وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے 35 چھاؤنی بورڈ اسپتالوں اور 12 ملٹری اسپتالوں میں آیورویدسینٹرز کا کام کاج  شروع

Posted On: 08 JUN 2022 7:21PM by PIB Delhi

مسلح افواج کے اہلکاروں اور غیرمسلح ملازمین کے  کنبوں سمیت چھاؤنیوں کے رہائشیوں کو آیوروید کا فائدہ پہنچانے کیلئے 37 چھاؤنی بورڈ اسپتالوں میں سے 35 اور مسلح افواج طبی خدمات کے  12 ملٹری اسپتالوں میں آیوروید کے مراکز شروع کیے گئے ہیں۔ یہ پہل دواؤں کے روایتی ہندوستانی آیوروید نظام کو ایک بڑی کمیونٹی میں زیادہ مقبول بنائے گی۔

وزارت دفاع اور آیوش کی وزارت نے ان آیوروید مراکز کو فعال بنانے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ اس پہل کی حمایت کرنے کے لیے، آیوش کی وزارت نے ان آیوروید مراکز پر آیوروید کے ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔

اب تک کنٹونمنٹ بورڈ کے 37 اسپتالوں میں سے 35 اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے 12 ملٹری اسپتالوں میں آیوروید مراکز شروع ہو چکے ہیں۔ شاہجہاں پور اور جبل پور میں کنٹونمنٹ بورڈ کے باقی دو اسپتالوں میں جلد ہی آیوروید سنٹر شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

 

کنٹونمنٹ بورڈ کے 37 اسپتالوں کی فہرست

 

آگرہ

 

الہ آباد

 

بریلی

 

دہرہ دون

 

مہو

 

پچمڑی

 

شاہجہاں پور*

 

جبل پور*

 

بادامی باغ

 

بیرک پور

 

احمدآباد

 

دیہوروڈ

 

کھڑکی

 

سکندرآباد

 

دگشائی

 

فیروزپور

 

جالندھر

 

جموں

 

جتوگ

 

کسولی

 

کھاسیول

 

سباتھو

 

جھانسی

 

ببینا

 

روڑکی

 

داناپور

 

کیمپٹی

 

رانی کھیت

 

لینس ڈاؤن

 

رام گڑھ

 

مھترا

 

بیلگام

 

مورار

 

ویلنگٹن

 

امرتسر

 

بکلوہ

 

ڈلہوزی

 

 

*جلد شروع کیا جائے گا۔

آرمڈ فورسز میڈیکل سروس کے 12 ملٹری اسپتالوں کی فہرست

1. فوج

(a) بیس اسپتال دہلی کینٹ – مغربی کمان

 B)) سی ایچ (ڈبلیو سی )چنڈی مندر - مغربی کمان

(C) سی ایچ (سی سی ) لکھنؤ – وسطی کمان

(D) سی ایچ (ایس سی ) پونے – جنوبی کمان

E)) سی ایچ (ای سی ) کولکتہ - مشرقی کمان

(f) ایم ایچ  جبل پور – وسطی کمان

 

(G) ایم ایچ جے پور – جنوب مغربی کمان

(H) 166 ایم ایچ، جموں - شمالی کمان

(I)گوہاٹی – مشرقی کمان

2. بحریہ

A) ) آئی این ایچ ایس اشونی، ممبئی

3. فضائیہ

 (A) سی ایچ (اے اے ایف) بنگلور

(B ) 11ایئر فورس اسپتال، ہنڈن

 اس سے قبل وزارت دفاع نے آیوش کی وزارت کے ساتھ دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے تھے۔ پہلا معاہدہ 37 کنٹونمنٹ اسپتالوں میں آیوروید مراکز شروع کرنے اور دوسرا آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے 12 ملٹری اسپتالوں میں آیوروید مراکز شروع کرنے کا ہے۔

*********************

 

 

 

(ش ح ۔  ع ح)

U.No. 6280


(Release ID: 1832508) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi