وزارت خزانہ
مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی بی ڈی ٹی کی ای-بُک ‘‘آروہن ’’ کا اجرا کیا
Posted On:
08 JUN 2022 9:34PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی ، ارضیاتی سائنس (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات و پنشن نیز جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےآج محکمہ انکم ٹیکس کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں سی بی ڈی ٹی کی ای بک "آروہن" کا اجرا کیا ۔
بھارت کی تشکیل کرنے والے خیالات و نظریات کے ذریعہ "آزادی کا امرت مہوتسو" منانے کی وزیر اعظم کی اپیل سے متاثر ہو کر اور مخصوص اہداف اورنشانوں کے تئیں عہدبستگی کو تقویت دیتے ہوئے،محکمہ انکم ٹیکس ملک بھر میں اس پروگرام کے تناظر میں مختلف قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کررہا ہے۔ ای –بُک "آروہن" کا اجراء وزارت خزانہ کے زیراہتمام 6 تا 12 جون 2022 کے آئکونک ویک کے دوران منعقدہ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کا ایک حصہ ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے "آروہن" کا اجرا کرنے کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت براہ راست ٹیکس کے شعبے میں اصلاحات کا آغاز کرنے کے معاملے میں پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ کی گئی قانونی و انتظامی اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان کی جانب سے رضاکارانہ تعمیل میں اضافہ ہوا ہے اور ٹیکس دہندگان کی تعداد کے ساتھ ساتھ ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ آزادی کے بعد سے محکمہ انکم ٹیکس کی ترقی کے ساتھ ساتھ بھارتی سماج میں بھی ترقی ہوئی ہے اور اس سے لوگوں کے معاشی رویے میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے محکمہ کو کووڈ کے مشکل وقت میں کام کرنے پر مبارکباد دی اور ٹیکس دہندگان کے تئیں ان کی حساسیت کو سراہا۔ انہوں نے ٹیکس انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ٹیکس کے پیچیدہ قوانین اور طریقہ کار کو آسان اور واضح بنا کر اس امرت کال میں اگلے 25 سالوں کے لیے اہداف طے کریں تاکہ آزادی کے 100ویں سال تک ٹیکس کی ایک وسیع بنیاد بنائی جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قوم کے لیے ایک یادگار کے طور پر کام کرتے ہوئے، "آروہن" نوجوان آئی آر ایس افسران کے لیے تحریک کا ذریعہ بھی بنے گی۔
قبل ازیں، اپنے استقبالیہ خطاب میں، سی بی ڈی ٹی کی چیئرپرسن محترمہ سنگیتا سنگھ نے ملک کی تعمیر میں ٹیکس دہندگان اور محکمہ انکم ٹیکس کے تعاون کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کو آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات کے دوران ماضی سے تحریک لے کر مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران اور ملازمین کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران 14.09 لاکھ کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ نیٹ کلکشن کرنے اور سال 22-2021 کے لیے داخل کردہ آئی ٹی آر کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس نئی امیدوں، امنگوں اور آنے والے سالوں میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مضبوط عزم کے ساتھ مستقبل کا خیرمقدم کرتا ہے۔
"آروہن" جس کا مطلب ہے "طلوع" انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ابتدائی سالوں سے اب تک کی مسلسل ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ای بک پچھلے سالوں میں محکمہ انکم ٹیکس میں متعارف کرائی گئی اہم اصلاحات کا ایک جائزہ پیش کرتی ہے اور آزادی کے بعد سے ٹیکس انتظامیہ میں انڈین ریونیو سروس کے مختلف بیچوں کے تعاون کو ظاہر کرتی ہے۔ سات دہائیوں پر محیط اس کتاب کے سات ابواب محکمہ انکم ٹیکس میں اہم اصلاحات اور انڈین ریونیو سروس کے افسران کی طرف سے فراہم کردہ قیادت کا خاکہ پیش کرتے ہیں۔ اس مدت کے دوران محکمہ کی ترقی ایک زیادہ ذمہ دار، خدمات کی طرف مائل ادارے کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ ای –بک محکمہ انکم ٹیکس کی آفیشیئل ویب سائٹ https://www.incometaxindia.gov.in/Documents/Aarohan-itd-2022-e-book.pdf پر دستیاب ہے۔
*****
(ش ح ۔ م م ۔م ص)
U. No. 6286
(Release ID: 1832512)
Visitor Counter : 223