وزارت خزانہ

خزانہ اور کارپوریٹ امور   کی مرکزی وزیر  محترمہ نرملا سیتا رمن وزارت خزانہ کے آزادی کا امرت مہوتسو  تقریبات  کے آئکونک ویک پروگراموں کے دوران سنگل نوڈل ایجنسی (ایس این اے)ڈیش بورڈ لانچ کریں گی


محترمہ سیتارمن  محکمہ اخراجات  کے ٹریننگ ماڈیول کا بھی افتتاح کریں گی

Posted On: 06 JUN 2022 8:05PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن  کل نئی دہلی میں وزارت خزانہ کے آزادی کا امرت مہوتسو  تقریبات کے آئکونک  ویک پروگراموں کے دوران سنگل نوڈل ایجنسی (ایس این اے) ڈیش بورڈ لانچ کریں گی۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے 6جون سے 12جون  2022 تک چلنے والے آئکونک  ویک تقریبات کو آج وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتارمن مہمان خصوصی ہوں گی اور  خزانہ سکریٹری  ڈاکٹر ٹی وی سوم ناتھ اور  کمپٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس  محترمہ سونالی سنگھ دیگر معزز  افراد کے ساتھ اس موقع پر موجود رہیں گی۔

اس پروگرام کو براہ راست  این آئی سی کے ویب کاسٹ پلیٹ فارم (https://webcast.gov.in/finmin/cga)    اور وزارت خزانہ  کے یو ٹیوب چینل (https://youtu.be/VT9p-1Hhhno)   پر نشر کیا جائےگا۔

ایس این اے ڈیش بورڈ ایک عوامی مالی  نظام کی اصلاح کا حصہ ہے جسے 2021 میں مرکز  کی حمایت یافتہ  اسکیموں (سی ایس ایس )کے لئے فنڈ جاری کرنے ،ادا کرنے اور نگرانی کرنے کےطریقے  کے سلسلے میں شروع کیا گیا تھا۔یہ  ترمیم شدہ عمل ،جس کا حوالہ  اب ایس این اے  ماڈل کے طورپر  دیا جاتا ہے،کےلئے ہر ریاست کو ہر  اسکیم کےلئے ایک ایس این اے کی شناخت  کرنے  اور نامزد کرنے  کی  ضرورت ہوتی ہے۔کسی مخصوص اسکیم میں اس  ریاست کےلئے سبھی فنڈ اس بینک کھاتے میں جمع کئے جائیں گے اور سبھی اخراجات اس کھاتے سے جڑی سبھی  دیگر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں  کے ذریعہ کئے جائیں گے۔

اس لئے،ایس این اے ماڈل یہ یقینی بناتا ہے کہ سی ایس ایس کےلئے ریاستوں کو فنڈز کا الاٹمنٹ بروقت انداز سے اور مختلف ہدایات کو پورا کرنے کےبعد کیا جائے۔ اس ماڈل کی موثر عمل درآمدگی سے سی ایس ایس فنڈ  کے استعمال،فنڈز کی دریافت ،ریاستوں کو عملی اور بالکل صحیح وقت پر فنڈز  کو جاری کرنے  میں  زیادہ  اہلیت  حاصل ہوئی ہے اور بالآخر سبھی حکومت کے بہتر نقدی انتظام میں تعاون دے رہے ہیں۔

ایس این اے ماڈل کو  اسکیموں کو شروع کرنے میں ضروری  ردعمل اور نگرانی کے آلات  دینے  کےلئے ،عوامی  مالی نظام (پی ایف ایم ایس)نے ایس این اےڈیش بورڈ کو تیار کیا ہے۔ڈیش بورڈ میں وزارتوں کے ذریعہ  مختلف ریاستوں  کو کی گئی ریلیز ،ریاست  کے خزانوں کے ذریعہ  ایس این اے کھاتوں کو کی گئی ریلیزوں ،بینکوں کے ذریعہ ایس این اے کھاتوں میں ادا کئے گئے  قرضوں  وغیرہ کو بہتر،اطلاعاتی  اور بصری طورپر پرکشش  گرافکس  میں پیش کیا گیا ہے۔

پروگرام کے دوران،ایس این اے اور ٹریزری سنگل اکاؤنٹ (ٹی ایس اے )کے ذریعہ  سے نقدی انتظامیہ میں سب سے  زیادہ رائج طریقوں  پر بھی پیش کش دی جائیں گی۔یہ  پریزنٹیشن  جوائنٹ کمپٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس ،اوڈیشہ ،ریاستی حکومت اور کینرا  بینک  کے ذریعہ اس موضوع پر ان کے تجربات کو ظاہر کرتے ہوئے  کی جائیں گی۔

مرکزی وزیر خزانہ  ،محکمہ اخراجات کے ٹریننگ ماڈیول کو بھی لانچ کریں گی۔سہولیات مہیا کرنے اور افسروں کی صلاحیت  سازی کے مقصد سے دو مرکزی  تربیتی اداروں  یعنی گورنمنٹ اکاؤنٹس اینڈ  فائننس (آئی این جی اے ایف) اور ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف فائننشیل منجمنٹ (اے جے آئی ایف ایم)  نے  ڈی او پی ٹی کے آئی جی او ٹی  کرم یوگی پورٹل پر شائع ہونے والے  نصاب  تیار کئے ہیں۔آئی این جی ایف نے چھٹیوں کی مختلف صورت حال ،درخواست دینے  کے عمل اور اجازت یافتہ اور منظور شدہ  چھٹیوں  کا فائدہ اٹھانے اور ان کی منظوری ،خصوصی قسم کی چھٹیوں کی تفصیل دینا وغیرہ  کی سمت میں  طلبہ  کے علم میں اضافہ کرنے کےلئے ایف آر ایس آر -3 (ہولی ڈے مینوئل ) پر ٹریننگ پروگرام  تیار کیا ہے۔اے جے این آئی ایم ایف  کے ذریعہ تشکیل شدہ  نصاب،  کاموں کے عمل درآمد  سمیت مختلف قسم کی اشیا اور خدمات کی خرید  کو پورا کرتا ہے۔اس سے مختلف وزارتوں /محکموں  کے انٹیگریٹڈ فائننس  ڈیویژنوں (آئی ایف ڈی)  میں تعینات  افسروں کو مالی مشیروں کے ذریعہ  منظوری دینے  سے پہلے جی ایف آر  اور دیگر ہدایات  کے سلسلے میں تجاویز  کی جانچ کرنے میں مدد ملے گی۔طلبہ کو ہر ماڈیول میں ٹریننگ کےلئے رکھا جائے گا جس سے کہ وہ خود کی جانچ کر سکیں اور سیکھنے  کے عمل پر پھر سے  زور دینے کےلئے ماڈیول  کے خاص حصہ پر واپس جا سکیں۔

******

 

ش ح۔ ا م۔

U NO-6191

 



(Release ID: 1831785) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi