عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل (سی اے ٹی) کی چیئرمین منجولا داس نے لائبریری روم، بار ایسوسی ایشن کے ممبران کے لیے بار روم اور سری نگر سی اے ٹی بنچ میں شرکت کرنے والی خواتین وکلاء کے لیے ایک علیحدہ بار روم کا افتتاح کیا
प्रविष्टि तिथि:
07 JUN 2022 11:58AM by PIB Delhi
سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) کی چیئرمین مسز منجولا داس نے لائبریری روم، بار ایسوسی ایشن کے ممبران کے لیے بار روم اور سری نگر سی اے ٹی بنچ میں شرکت کرنے والی خواتین وکلاء کے لیے ایک علیحدہ بار روم کا افتتاح کیا۔ محترمہ داس نے مرکزی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی نمائندگی کرنے والے اسٹینڈنگ کونسل کے کمرے اور بنچ میں ایک عدالتی سیل کا بھی افتتاح کیا۔ جناب ڈی ایس مہرا، جوڈیشل ممبر اور بار اور سی اے ٹی کے عہدیداروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
نومبر 2021 میں سری نگر میں بنچ کی تشکیل کے بعد، بار اور عدالتی کام کاج کرنے والے عوام کی سہولت کے لیے سہولیات کے قیام کا مسلسل مطالبہ تھا اور اس کی ضرورت تھی۔ ٹربیونل کی جانب سے بہترین کوششوں کے ساتھ، مرکز کے زیر انتظام علاقے انتظامیہ کے حکام نے بالآخر اس طرح کی سہولیات دینے کے لئے پانچ اضافی کمرے مختص کیے ہیں۔
سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی تشکیل نو کے نتیجے میں، جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کو 31 اکتوبر 2019 سے تشکیل دیا گیا تھا۔ نو تشکیل شدہ مرکز کے زیرانتظام علاقے کے عدالتی کام کاج کرنے والے ملازمین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، کی سری نگر میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل 19 ویں بنچ کا افتتاح 23 نومبر 2021 کو کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں عملے اور عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جسٹس پنکج مٹھل، چیف جسٹس، جموں و کشمیر ہائی کورٹ، محترمہ منجولا داس، کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع ، سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل کے چیئرمین ، جناب ڈی ایس مہرا، جوڈیشل ممبر،سی اے ٹی ، اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں ۔
سری نگر میں بنچ نے جوڈیشل ممبر جناب ڈی ایس مہرا کی صدارت میں اسی دن یعنی 23 نومبر 2021 سے باقاعدہ طور پر کام کرنا شروع کردیا ۔ مذکورہ بنچ نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ساتھ ساتھ ملازمین کے ذریعہ قائم کیے گئے اور منتقل کئے گئے تازہ مقدمات کی ایک بڑی تعداد کو نمٹایا ہے۔
*************
ش ح ۔ش ر۔ رض
U. No.6198
(रिलीज़ आईडी: 1831793)
आगंतुक पटल : 149