کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مصنوعات اور خدمات  کی  پائیدار سرکاری خریداری کو فروغ دینے کے لئے جی ای ایم کے نئے اقدامات

Posted On: 04 JUN 2022 8:44PM by PIB Delhi

گورنمنٹ ای – مارکیٹ  پلیس  (جی ای ایم ) اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام ( یو این ای پی ) کے ساتھ مل کر مصنوعات اور خدمات  کی پائیدار سرکاری  خریداری  ( ایس پی پی )  کو فروغ دے رہی ہے۔ جون  2021 میں  گرین روم ائیر کنڈیشنر  ( آر اے سی ) کے لانچ کے بعد سے جی  ای ایم نے  ماحولیات  سے مطابقت رکھنے والی   پائیدار مصنوعات اور خدمات کو اپنانے کی خاطر پورٹل  پر نئی خصوصیات اورسرگرمیوں  کوشروع کرنے کے لئے  سلسلے وار  نئے اقدامات کئے ہیں۔

عالمی یوم  ماحولیات   کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جی ای ایم کے سی ای او   جناب پی کے سنگھ نے کہا کہ  جی ای ایم  ماحولیات سے مطابقت رکھنے والی دستیاب مصنوعات اور خدمات  کی  فہرست مرتب کرنے کو اولین  ترجیح دے رہی ہے اور  ایسی مصنوعات اور خدمات  کی پورٹل  پر فروخت  کو فروغ دے رہی ہے جن کے ماحولیات  پر بہت کم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یواین ای پی   کے  کنٹری ہیڈ  جناب اتل بگائی نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ سرکاری خریداری میں حکومت کے اخراجات کا قابل قدر حصہ خرچ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس  پی پی  کی پریکٹس کو فروغ دے کر سرکاروں   کے پاس  ماحولیات کے تعلق سے  پائیدار مصنوعات اور خدمات    کی بڑی مقدار   تشکیل دینے کا  موقع  حاصل ہوتا ہے۔ جناب بگائی نے اس مقصدکو حاصل کرنے کے لئے یو این پی پی   کی امداد  کا اعادہ  کیا۔

جی ای  ایم پر مصنوعات کا ایس  پی پی   :

5 جون  2021  کو جی ای ایم پر گرین آر اے سی لانچ کئے گئے ۔ گرین آر اے سی کی خریداری  رضاکارانہ بنیاد پر ہے اور   سرکاری خریداروں کے ذریعہ  تیزی کے ساتھ ایسی مصنوعات کو اپنانے سے  ہندوستان کے  قومی سطح  پر تعاون کے  عزم ( این ڈی سی )  اور پائیدار ترقیاتی اہداف  ( ایس ڈ ی جی ) -12 کے تئیں  ہندوستان کے عہد کو پورا کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔سال 22-2021  میں  سرکاری خریداروں  نے    3.65 کروڑروپے کی مالیت کے  176 گرین آر اے سی کی خریداری کی ۔

تحریر اورچھپائی کا کاغذ ( میپ لیتھو ) ،کتابوں ،نصابی کتابوں  ، کاپیوں وغیرہ تیار کرنے کے لئے  غیر کوٹیڈ کاغذ  جی ای ایم پر  بہت مقبول  مصنوعات میں سے ایک  ہے ۔تحریری اور  چھپائی کا تقریباََ  90فیصد کاغذ  کی خریداری  ایکو -مارک کاغذ کی ہوتی ہے ، جو  زراعت پر مبنی اور  ری –سائیکل فائبر پر مبنی خام مال سے تیار کیا جاتا ہے۔

جی ای ایم نے  سرکاری خریدار وں کو شمسی توانائی پر مبنی قابل تجدید مصنوعات جیسے انورٹر ، سڑکوں کی لائٹ  ،  ٹارچ کی لائٹ ، مطالعاتی لیمپ ،  پانی گرم کرنے کانظام اور مسافروں کے لئے بیٹری سے چلنے والی ای- رکشا جیسی مصنوعات کی نشاندہی  کے لئے  مارکیٹ  پلیس فلٹر   تشکیل دئے ہیں۔

اس کے علاوہ   روز مرہ کے استعمال کی مصنوعات  جیسے آلودگی کی روک تھام ، نگرانی اور باز آبادکاری اور فضلے کو ٹھکانے لگانے ، مضر اور غیر مضر کچڑے کو ٹھکانے لگانے اور سیور کے گندے  پانی کو صاف کرنے  جیسی مصنوعات  پورٹل پر سرکار ی خریداری کے دستیاب ہیں۔

جی ای ایم نے  ‘‘ گرین  گولڈ کلکشن ’’  کو متعارف کرایا ہے جو  تعمیراتی سیکٹر میں  بانس سے بنی اشیا کے استعمال   کو اجاگرکرنے   اور  سرکاری خریداروں   کے لئے  روزمرہ کے استعمال کی مصنوعات میں بانس سے بنی چیزوں   کو فروغ دینے  کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

جی ای ایم پر خدمات  کی ایس  پی پی :

سردست جی ای ایم پر خدمات کے 250 سے زیادہ زمرے دستیاب ہیں، ان میں  پائیدار خریداری سے متعلق قابل قدر خدمات  مندرجہ ذیل ہیں:

