بجلی کی وزارت

قومی سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیوایس ) کے ذریعے مربوط سی ٹی یو آئی ایل  کی کنیکٹویٹی اوپن ایکسیس درخواستیں


سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے سنگل ونڈو منظوری کو اہل بناتی ہیں جو 6 جون نصف شب لائیو کیا گیا تھا

Posted On: 08 JUN 2022 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جون 2022/

 

سنٹرل ٹرانسمیشن یوٹیلیٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سی ٹی یو آئی ایل) نے ہندوستان میں انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک میں واقع شراکت دار اداروں کو کنیکٹیویٹی، طویل مدتی رسائی اور درمیانی مدت تک کھلی رسائی فراہم کرنے کے لیے درخواستوں کی فائلنگ کو کامیابی کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس ) پورٹل کے ذریعے 6جون 2022 کو 23:45 بجے۔ نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس) 'سنگل پوائنٹ' منظوریوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں سرمایہ کاروں، کاروباریوں اور کاروباری اداروں کو درکار منظوریوں کے اہل بناتا ہے اس طرح وزارت بجلی کے ذریعہ 'کاروبار کرنے میں آسانی' کے اقدامات کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔

این ایس ڈبلیو ایس، ہندوستان کو 'آتم نر بھر' بنانے کی طرف ایک بڑی چھلانگ ہے۔ یہ سرمایہ کاروں کی رہنمائی کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کی شناخت اور ان کی کاروباری ضروریات کے مطابق منظوری کے لیے درخواست دینے کے لئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ پورٹل، منظوریوں کے لیے ایک "ون اسٹاپ شاپ" بن جائے گا ۔

سی ٹی یو آئی ایل،  پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت 100فی صد ذیلی ادارہ، بجلی ایکٹ کے مطابق کنیکٹویٹی، طویل مدتی رسائی اور درمیانی مدت تک کھلی رسائی فراہم کرنے اور منظوری دینےکے لیے ایک نوڈل ایجنسی ہے۔ یہ کام  سی ٹی یو آئی ایل ، بجلی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت اور انوسٹ انڈیا، صنعت کے فروغ اور اندرونی تجارت ( ڈی پی آئی آئی ٹی)ٹیم کی مشترکہ کوششوں سے مکمل کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں https://www.nsws.gov.in/

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6281



(Release ID: 1832430) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi