وزارت خزانہ
درج ذیل سرکارتمسکات (جی ایس ) کی فروخت (ازسرنواجراء) کے لئے نیلامی (1) 4.56فیصد سرکاری تمسکات 2023(2) 7.10فیصد سرکاری تمسکات 2029(3) 6.54فیصدسرکاری تمسکات 2023اور(4) 6.95فیصد سرکاری تمسکات 2061
Posted On:
06 JUN 2022 5:54PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی اوآئی ) نے یکساں قیمت کے طریق کارکا استعمال کرتے ہوئے ، قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ درج ذیل سرکاری تمسکات کی فروخت (ازسرنو اجراء) کا اعلان کیاہے ۔
- 4.56فیصد سرکاری تمسکات (جی ایس) 2023، 4000کروڑروپے (کم از کم ) کی مشتہرکردہ رقم کے لئے
- 7.10سرکاری تمسکات (جی ایس ) 2029، 7000کروڑروپے کی ( کم از کم ) مشتہرکردہ رقم کے لئے
- 6.54فیصد سرکاری تمسکات (جی ایس ) 2032، 13000کروڑروپے کی (کم از کم ) مشتہرکردہ رقم کے لئے اور
- 6.95فیصد سرکاری تمسکات (جی ایس ) 2061، 9000کروڑروپے کی (کم از کم ) مشتہرکردہ رقم کے لئے
حکومت ہند کے پاس درج بالاہرتمسکات،کے معاملے میں 2000کروڑروپے تک کا اضافی زرتعاون اپنے پاس رکھنے کا متبادل حاصل ہوگا۔
یہ نیلامی 10جون 2022(جمعہ ) کو ممبئی میں فورٹ کے مقام پرریزروبینک آف انڈیا کے ممبئی آفس میں منعقد کی جائے گی ۔
تمسکات کی فروخت کی 5فیصد تک مشتہرکردہ رقم ، سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیرمسابقتی بولی لگانے کی سہولت کے لئے ، اسکیم کے مطابق ، اہل مستحق افراد اور اداروں کو مختص کی جائے گی ۔
اس نیلامی کے لئے مقابلہ جاتی اورغیرمقابلہ جاتی دونوں طرح کی بولیاں ، ریزروبینک آف انڈیا کو ربینکنگ سولیوشن (ای ۔ کبیر) پرالیکٹرونک شکل میں 10جون ، 2022تک جمع کرانی ہوں گی ۔
غیرمقابلہ جاتی بولیاں صبح 10بج کر 30منٹ سے صبح گیارہ بجے کے درمیان جمع کرانی ہوں گی جب کہ مقابلہ جاتی بولیاں ، صبح 10بج کر 30منٹ سے صبح 11بجکر 30منٹ تک جمع کرانی ہوں گی ۔
ان نیلامیوں کے نتائج کا اعلان ، 10جون 2022 (جمعہ ) کو کیاجائے گا، اور کامیاب طورپربولیاں لگانے والوں کو 13جون 2022(پیر ) کو ادائیگی کرنی ہوگی ۔
یہ تمسکات ، ‘‘مرکزی حکومت کے تمسکات کے سلسلے میں جب جاری کئے گئے لین دین ’’ کے بارے میں رہنما ہدایات کے مطابق ، ‘جب جاری ’ تجارت کے لئے اہل ہوں گے ۔ یہ ہدایات ، ریزروبینک آف انڈیا نے مورخہ 4جولائی ، 2018کو بموجب سرکلر نمبر آربی آئی 25/19-2018، جاری کی تھیں ، جن میں وقتافوقتاًترمیم کی جاتی رہی ہے ۔
**********
)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
u-6190
(Release ID: 1831763)
Visitor Counter : 137