نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے سینیگل کی قومی اسمبلی کے صدر (اسپیکر) کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کی
نائب صدر جمہوریہ نے افریقہ کی سب سے مستحکم اورمثالی جمہوریتوں میں سے ایک ہونے کے لیے سینیگل کی ستائش کی
نائب صدر جمہوریہ نے جمہوریت میں اپنے سیاسی مخالفین کا باہمی احترام کرنے پر زور دیا
جناب نائیڈو کا کہا کہ بحث ، مباحثے اور مکالمے قانون سازی کے عمل کا جوہر ہیں
نائب صدر جمہوریہ نے سینیگل میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کی ، کہا 'آپ نے ملک کے لیے بے پناہ خیر سگالی پیدا کی ہے'
دنیا بھر میں ہندوستانی برادری کی کامیابی ہمارے لیے باعث فخر ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستانی برادری کو ہندوستان کا حقیقی ثقافتی سفیر قرار دیا
Posted On:
03 JUN 2022 8:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 03 جون نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج جمہوریت میں سیاسی مخالفین کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیا نیز بحث و مباحثے اور مکالمے کو قانون سازی کے عمل کا جوہر قرار دیا ہے۔
جناب نائیڈو گیبون ، سینیگل اور قطر کے تین ملکی دورے پر ہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج سینیگل کے دارالحکومت ڈکار میں وہاں کی قومی اسمبلی کے صدر (اسپیکر) جناب مصطفی نیاسے کے ساتھ وفد کی سطح کے مذاکرات کے دوران کیا۔
3 جون 2022 کو سینیگل کی قومی اسمبلی کے صدر جناب مصطفی نیاسے سے ملاقات کے دوران نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ 3 جون 2022 کو ڈکار میں سینیگل کی قومی اسمبلی کے صدر (اسپیکر) جناب مصطفی نیاسے کے ساتھ وفد کی سطح کے مذاکرات کے دوران
نائب صدر جمہوریہ3 جون 2022 کو ڈکار میں سینیگل کی قومی اسمبلی کے صدر (اسپیکر) جناب مصطفی نیاسے کو ہندوستان کے آئین کی ایک کاپی بطور تحفہ پیش کرتے ہوئے
نائب صدر جمہوریہ سینیگل کی قومی اسمبلی کے صدر جناب مصطفی نیاسےکے ذریعہ اعزازقبول کرتے ہوئے
نائب صدر وزیٹر بک پر دستخط کرتے ہوئے
نائب صدر جمہوریہ سینیگل کی قومی اسمبلی کے صدر جناب مصطفی نیاسے کے ساتھ وفد سطح کی مذاکرات کے بعد ایک گروپ فوٹو میں
مذاکرات کے دوران ، انہوں نے تمام ملکوں کوقیام امن کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امن کو ترقی کی شرط قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان دنیا کے تمام مسائل کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان اور افریقہ کی سب سے مستحکم اورمثالی جمہوریت میں سے ایک سینیگل فطری طور پر ترقی کے شراکت دار ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ قدرتی تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں۔ انہوں نے سینیگل کی آزادی کے بعد سے وہاں منصفانہ، غیر جانبدارانہ ، شفاف اور نہایت پرامن طریقے سے صدارتی ، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پرسینیگل کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی طرح سینیگل میں بھی جمہوریت سیاسی استحکام ، معاشی نمو ، سماجی ہم آہنگی اور بین الاقوامی برادریوں کے مابین خصوصی اہمیت کی ضمانت کی بنیاد رہا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان پرتپاک اور دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے سینیگل کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور تجربات کا اشتراک کرنے کے لیےارکان پارلیمنٹ کے باقاعدہ تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہوئے جناب نائیڈو نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کوہندوستان آنے کی دعوت دی۔
نائب صدرجمہوریہ نے سینیگل میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی
اس سے قبل نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے 2 جون کو ڈکار میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی تھی۔
نائب صدرجمہوریہ 2 جون 2022 کو ڈکار ، سینیگل میں ہندوستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیہ کے دوران
