عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

آٹھ سالوں میں اتراکھنڈ جیسی ہمالیائی ریاستوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 04 JUN 2022 6:58PM by PIB Delhi

رائے والا میں مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کے بعد، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنس کی وزارت؛ وزیر اعظم کے دفتر اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دہرادون میں ’DISHA‘ (ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔

ممبران اسمبلی رمیش پوکھریال اور نریش بنسل نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

اتراکھنڈ میں اکثر انسانوں اور جانوروں کے درمیان تصادم پر غور کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے ضلعی عہدیداروں کو تجویز پیش کی کہ وہ سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کونسل کے ساتھ مل کر جانوروں کو رہائش پذیر علاقوں میں جانے کو کم کرنے کے طریقے تلاش کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-3N21Z.jpeg

'پردھان منتری مدرا یوجنا' کے نفاذ پر غور کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ تمام بینکوں کو درخواست دہندگان کی اہلیت کا فیصلہ کرتے وقت ایک جیسے معیارات پر عمل کرنا چاہیے۔ گرام سڑک یوجنا کے تحت تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے، وزیر موصوف نے 'دیہی' علاقوں کی حالیہ شہر کاری کو مدنظر رکھنے کی وکالت کی اور کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سڑک کی تعمیر کے اعلیٰ معیارات پر عمل کیا جانا چاہیے۔ اتراکھنڈ میں کاشتکاری کی پہاڑی اور اکثر ناقابل رسائی نوعیت پر بحث کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے ڈیٹا اکٹھا کرنے، کیڑے مار دوا لگانے یا سروے کرنے میں زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کی سفارش کی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کا مقصد صحیح معنوں میں سرکاری اسکیموں کی 100 فیصد سیر یعنی سیچوریشن حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ضلع مجسٹریٹس اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کرتے ہیں کہ کوئی بھی مستند مستحق اس اسکیم کے احاطہ سے باہر نہ رہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-4UMIG.jpeg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بتاتے ہوئے اس طرح کے آؤٹ ریچ میٹنگز کی ضرورت کا خاکہ پیش کیا کہ یہ ہمارے متنوع جغرافیہ اور اس سے متعلق مختلف مسائل کو حل کرنے  کے لیے ایک مفید ٹول فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی یہ ترجیح ہے کہ اتراکھنڈ جیسی پہاڑی اور نئی قائم ہونے والی ریاستوں کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر لایا جائے۔

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6117

 



(Release ID: 1831233) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi