خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین واطفال بہبود کی وزارت  نے بین الاقوامی یوم یوگ 2022 کےکاؤنٹ داؤن  پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 08 JUN 2022 8:20PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال بہبود  کی وزارت نے آج یہاں یوگ کے آٹھویں بین الاقوامی دن کےکاؤنٹ ڈاؤن  (الٹی گنتی) پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو یوگ کے عالمی دن، 2022 کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے تاکہ جسمانی اور جذباتی تندرستی کے لحاظ سے یوگ کے فوائد کو عام کیا جاسکے۔

خواتین و اطفال بہبود کے وزیرمملکت  ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی نے اپنی موجودگی اور فعال شرکت کے ساتھ اس موقع کو رونق بخشی کیا۔ خواتین و اطفال بہبود کےسکریٹری، اور خواتین اور خواتین و اطفال بہبود کی وزارت کے دیگر افسران/ اہلکاروں نے اس پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لیا جس کا اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (این  آئی پی سی سی ڈی ) دہلی کیمپس میں کیا گیا تھا۔

 

آیوش کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ مشترکہ پروٹوکول کے مطابق، افسران کو یوگاسن، کپال بھاتی، پرانایام، دھینا، سنکلپ اور دھیان/ مراقبہ سے متعارف کرایا گیا ۔ یہ پروگرام "یوگ برائے تندرستی" کے پیغام کو تقویت دینے اور یوگ کی اہمیت کو لوگوں تک پہنچانے میں تعاون کرنے کی ایک کوشش تھی جو کہ ہولیسٹک ہیلتھ کے فروغ میں اس کے کردار کے سبب عوام کے شعور میں کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ یہ مہم "یوگ برائے تندرستی" کامیابی کے ساتھ 'آزادی کا امرت مہوتسو مہم' کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی تھی۔

 

*****

 (ش ح ۔ م م  ۔م ص)

 U. No. 6289



(Release ID: 1832504) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi