وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او کی ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم کے تحت فنڈنگ کو 10 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے فی پروجیکٹ کردیا گیا ہے
Posted On:
08 JUN 2022 12:55PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے وزارت دفاع کی ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ(ٹی ڈی ایف ) اسکیم کے تحت فنڈنگ کو 10 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے فی پروجیکٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعے چلائی جانے والی ٹی ڈی ایف اسکیم، ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ اجزاء، مصنوعات، سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کی مقامی ترقی کی حمایت کرتی ہے۔
یاد رہے کہ 23-2022 کے مرکزی بجٹ میں دفاعی تحقیق اورترقی بجٹ کا 25 فیصد نجی صنعت، اسٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ اضافہ شدہ فنڈنگ بجٹ کے اعلان کے مطابق ہے اور اس سے ‘دفاع میں آتم نربھرتا’کے وژن کو مزید تقویت ملے گی۔
ٹی ڈی ایف اسکیم کا مقصد دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ایک اہم تقویت فراہم کرنا ہے تاکہ صنعت کو دفاعی ٹیکنالوجی کو اختراع کرنے اور ترقی دینے کی ترغیب دی جائے تاکہ ہندوستان کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ اسکیم منصوبے کی کل لاگت کا 90 فیصد تک سہولت فراہم کرتی ہے اور صنعت کو کنسورشیم میں کسی دوسری صنعت/ اکیڈمی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اضافہ شدہ فنڈنگ کے ساتھ، صنعت اورا سٹارٹ اپ موجودہ اور مستقبل کے ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارمز کے لیے مزید پیچیدہ ٹیکنالوجیز تیار کر سکیں گے۔ اب تک ٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت 56 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
**********
)ش ح ۔ اک۔ ع آ)
u-6240
(Release ID: 1832062)
Visitor Counter : 207