نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ اور ایم او ای ایف سی سی نے افراد، کمیونٹیز اور تنظیموں کے درمیان آب و ہوا کے موافق رویے کو آگے بڑھانے کے لیے حل پر  مبنی  افکار کو مدعو کیا

Posted On: 05 JUN 2022 8:31PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا  تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی)ناقوام متحدہ،  عالمی وسائل کے  ادارے ، سینٹر فار سوشل اینڈ بی ہیوئیر چینج (سی ایس بی سی)  اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن(بی ایم جی ایف) کے اشتراک سے دنیا بھر میں درج ذیل میں سے کسی ایک یا متعلقہ علاقوں کے لیے نظریات کو مدعو کیا ہے۔

  • رویے میں تبدیلی کے حل میں  جن کا مقصد افراد، گھرانوں اور کمیونٹیز کو سیکٹروں میں آب و ہوا کے موافق طرز عمل کو آگے بڑھانا ہے   درج ذیل عناصر شامل ہیں:
  • پانی
  • ٹرانسپورٹ
  • کھانا
  • بجلی
  • ری سائیکل
  • دوبارہ استعمال
  • بین الاقوامی، قومی اور/یا مقامی بہترین طرز عمل جو آب و ہوا کی  تبدیلی   سے متعلق طریقے کار کو  ممکنہ طور پر آگے لے جانے میں  مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جدید اختراعی حل جو روایتی، آب و ہوا کے موافق طرز عمل کو وسیع تر اپنانے کو فروغ دیتے ہیں /یا ان کمیونٹیز کے لیے ذریعہ معاش کے اختیارات پیدا کرتے ہیں یا آب و ہوا کے موافق پیداوار کی سمت میں تبدیلی کے سبب جن سے روزگار کھو نے کاامکان ہے۔

دنیا بھر میں افراد، یونیورسٹیوں،  دانشور افراد، غیر منافع بخش تنظیموں اور دیگر کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ قابل پیمائش اور قابل توسیع رویے کی تبدیلی کے حل پیش کریں جو افراد، کمیونٹیز اور تنظیموں کے درمیان آب و ہوا کے موافق رویے کو آگے بڑھا نے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہوں ۔

 اپنائے گئے خیالات کے مصنفین کو بھارت  میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران اپنا کام پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا (کانفرنس کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا)۔

شرکاء کی  اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ تجرباتی طور پر باخبر اور قابل پیمائش خیالات پیش کریں جو معروف تعلیمی جرائد میں شائع ہونے کی صلاحیت رکھتے ہوئے قابل عمل حل پیش کر سکتے ہوں ۔

 اس سلسلے میں درخواستیں دیئے جانے کا عمل 5 جون 2022سے   بھارتی معیاری وقت کے مطابق  صبح  12:01  سے شروع ہوگا اور 31 دسمبر 2022،  رات 11:59 بجے  تک درخواستیں دینے کا عمل جاری رہے گا۔

سرفہرست رہنے والے 5 خیالات کے سبھی مصنفین کو کو انعام سے نوازا جائے گا:

 یو این ایف سی سی کی طرف سے سی او پی  27 میں اقوام متحدہ کا عالمی لائف امبیسڈر ایوارڈ

منتخب اضلاع میں پائلٹنگ اور جانچ کے لیے ہر ایک کو 25,000 امریکی ڈالر کی گرانٹ

بھارت میں لائف ای گلوبل کانفرنس میں وزیر اعظم کو پریزنٹیشن

موسمیاتی اشاریوں کو منتقل کرنے کی خاطر  آئیڈیاز (خیالات) کو پیمانہ کرنے کے لیے ایم او ای ایف سی سی کی طرف سے  ایک سرے سے دوسرے سرے  تک نفاذ کی حمایت

سرفہرست 100 خیالات کو اضافی طور پر ‘‘ماحولیاتی عمل کے لیے طرز عمل کی تبدیلی’’ کے ذخیرے میں جمع کیا جائے گا اور عالمی پیمانے پر اس کی ترویج و اشاعت  کی جائے گی ۔

آئیڈیاز اور کاغذ جمع کرنے سے متعلق  لنک نیز لائف کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے حاصل ہو سکتی ہے۔

*************

ش ح ۔ ش ر ۔ ر‍‌ض

U. No.6152

 


(Release ID: 1831489) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi