سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ایچ ایم ایس جے ای نے سی ایس ای-21 دیویانگ کوالفائرس کے ساتھ بات چت کی
Posted On:
06 JUN 2022 7:36PM by PIB Delhi
ایس جے ای کے عزت مآب وزیر نے آج ایک پریس کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں عزت مآب وزیر اعظم کی سربراہی میں اس حکومت کے گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی کا کامیابیوں کے بارے میں تفصیلات بیان کی گئی۔ پریس میٹ کے بعد ایچ ایم ایس جے ای نے ان چار معذور امیدواروں سے بھی بات چیت کی۔ جنہوں نے سی ایس ای۔21 کو کامیابی سے پاس کیا ہے۔ ان معذور امیدواروں کا تعلق قومی دارالحکومت خطے نئی دہلی سے ہے۔ ان دیویانگ امیدواروں میں جناب سمیک جین، محترمہ آیوشی، جناب ستیندر سنگھ اور جناب رنکو سنگھ راہی شامل ہیں۔
عزت مآب وزیر نے ان دیویانگ امیدواروں کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ انہیں یہ جان کر کافی خوشی ہوئی کہ ان معذور افراد نے اپنی زندگی میں متعدد چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور اپنی محنت اور ثابت قدمی سے ایک مشکل ترین امتحان میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیویانگ امیدوار آنے والے سالوں میں دوسرے لوگوں کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دیں گے۔
معذورکامیاب امیدواروں نے اس کارنامے کو حاصل کرنے میں اپنے سفر اور جدوجہد کو مشترک کیا۔ عزت مآب وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ خدمات جیسے کہ سول سروسز میں معذور افراد کی زیادہ تعداد کی موجودگی اس حکومت کے مقصد کے لیے اہم ہو گی تاکہ زندگی کے ہر شعبے میں معذور افراد کی شمولیت کو بڑھایا جا سکے۔ معاشرے کے ہر شخص تک پہنچا جائے، عزت مآب وزیر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ معذور افراد دیگر افراد کے لئے بھی رول ماڈل بنیں گے اور معاشرے کو بڑے پیمانے پر معذور افراد کی ضروریات اور حساسیت کے حوالے سے حساس بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
*************
ش ح ۔ش ر۔ رض
U. No.6188
(Release ID: 1831752)
Visitor Counter : 139