وزارت خزانہ

چیف ایڈوائزرکوسٹ کے دفتر نے وزارت خزانہ کا یادگاری ہفتہ منایا

Posted On: 08 JUN 2022 7:14PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے کے چیف ایڈوائزر کوسٹ کا دفتر آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت وزارت خزانہ کا یادگاری ہفتہ منا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 06 جون 2022 کو کیا تھا۔ نئی دہلی وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے کا حصہ ہونے کے ناطے، چیف ایڈوائزر کوسٹ کا دفتر اس ہفتے کے دوران پروگراموں/ تقاریب کا سلسلہ ذیل میں ترتیب دے رہا ہے:

  • 06 جون 2022 کو "انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی تشخیص اور نگرانی - وقت اور لاگت سے زیادہ" کے موضوع پر سمینار
  • 07 جون 2022 کو لودی گارڈن سے چیف ایڈوائزر کوسٹ کے دفتر تک واک کاتھون۔
  • 08 جون 2022 کو ‘وژن ICoAS@2047’ پر ورکشاپ
  • 09 جون 2022 کو "گڈز اینڈ سروس ٹیکس ایکٹ کے تحت ان پٹ ٹیکس کریڈٹ" پر ورکشاپ۔
  • 10 جون، 2022 کو "مشترکہ لاگت پر کوسٹ اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈ 19" پر ورکشاپ۔

آزادی کا امرت مہوتسو(اے کے اے ایم)  کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے،خزانے کے وزیر مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن یہ ہے کہ بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں سے ایک بنایا جائے اور اس کی آزادی کے 100 ویں سال تک 2047 میں اسے ترقی یافتہ ملک کے درجہ کے قریب لایاجائے۔  حکومت نے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے وقت کے پابند بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے اور بجٹ 23-2022 میں سرمائے کے اخراجات میں 35.4 فیصد اضافہ کیا ہے۔

تاہم، وقت اور لاگت کی زیادتی وزیر اعظم کے وژن کو حاصل کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔ تعمیراتی مرحلے میں تاخیر کے انتظام اور کنٹرول کے لیے ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے تکنیکی اور مالیاتی ماہرین کو شامل کرکے شروع کرنے سے پہلے منصوبوں کی تشخیص پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشخیص کے وقت اور پروجیکٹ کی تکمیل کے دوران/بعد میں ICOAS افسران پر مشتمل ایک آزاد گروپ کے ذریعے پروجیکٹوں کی جانچ/مانیٹرنگ سے امرت کال کے دوران بہترین بنیادی ڈھانچے کی تخلیق میں تیزی آسکتی ہے۔

*************

 

ش ح ۔ش ر۔ ج ا

U. No.6284



(Release ID: 1832511) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi