وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فوجی  دستے نے منگولیا کی میزبانی میں کثیر الملکی مشترکہ مشق ’’ایکس خان کویسٹ – 2022‘‘ میں حصہ لیا

Posted On: 06 JUN 2022 5:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،6 جون 2022/

منگولیا میں 16 ممالک کے فوجی دستوں کی شرکت پر مشتمل ایک کثیر القومی امن مشق’’ایکس خان کویسٹ – 2022‘‘  

(Ex Khan Quest 2022) آج سے شروع ہو گئی ہے۔ منگولیا کے عزت مآب صدر عالی جناب اوکھناجِن کھوریل سُکھ   نے منگولیا میں مشق کے مقام پر منعقدہ ایک متاثر کن تقریب میں مشق کا افتتاح کیا۔

ہندوستانی فوج کی نمائندگی لداخ اسکاؤٹس کا دستہ کررہا ہے۔ 14 روزہ مشقوں کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا، فوج سے فوجی تعلقات استوار کرنا، امن کی حمایت کی کارروائیوں کو فروغ دینا اور شریک ممالک کے درمیان فوجی تیاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق حصہ لینے والے ممالک کی مسلح افواج کے درمیان بہترین طریقوں اور مشقوں کے اشتراک کے لئے پلیٹ فارم  بھی عطا کرے گی اور اس میں فیلڈ ٹریننگ مشقیں، جنگی مباحثے، لیکچرز اور مظاہرے شامل ہوں گے۔

یہ فوجی مشق ہندوستانی فوج اور حصہ لینے والے ممالک کے درمیان خاص طور پر منگول کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھاوا دے گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6173


(Release ID: 1831649) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi