بھارتی چناؤ کمیشن

ای سی آئی نے عالمی یوم ماحولیات منایا


ہماری کوشش انتخابات اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو ماحولیات کے زیادہ موافق بنانا ہے: ای سی انوپ چندر پانڈے

Posted On: 05 JUN 2022 3:51PM by PIB Delhi

الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سکریٹری جنرل جناب اومیش سنہا، ڈائرکٹر جنرل جناب دھرمیندر شرما اور ای سی آئی کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ آج انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اور الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم)، نئی دہلی میں شجر کاری کی۔ کمیشن نے انتخابات کے دوران ریاستوں میں ہندوستانی الیکشن کمیشن اور چیف الیکٹورل آفیسرز کے ذریعے ماحولیات کے موافق اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر ایک بکلیٹ کا اجرا کیا اور ایک نمائش کا افتتاح بھی کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MLJ4.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں،  الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے کہا کہ رِڈیوس، ری یوز اور ری سائیکل ہمارے الیکشن مینجمنٹ کی ماحولیات کے لحاظ سے اچھے طرز عمل کے لیے ہمارے نظریہ کا اٹوٹ اصول ہے۔ ہر سال یوم ماحولیات کے انعقاد سے اس کی اہمیت کی تصدیق ہوتی ہے۔ اس سال یوم ماحولیات کا زور ’قدرت کے ساتھ تال میل بناتے ہوئے استقامت کے ساتھ رہنا‘ اور ’’صرف ایک زمین‘‘ نعرہ کو اپنانے پر زور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت؛ مختلف متعلقین کو ڈیجیٹل پروسیس کے ذریعے مدد فراہم کرنے کے لیے ووٹر ہیلپ لائن ایپ، سویدھا پورٹل، کے وائی سی ایپ، سی وجل، ای-ای پی آئی سی، بی ڈبلیو ڈی ایپ، ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ جیسے ایپ؛ امیدوار کے لیے آن لائن پرچہ نامزدگی بھرنے کی سہولت؛ ووٹروں کی بیداری کے لیے  پیش کیے جانے والے مواد میں سنگل یوز پلاسٹک سے بچنا؛ کچرے کے مناسب انتظام کو یقینی بنانا جیسی ڈجیٹائزیشن کی مختلف کارروائیوں جیسی پہل سے ماحولیات موافق انتخابات کو یقینی بنانے کی سمت میں کوششیں کی ہیں۔

جناب پانڈے نے کووڈ وبائی مرض کے درمیان بہار اسمبلی انتخابات، 2020 کے دوران بائیو میڈیکل کچرے کے نمٹارہ کی منصوبہ بندی اور اسے نافذ کیے جانے کی تعریف کی، جو دوسرے سی ای او کی تعمیل کے لیے ایک کیس اسٹڈی کی طرح ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IQ5K.jpg

ای سی آئی نے اپنے سبھی ریاستی سی ای او کو حکومت کے ذریعے نوٹیفائیڈ پلاسٹک اور ٹھوس کچرے کے انتظام کے ضابطوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ ٹیموں کو یہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ فلیکس، پمفلیٹ، بیگ وغیرہ پرچار کے مواد حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق ہونے چاہئیں اور ’سنگل یوز پلاسٹک‘ سے بچا جانا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RTVR.jpg

اس موقع پر لگائی گئی نمائش میں گوا اور پڈوچیری میں ناریل کے خول، تاڑ کے پتوں کے استعمال سے ماڈل ماحولیات کے موافق پولنگ مراکز کے قیام؛ میگھالیہ میں انتخابی ملازمین کے ذریعے ماحولیات کے موافق سیڈ پین کا استعمال، آسام کے کاکوئیجانا ریزرو فاریسٹ میں ’جمہوریت کے ساتھ بڑھو‘ شجر کاری مہم جہاں ریکارڈ 32 منٹ میں 32000 پودے لگائے گئے تھے، ایسی کچھ قابل ذکر پہل کو پیش کیا گیا۔ کئی سی ای او نے اپنے دفتر کے احاطے اور ای وی ایم ویئر ہاؤسوں میں ایل ای ڈی لائٹنگ، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے نظام اور شمسی پینل اپنا کر ماحولیات دوست انفراسٹرکچر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ حال ہی میں بختاور پور میں شروع کیا گیا انٹیگریٹیڈ الیکشن کامپلیکس  کم از کم توانائی کی مانگ اور چھت پر لگے سولر پینلوں کے ساتھ ایک ماحولیات موافق اور سبز عمارت ہے۔ اس کے علاوہ کئی سی ای او کاغذ سے پاک دفاتر کے لیے ای-آفس کا نظام اپنانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔

کیمپس میں وقتاً فوقتاً آنے والے مختلف کورسز کے قومی اور بین الاقوامی شرکاء کو معلومات فراہم کرنے کے لیے آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں نمائش جاری رہے گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6132



(Release ID: 1831377) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil