وزارتِ تعلیم

حکومت، مستقبل کی افرادی قوت تشکیل دینے کے لئے ایک سہولت کا ر کے طور پر کام کررہی ہے: جناب دھرمیندر پردھان


ٹیک کمپنیو ں پر زوردیا کہ وہ ٹکنالوجی کو تمام ہندوستانی زبانوں سے مربوط کریں : جناب دھرمیندر پردھان

جناب دھرمیندر پردھان نے ساتویں کلاس سے گریجویشن  تک کے ایک کروڑ طلبا کے لئے ڈجیٹل اسکلنگ  پروگرام کا آغاز کیا

Posted On: 06 JUN 2022 7:01PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے  آج یہاں ہنرمندی کے فروغ اور اطلاعات کے مرکزی وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر کی موجودگی میں  ابھرتی ہوئی اور مستقبل کی ٹکنالوجی میں ڈجیٹل اسکلنگ پروگرام کا آغاز کیا۔  ڈجیٹل اسکلنگ کی پہل  انٹر ن شپ ، اپرنٹس شپ اورروزگار کے ذریعہ  ایک کروڑطلبا کو ہنر مندی ، ہنرمندی کی تجدید  اور  ہنرمندی میں اضافے پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی  پرتوجہ مرکوز کرے گی۔ یہ تعلیم اور ہنرمندی  کی وزارتوں  اور ان سے متعلقہ این ایس ڈی سی ، اسکل انڈیا پروگرام   (نیشنل ایجوکیشنل  الائنس  فار ٹکنالوجی ) اور اے آئی  سی ٹی ای کے درمیان  قومی سطح  پر پہلا اشتراک ہے۔ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی  میں مفت  سرٹیفکیٹ   فراہم کرنے کے لئے 100سے زیادہ ٹکنالوجی کی   کارپوریٹ / مینوفیکچرنگ کمپنیاں پہلے ہی اس پلیٹ فارم سے جُڑ چکی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AQRG.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EEAB.jpg

اس پہلا آغاز کرتے ہوئے جناب دھرمیند ر پردھان نے کہا کہ  دنیا کو غیر معمولی تبدیلیوں کا سامنا ہے او ر اس  کی وجہ سے ہنر مندی   ، ہنرمندی کی تجدید اور ہنر مندی میں اضافے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں  ہنر مندی  کو ایک عوامی تحریک بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت  مستقبل کے لئے افرادی قوت تشکیل دینے میں  ایک سہولت کار کے طور پر کام کررہی ہے اور  یہ صنعت ، اکیڈمی  اورپالیسی سازوں کے درمیان اشتراک کے طریق  کار کے ساتھ کام کرنے کا درست وقت ہے۔ انہو ں نے مزْید کہا کہ بھارت کو دنیا کے لئے ضروری افراد  ی قوت فراہم کرنی ہے اور ٹکنالوجی   کے ذریعہ ہم ایسا کرسکیں گے۔ وزیر موصوف نے  ٹیک  کمپنیوں  پر زور دیا کہ وہ ٹکنالوجی کو تمام ہندوستانی زبانوں سے مربوط کریں ۔

وزیر موصوف نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  جب انسانی سرمایہ کی بات ہوتی ہے تو ایک مستحکم آبادی کے فوائد کو  دیکھتے ہوئے ہندوستان  میں اس کے وسیع  امکانات ہیں۔ یہ پروگرام درست امیدواروں کو ہنر مندی کے تربیت کاروں سے جوڑنے اور  ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی میں  مہارت فراہم کرنے کے مختلف کورس   کی فراہمی کا پروگرام ہے۔اس میں  منصوعی  ذہانت ، بلاک چین  ،  بگ ڈاٹا ،  ڈاٹا اینالائٹکس  ،سائبر سکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ شامل ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ ایک ایسا  فعال  قدم ہے جو ہندوستان کے لئے  آتم نربھر بھارت کے قریب ہے اور جو ہمارے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کے خوابوں کو  پورا کرتا ہے۔

جناب  راجیوچندر شیکھر نے   لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے ،  نوجوانوں کے لئے مواقع  پیدا کرنے  اور ہندوستان ٹکنالوجی  مصنوعات اور خدمات   تیارکرنے والے  کے طورپر ڈجیٹل انڈیا وژن   کے بارے میں  اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے  آنے والےدس برسو ںکو ہندوستانی تکنیک کی امداد والے سال  کے طور پر حوالہ دیا ۔ انہوں نے اس بات زور دیا کہ اگلے چند برسوں میں  دنیا میں  ڈیجیٹائزیشن  کے لئے زیادہ سے زیادہ  ہنر مندوں  کی ضرورت ہوگی۔ڈجیٹل مصنوعات  کی سپلائی چین میں زبردست تکنیکی تبدیلیاں آرہی ہیں اور ہندوستان میں   ایک ٹریلین ڈالر کی ڈجیٹل معیشت تشکیل دینے کے وسیع امکانات ہیں  کیونکہ دنیا ٹکنالوجی  ، اختراعات اور ہنرمندی کی سپلائی کے لئے ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے۔ انہوں  نے زور دے کر کہا کہ آج کا لانچ ہندوستان کو  تکنیکی مہارت  کو ایک حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اعدادوشمار اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت ( ایم او ایس پی آئی ) کے اعدادوشمار کے مطابق  جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کے تعاون میں اضافہ ہورہا ہے اور اسکلنگ کے اقداما ت کو  اس میں شامل کرنا ناگزیر ہے کیونکہ یہ صنعتوں کی وسیع  مانگ کو پورا کرتی ہے ۔ اے آئی سی ٹی ای  ،اس پہل  کے ذریعہ  مرکز  کی سرگرم  امداد کے ساتھ ملک کے کونے کونے میں  روزگار میں بھرتی کرنے والوں اور ہنرمندی کی تربیت دینے والوں   کےروزگار  پیدا کرے گی۔ اے آئی سی ٹی ای  ، ڈجیٹل اسکلنگ کےاس پروگرام کے ذریعہ  ساتویں  کلاس سے گریجویشن تک کے طلبا  کو تکنیکی شعبوں میں   انٹرن شپ  کے مواقع فراہم کرے گی۔

*************

ش ح۔وا۔رم

(07-06-2022)

U-6187

 



(Release ID: 1831754) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada