عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں مرکزی تربیتی اداروں (سی ٹی آئی) کی جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی تربیتی اداروں کی صدارتوں کے لیے حکمرانی میں مربوط تربیتی ماڈیولوں کی حمایت کی
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ٹی آئی کو اپیل کی کہ وہ ادارہ جاتی انٹریکٹو نصاب تیار کریں اور اس کوشش میں ملک کے دیگر تربیتی اداروں کو شامل کرنے کے لیے آگے بڑھیں
ڈاکٹر سنگھ نے تربیتی اداروں کے لیے رہائشی پروفیسروں کی وزٹ کا آئیڈیا پیش کیا
سی ٹی آئی اداروں کو ایک دوسرے کی مہارت سے سیکھنے اور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کے لیے مزید ہم آہنگی اور مربوط نقطہ نظر کے ساتھ کام کرنا چاہیے
جنرلائزیشن کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور شہری مرکوز ترسیل کا طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے ایک کردار مرکوز ماڈیول اور پینل کی ضرورت ہے جو پورے حکمرانی ماڈل کا بنیادی جز ہے
Posted On:
06 JUN 2022 5:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 06 جون 2022:
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ وزیر مملکت پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مرکزی تربیتی اداروں کے لیے حکمرانی میں مربوط تربیتی ماڈیولوں کی وکالت کی۔
وزیر موصوف ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) مسوری، اور مرکزی تربیتی اداروں جیسے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)، انسٹی ٹیوٹ آف سیکرٹریٹ ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ (آئی ایس ٹی ایم) نیز سی بی آئی اکیڈمی عملہ اور تربیت (ڈی او پی ٹی) کے اعلیٰ عہدیداروں اور عملے نے شرکت کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ٹی آئی اداروں کو اپیل کی کہ وہ ادارہ جاتی انٹریکٹو نصاب تیار کریں اور اس کوشش میں ملک کے دیگر تربیتی اداروں کو شامل کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مختلف طبقات سے خصوصی تربیتی فیکلٹی اور دیگر امور کے علاوہ مزید خواتین فیکلٹی ممبران کو شامل کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے اداروں کے لیے رہائشی پروفیسروں کے پاس جانے کا خیال بھی پیش کیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ سی ٹی آئی اداروں کو ایک دوسرے کی مہارت سے سیکھنے اور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کے لیے مزید ہم آہنگی اور مربوط اپروچ کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب جنرلائزیشن کا دور ختم ہو چکا ہے اور شہریوں پر مرکوز ترسیل کا طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے ایک رول مخصوص ماڈیول اور پینل کی ضرورت ہے جو تمام گورننس ماڈل کا بنیادی جز ہے۔ انھوں نے سیکھنے اور تربیت کے ماڈیولز میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے پر بھی زور دیا۔

حکمرانی کی اصلاحات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ اس تبدیلی میں سی ٹی آئی اداروں کا اپنے پورے کیریئر کے دوران کاموں کو انجام دینے کے لیے افسران کی تربیت اور تشکیل میں بہت بڑا کردار ہے۔
انضمام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن آئی آئی پی اے نے آئی آئی پی اے میں مشن کرم یوگی ریسورس سیل قائم کیا ہے اور وہ نیشنل کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن، ایل بی ایس این اے اے اور دیگر مرکزی تربیتی اداروں (سی ٹی آئی) کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کر رہا ہے۔
وزیر موصوف نے تمام سی ٹی آئیز کو فیکلٹی کی کمی کے معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی انھیں مالی طور پر خود مکتفی بننے کا مشورہ دیا۔
انھوں نے کہا کہ "مشن کرم یوگی" کا مقصد سول سروسز کو مستقبل کا وژن فراہم کرنا ہے جو اگلے 25 برسوں کے لیے روڈ میپ کا موثر تعین کرسکے اور 2047 کے سنچری انڈیا کی تشکیل کر سکے۔
***
(ش ح - ع ا - ع ر)
U. No. 6178
(Release ID: 1831693)
Visitor Counter : 126