محنت اور روزگار کی وزارت
‘‘ صحت مند افرادی قوت کی مدد کے ساتھ خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کی جائے گی ’’: بھوپیندر یادو
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر نے7سے 21جون تک منعقد ہونے والے ای ایس آئی سی یوگ پکھواڑے کا آغاز کیا
Posted On:
07 JUN 2022 8:10PM by PIB Delhi
محنت اورروزگاراورماحولیات ، جنگلات اور آب وہوامیں تبدیلی کے مرکز ی وزیر جناب بھوپیندریادو نے آج نئی دہلی میں بسئی داراپورمیں ای ایس آئی سی اسپتال کے مقام پر ‘ای ایس آئی سی ’یوگ پکھواڑے کا افتتاح کیا ۔ یہ یوگ پکھواڑہ 21جون 2022کو یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اختتام پذیرہوجائے گا۔ اس موقع پر ای ایس آئی سی کے سبھی دفاتراور اسپتال آن لائن وسیلے کے ذریعہ خاص تقریب سے جڑجائیں گے ۔

اس سال یوگ کے بین الاقوامی کے دن -2022کا موضوع ہے ‘‘انسانیت کے لئے یوگ ’’۔اس موضوع کے ساتھ ای ایس آئی سی یوگ پکھواڑہ منارہاہے تاکہ کارکنان کے مابین یوگ کو فروغ دیاجاسکے ۔

اس موقع پراپنے خطاب میں مرکزی وزیرنے مطلع کیا کہ یوگ پکھواڑے کے دوران ، ای ایس آئی سی اپنے 160ای ایس آئی اسپتالوں اور64علاقائی اورسب –ریجنل دفاترکے توسط سے صنعتی کلسٹرس میں کارکنان اوران سے متعلقہ افراد کے لئے روزانہ یوگ کیمپوں کا انعقاد کرے گا۔
YFB7.jpeg)
یوگ پکھواڑے کے دوران 1000سے زیادہ یوگ کیمپوں کاانعقاد کئے جانے کا امکان ہے ۔ اوراس کے ساتھ ساتھ کارکنان کے رہائشی علاقوں اور بستیوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق مہم بھی چلائی جائیگی ۔ سبھی ای ایس آئی سی اسپتال کارکنان کی کم از کم دو رہائشی بستیوں اور علاقوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق مہم چلائیں گے ۔ کارکنان کے لئے ای ایس آئی اسپتالوں میں صحت کی خصوصی جانچ سے متعلق کیمپ اور بیماریوں اور ان سے بچنے کی احتیاطی تدابیرکے بارے میں بات چیت کا بھی انعققاد کیاجائے گا۔
U65H.jpeg)
جناب بھوپیندریادو نے اپنے خطاب میں طبی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچنے کی تدابیر اختیارکرنے پر زوردیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ بیماریوں سے بچاؤکے لئے یوگ بہت کارگرہے ۔ صبح کے وقت باضابطہ طورپریوگ کرنے سے جسم صحت مند رہتاہے ۔

انھوں نے کہاکہ صحت مند افرادی قوت کی مدد سے صحت مند ہندوستان کی تعمیر کی جائیگی اورخود کفیل بھارت ایک صحت مندبھارت کے ذریعہ تعمیر کیاجائے گا۔
021P.jpeg)
ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹرجنرل جناب مکھ میت ایس بھاٹیہ ، محنت اور روزگارکی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آرکے گپتا ، فائننشیل کمشنر محترمہ ٹی ایل یادین چیف وجیلینس آفیسر جناب منوج کمارسنگھ ، میڈیکل سپرنٹینڈینٹ اورای ایس آئی سی کے دیگرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
1LXH.jpeg)
ای ایس آئی سی میں آیوش
قدیمی اور روایتی طریقہ علاج کو فروغ دینے کی غرض سے ، ملک بھرمیں ای ایس آئی اسکیم کے تحت اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں آیوش کے کل 329یونٹوں میں کام کاج ہورہاہے ۔ جہاں آیوروید ، یوگ ، یونانی ، سدھا ، ہومیوپیتھی نظام اور طریقہ علاج کے ذریعہ بیمہ شدہ کارکنان اوران سے متعلقہ افراد کا علاج کیاجارہاہے ۔
**********
)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
u-6226
(Release ID: 1832010)