سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انوائرمنٹل اسٹڈیز، جاپان اور ایک پروفیشنل ادارے آریہ بھٹہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (اے آر آئی ای ایس)، بھارت کے درمیان ہوا کے معیار اور آب و ہوا کی  تبدیلی کے بارے میں مشترکہ تحقیق کے لیے  کئے جانے والے مفاہمت  نامے (ایم او یو) کو منظوری دی

Posted On: 08 JUN 2022 4:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انوائرمنٹل اسٹڈیز، جاپان اور آریہ بھٹہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (اے آر آئی ای ایس)، بھارت کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی رہنما خطوط  تیار کرنے کے لیے مفاہمت  نامے(ایم او یو) پر دستخط کئے جانے کو  منظوری دی تاکہ  ہوا کے معیار اور آب و ہوا کی تبدیلی کے بارے میں  مشترکہ تحقیق (جسے بعد میں ’’مشترکہ تحقیق‘‘ کہا جائےگا) کو انجام دے سکیں  اور نافذ کرنے کر سکیں۔ اس کے علاوہ، ماضی میں کسی دیگر غیر ملکی اداروں کے ساتھ تحقیق کے اسی طرح کے شعبوں میں اے آر آئی ای ایس ، نینی تال کے ذریعہ  ایسے کسی بھی مفاہمت نامے پر دستخط نہیں کیے تھے۔

چند ممکنہ سرگرمیاں درج ذیل ہیں: -

  1. سائنسی آلات کا مشترکہ استعمال اور آپریشن
  2. مشاہدہ کے طریقوں پر سائنسی اور تکنیکی معلومات کا تبادلہ
  3. مشاہداتی ڈیٹا کا مشترکہ تجزیہ  کرنا اور سائنسی رپورٹس کرنا
  4. مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں
  5. تحقیق کرنے کے مقصد سے پی ایچ ڈی طلباء سمیت وزیٹنگ اسکالرز کا تبادلہ
  6.  مشترکہ سائنسی ورکشاپس اور/یا سیمینار

اے آر آئی ای ایس کے بارے میں:

آریہ بھٹہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (اے آر آئی ای ایس) ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے جو حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اے آر آئی ای ایس فلکیات اور فلکی طبیعیات اور ماحولیاتی سائنس میں تحقیق کے لیے ایک مہارت کا  مرکز ہے۔ یہ زمین پر ہوا آلودگی اور آب و ہوا  تبدیلی، سورج، ستاروں اور کہکشاؤں کی تشکیل اور ارتقاء پر تحقیق کرتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ گروپ ریسرچ سائنسدانوں، پی ایچ ڈی کے طلباء، پوسٹ ڈاکس اور وزٹنگ اسکالرز پر مشتمل ہے۔ محققین جدید ترین اور جدید سائنسی آلات کے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ میں بھی مصروف ہیں اور اسے انجینئرز اور تکنیکی اہلکاروں کی ایک ٹیم کی مدد حاصل ہے جو منورا پیک اور دیواستھل دونوں کیمپسوں میں آلات کی تیاری اور آپریٹنگ کا کام کرتے  ہیں۔

این آئی ای ایس کے بارے میں:

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انوائرمنٹل اسٹڈیز (این آئی ای ایس) جاپان کا واحد تحقیقی ادارہ ہے جو بین شعبہ جاتی  اور جامع طریقے سے  ماحولیاتی تحقیق کے مختلف النوع کام انجام دیتا ہے۔ این آئی ای ایس ماحولیاتی تحفظ پر سائنسی نتائج حاصل کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ این آئی ای ایس ایسے تحقیقی پروجیکٹوں پر کام کر رہا ہے جن میں بنیادی تحقیق، ڈیٹا کا حصول اور تجزیہ، تحفظ اور ماحولیاتی نمونوں کی فراہمی کے ذریعے ادارے کی تحقیقی بنیاد کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ این آئی ای ایس ماحولیاتی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے چار کلیدی الفاظ (سینتھیسائز، انٹیگریٹ، ایوولو، اور نیٹ ورک = این آئی ای ایس حکمت عملی) پر یقین رکھتا ہے، جو کہ سائنسی برادری اور معاشرے کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے  اور  ساتھ ہی جاپان  اور دیگر ممالک میں ماحولیاتی پالیسی کے فروغ  کے واسطے جاپان کی پوری تحقیق و ترقی کے نتائج میں  زیادہ سے زیادہ اضافہ  کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 6267

                         


(Release ID: 1832309) Visitor Counter : 145