٹرانسمیشنز پر کسٹمز ڈیوٹیز پر عارضی پابندی کے بارے میں ہندوستان کے موقف کی بھی نشاندہی کی جس کی میعاد ایم سی 12 تک ختم ہونے والی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TFQZ.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  ہرملین نے کہا کہ فرانس یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) مذاکرات کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ 2024 سے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ یہ معاہدہ ہندوستان کے لیے 27 رکنی یورپی یونین بلاک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرے گا، جس کی توثیق یورپی پارلیمنٹ سمیت دونوں فریقوں کی جائے گی۔ دونوں فریق 17 جون کو برسلز میں ایف ٹی اے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے والے ہیں۔

فرانسیسی وفد میں ہندوستان میں فرانس کے سفیر جناب ایمانوئل لینین بھی شامل تھے۔

 

*********************

 

(ش ح ۔  ع ح)

U.No. 6294



(Release ID: 1832554) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi