سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  نتن گڈکری نے بہار میں 13,585 کروڑ روپے کی کل لاگت والے 15 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 07 JUN 2022 5:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،7 جون 2022/

مرکزی وزیر برائے سڑک نقل وحمل اور شاہراہ جناب نتن گڈکری نے بہار کے پٹنہ اور حاجی پور میں 13،585 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ مہاتما گاندھی سیتو بہار کی لائف لائن ہے، جو شمالی بہار کو جنوبی بہار سے جوڑتی ہے۔ اس سپر اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کے منصوبے کے ساتھ، مہاتما گاندھی سیتو کو عبور کرنے میں لگنے والے وقت کو 2 سے 3 گھنٹے سے کم کر کے 5 سے 10 منٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھپرا-گوپال گنج سیکشن 4 بائی پاس کے ساتھ 2 لین کا ہونے سے ہائی وے کی ٹریفک کو بائی پاس سے گزرنے کی اجازت ملے گی اور شہر کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اوماگاؤں سے راستہ براہ راست اچھائیتھ بھگبتی اور مہیشی تاراپیٹھ کے مذہبی مقامات کو جوڑے گا۔ اورنگ آباد – چوردہا سیکشن 6 لین والی سڑک بہار کے اتر پردیش، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے ساتھ رابطے کو بہتر بنائے گی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ مونگیر - بھاگلپور - مرزا چوکی سیکشن 4 لین والی گرین فیلڈ سڑک اس خطے کے کسانوں کو اپنی فصل پورے ملک میں پہنچانے میں سہولت فراہم کرے گی، جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ -80 پر بننے والی 2 لین والی سڑک بہار، صاحب گنج اور آسام کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کرے گی جو اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ٹرمینل سے منسلک ہو گی اور لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ اس کے علاوہ بیگوسرائے ایلیویٹڈ فلائی اوور، جیا نگر بائی پاس آر او بی سے ٹریفک کو سہولت فراہم کی جائے گی اور لیول کراسنگ کے طویل جام سے بچا جا سکے گا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6210

 


(Release ID: 1831951) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Punjabi