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر افریقی ملک میں ایک ترقی پزیر ہندوستانی برادری ہے ، جو کئی نسلوں سے وہاں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیگل کی ترقی میں اپنی کامیابیوں اور خدمات کے ذریعہ تارکین وطن ہندوستانیوں نے ملک کے لیے بے پناہ خیر سگالی پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہندوستانی تارکین وطن واقعی ہندوستان کے حقیقی ثقافتی سفیر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ان کی کامیابی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
اپنے سینیگل کے دورے کے دوران ، نائب صدر جمہوریہ کی قیادت میں وفد نے سینیگل کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے ، سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزاکی رعایت کا معاہدہ ، ایک ثقافتی تبادلہ پروگرام ، اور نوجوانوں کے معاملات میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیا ہے۔
اس بات پر توجہ دیتے ہوئے کہ سینیگل میں ہندوستانی ملکیت والے کئی کاروبار ہیں ، جناب نائیڈو نے کہا کہ وہ سینیگل اور ہندوستان کے مابین نئے کاروبار اور سرمایہ کاری میں نئے تعاون کے قیام اور باہمی ترقی کی حمایت کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا آج ہمارے دونوں ممالک نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے وہ سینیگل میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی کی شراکت کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا۔
نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستانی کمیونٹی کی بھی تعریف کی جنہوں نے ہندوستانی ثقافت اور ورثے کو زندہ رکھا ہے اور اسے اپنے منفرد انداز میں پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہاں بہت سے ہندوستانی تہوار ایک کمیونٹی کے طور پر منائے جاتے ہیں اور مختلف سی ایس آر اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعہ ضرورت کے وقت ہمیشہ مقامی لوگوں کی مدد کی ہے۔
جناب نائیڈو نے یاد دلایا کہ حالیہ برسوں میں 4 سی – کیئر ، کنیکٹ ، سلیبریٹی اور کنٹریبیوٹ کے تحت ہندوستانی برادری تک رسائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا "دنیا کے تمام حصوں میں ہندوستانی شہریوں کی حفاظت ، سلامتی ، فلاح و بہبود اور مفادات ہندوستان کی ترجیح ہے"۔
اس سے قبل 2 جون کو دن میں نائب صدرجمہوریہ نے ڈکار میں افریقی نشا ثانیہ کی یادگار کا دورہ کیاتھا ۔ یہ کانسہ اور تانبے سے بنی ہوئی 52 میٹر کا ایک یادگار ڈھانچہ ہے جو افریقی براعظم کے وقار کی علامت اوراسے فروغ دیتا ہے۔ جناب نائیڈو نے افریقی نشا ثانیہ کی یادگار میں واقع مہاتما گاندھی جی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کی۔
نائب صدرجمہوریہ 2 جون 2022 کو ڈکار میں افریقی نشا ثانیہ کی یادگار کا دورہ کر تے ہوئے
بعدازاں ، جناب نائیڈو نے سینیگل کے سیاہ تہذیب کے میوزیم کا دورہ کیا ، اس کے ساتھ وزیر ثقافت ، محترم جناب مسٹر عبدالولی کے ساتھ ’’میوزیم آف بلیک سویلائزیشن ‘‘ کا دورہ کیا۔ یہ میوزیم افریقی فن ، ثقافت اور تاریخ کا ذخیرہ ہے اور اس کا مقصد افریقہ کی ثقافتی اور سائنسی شراکت کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔ وزیٹر بک میں لکھتے ہوئے ،جناب نائیڈو نے میوزیم کوخراج تحسین پیش کیا اور اسے "سیاسی، ثقافتی، فنکارانہ اور اقتصادی سمیت تمام کثیر جہتی شکلوں میں منفرد قرار دیا۔ "
نائب صدرجمہوریہ 2 جون 2022 کو ڈکار میں ’’میوزیم آف بلیک سویلائزیشن‘‘ کا دورہ کرتے ہوئے
نائب صدر جمہوریہ نے ڈکار ، سینیگل میں ڈکاربی اینلے 2022 کا بھی دورہ کیا ،جو ایک بین الاقوامی آرٹ نمائش ہے اور ہم عصر افریقی آرٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔
نائب صدرجمہوریہ ڈکاربی اینلے 2022 کا دورہ کر تے ہوئے
اس دورے میں ، نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار ، رکن پارلیمنٹ جناب سشیل کمار مودی ، رکن پارلیمنٹ جناب وجے پال سنگھ تومر ، رکن پارلیمنٹ جناب پی رویندر ناتھ اور نائب صدر جمہوریہ سیکریٹریٹ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(03.06.2022)
U-6102
(Release ID: 1831099)
Visitor Counter : 128