  • سینئیر عہدے داروں کے لئے الیکٹرک موٹر گاڑیوں   کو کرائے  پر حاصل  کرنا (مختصر اور طویل مدت کے لئے ) جس میں  موٹر گاڑیوں  کے آپریشن اور دیکھ بھال شامل ہے۔
  • ائیر کنڈیشنروں  اور ڈیزرٹ کولروں کی ضرور ت کے مطابق  کچھ دنوں کے لئے یا کانٹریکٹ کی مدت کے لئے سپلائی  ، تنصیب  اوردیکھ بھال سمیت   ماہانہ بنیاد پر کرائے  پر مصنوعات کا حصول  ۔
  • کچرے کے بندوبست کی خدمات  یعنی بایو میڈیکل کچرے کے بندوبست کی خدمات ، کچرے  کو اکٹھا کرکے   اس کو ٹھکانے  لگانے کی خدما ت ، ای-کچرے  کا بندوبست   ، کچرے کو اکٹھا کرنے اور ٹھکانے لگانے اور میونسپل  سیویج  کچرے   کا بندوبست وغیرہ ۔
  • آبی وسائل  جیسے تالاب وغیرہ کا احیا اور پانی کے معیار کی جانچ سمیت   پانی کے تحفظ  کی خدمات ۔
  • شمسی  پلانٹ  ،پن بجلی اور بایو پلانٹس وغیرہ کے لئے دیکھ بھال کے سالانہ کانٹریکٹ  (اے ایم سی )
  • پانی کی جانچ اور  جنگل بانی کی خدمات جیسے  شجر کاری  ، پیڑوں کی منتقلی کی خدمات وغیرہ ۔
  • ماحول دوست صفائی کے کیمیکل وغیرہ کے ذریعہ  ہاؤس کیپنگ کی خدمات ،اسپتالوں ، گیسٹ ہاؤس اوردفاتر وغیرہ میں صفائی ستھرائی۔
  • جی ای ایم پر الیکٹرک بسوں کے آپریشن اور بندوبست کی خدمات  بھی دستیاب ہیں ، جہاں خریدار  اس کے چلانے اور دیکھ بھال کے ساتھ الیکٹرک بسیں کرائے پر لے سکتے ہیں۔
  • جی ای ایم خریدار وں کے لئے ‘‘ گرین ٹرانزیشن سروس ’’ جیسی نئی  سہولت جی ای ایم پر شروع کی گئی ہےتاکہ ایسے خریداروں کو  کاربن سے پاک  آمدورفت  کے وسائل فراہم کئے جاسکیں اور ان کی سرگرمیوں  سے کاربن کے اخراج سے پاک گاڑیوں کو  چلایا جاسکے ۔

ایس پی پی کے فروغ   کے لئے نئی سرگرمیاں :

جی ای ایم پورٹل  پر سرکاری خریداروں  / نیلامی کرنے والوں کے لئے ‘‘ فارورڈ نیلامی ’’ جیسی نئی سہولیات / نئی خصوصیات  کو متعارف کرایا گیا ہے۔اس پورٹل پر پوری  طرح استعمال شدہ یا بیکاراثاثوں  کو نیلامی کے ذریعہ فروخت کیا جاسکتا ہے اور  امکانی خریدار اس کے لئے بولی لگاسکتے ہیں۔فارورڈ آکشن کی سہولت  الیکٹرانک اور  بجلی کے سازوسامان، زمین ،عمارت ،کچرے ، خراب تیل  ،دھات یا غیر دھات کے سامان ، خراب موٹر گاڑیاں اور دیگر چیزوں کی نیلامی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

‘‘ بائی  بیک آپشن  ’’ (واپس خریداری کا متبادل ) 37سے زیادہ مصنوعات کے لئے  دستیاب ہے جس میں  فروخت کرنے والے  نئی اشیا کی قیمت   کے علاوہ  پرانی اشیا کو  پھر سے خریدنے کی قیمت کی تجویز  پیش کرسکتے ہیں ۔سرکاری خریدار   اب بولی لگانے کے وقت  اس  متبادل کو  بھی استعمال کرسکتے ہیں اور وہ نئی مصنوعات کی خریداری اور پرانے یا فرسودہ اثاثوں کو  جی ای ایم پر  فروخت کرسکتے ہیں۔

بہت  سی  پی ایس یو  ،سرکاری وزارتیں ، ریاستی محکمے ، میونسپل کارپوریشنیں اب  اپنی خریداری کا فیصلہ کرنے میں  ماحولیات اور کم توانائی کا استعمال کے پیمانوں  پر غور کرنے لگی ہیں۔ ماحول دوست مصنوعات اور خدمات کی خریداری سے طویل مدت میں بہت فوائد ہوتے ہیں چونکہ ان سے کچرہ کم ہوتا ہے ، پانی کا استعمال کم ہوتا ہے، کم توانائی سے مصنوعات کو آپریٹ کیا جاسکتا ہے، کاربن کا اخراج کم ہوتا ہے اور اس  کے ساتھ یہ پائیدار اقتصادی  ترقی   اور سماجی فوائد کی ترسیل میں مددگار ہوتے ہیں۔ جی ای ایم   ، حکومت ہند کے  ذریعہ  پائیدار سرکاری خریداری  ( ایس  پی پی ) کی  پہل  کو مدد اور فروغ دینے میں  یو این ای پی   کے ساتھ اشتراک کرے گی۔

*************

 

ش ح۔وا۔رم

U-6199


(Release ID: 1831809) Visitor Counter : 236


Read this release in: English , Hindi