وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

14 ریاستوں کو 7,183.42 کروڑ روپے کی مالیہ خسارہ گرانٹ جاری کی گئی


رواں مالی سال میں اب تک ریاستوں کو جاری کی گئی مجموعی مالیہ خسارہ گرانٹ 21,550.25 کروڑ روپے ہوگئی ہے

ریاستوں کو 2022-23 میں مجموعی طور پر 86,201 کروڑ روپے کی مالیہ خسارہ گرانٹ ملے گی

Posted On: 06 JUN 2022 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06 جون 2022:

وزارت خزانہ نے پیر کو 14 ریاستوں کو 7,183.42 کروڑ روپے کی مابعد منتقلی ریونیو خسارہ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کی تیسری ماہانہ قسط جاری کی ہے۔ یہ گرانٹ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی گئی ہے۔

پندرہویں مالیاتی کمیشن نے مالی سال 2022-23 کے لیے 14 ریاستوں کو 86,201 کروڑ روپے کی مجموعی مابعد منتقلی مالیہ خسارہ گرانٹ کی سفارش کی تھی۔ سفارش کردہ گرانٹ محکمہ اخراجات کی طرف سے سفارش کردہ ریاستوں کو 12 مساوی ماہانہ قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔ تیسری قسط کے جون 2022 کے مہینے میں اجرا کے ساتھ ، 2022-23 میں ریاستوں کو جاری کردہ ریونیو خسارے کی گرانٹ کی کل رقم 21,550.25 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

مابعد منتقلی مالیہ خسارہ گرانٹ آئین کے آرٹیکل 275 کے تحت ریاستوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ یہ گرانٹ ریاستوں کو منتقلی کے بعد ریاستوں کے ریونیو کھاتوں کے فرق کو پورا کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے مالیاتی کمیشنوں کی سفارشات کے مطابق جاری کی جاتی ہے۔

ریاستوں کی اس گرانٹ کو حاصل کرنے کی اہلیت نیز 2020-21 سے 2025-26 تک کی مدت کے لیے گرانٹ کی رقم کا فیصلہ پندرہویں کمیشن نے اس مدت کے دوران تشخیص شدہ منتقلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے محصولات کی تشخیص اور اخراجات کے درمیان فرق کی بنیاد پر کیا تھا۔

جن ریاستوں کو 2022-23 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن نے مابعد منتقلی مالیہ خسارہ گرانٹ دینے کی سفارش کی ہے ان کے نام اس طرح ہیں: آندھرا پردیش، آسام، ہماچل پردیش، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔

2022-23 کے لیے تجویز کردہ مابعد منتقلی مالیہ خسارہ گرانٹ کی ریاست وار تفصیلات اور تیسری قسط کے طور پر ریاستوں کو جاری کی جانے والی رقم کی تفصِلات درج ذیل ہیں:

جاری کردہ ریاست وار مابعد منتقلی مالیہ خسارہ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی جی)

(کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

ریاست کا نام

پی ڈی آر ڈی جی جس کی سفارش سولہویں مالیاتی کمیشن نے سال 2022-23 کے لیے کی

جون 2022 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی تیسری قسط کی رقم

2022-23 کے دوران ریاستوں کو کل پی ڈی آر ڈی جی جاری کیا گیا

1

آندھرا پردیش

10,549

879.08

2637.25

2

آسام

4,890

407.50

1222.50

3

ہماچل پردیش

9,377

781.42

2344.25

4

کیرلا

13,174

1097.83

3293.50

5

منی پور

2,310

192.50

577.50

6

میگھالیہ

1,033

86.08

258.25

7

میزورم

1,615

134.58

403.75

8

ناگالینڈ

4,530

377.50

1132.50

9

پنجاب

8,274

689.50

2068.50

10

راجستھان

4,862

405.17

1215.50

11

سکم

440

36.67

110.00

12

تریپورہ

4,423

368.58

1105.75

13

اتراکھنڈ

7,137

594.75

1784.25

14

مغربی بنگال

13,587

1132.25

3396.75

 

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 6177

 


(Release ID: 1831692) Visitor Counter : 151


Read this release in: Hindi , Punjabi , English , Marathi