وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چنڈی گڑھ میں ہندوستانی فضائیہ کے ہیریٹیج سینٹر کے قیام کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط

Posted On: 03 JUN 2022 8:52PM by PIB Delhi

 پنجاب کے معزز گورنر اورمرکز کے زیر انتظام خطہ ، چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر جناب بنواری لال پروہت اور ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری آج چنڈی گڑھ میں ہندوستانی فضائیہ کے ہیریٹج سینٹر کے قیام کے لیے مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ اور ہندوستانی فضائیہ کے مابین مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کی ایک تقریب میں شامل ہوئے۔ اس ہیریٹج سینٹر   میں ہندوستانی فضائیہ کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کے لیے نوادرات، سمیلیٹر اور انٹرایکٹو بورڈ دستیاب  ہوں گے۔  یہ سینٹر مختلف جنگوں اور انسانی امداد نیز آفات سے نمٹنے کے لیے فراہم کی گئی امداد میں فوج کےاہم کردار کی بھی نمائش کرے گا۔

مرکز کے زیر انتظام خطہ، چنڈی گڑھ کی انتظامیہ اور ہندوستانی فضائیہ کے اس مشترکہ پروجیکٹ کے اکتوبر 2022 تک مکمل ہونے کا منصوبہ ہے۔ یہ پروجیکٹ مقامی نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کرے گا۔ محترمہ کیرون کھیر (رکن پارلیمنٹ ، چنڈی گڑھ) بھی اس مفاہمت نامہ پر دستخط کی تقریب میں موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)(2)JDUB.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (03.06.2022)

U-6103


(Release ID: 1831103) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Punjabi