عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے آج نئی دلی میں عملے اور تربیت محکمے کی گزشتہ 8 برسوں کے دوران اہم اصلاحات اور حصولیابیوں پر کتاب اور کتاب کاای- بُک ایڈیشن جاری کیا
وزیراعظم نریندر مودی کا خود تصدیق اور انٹرویوز کے خاتمے جیسی اصلاحات کے پیچھے زبردست ہاتھ ہے، جو ان کی ڈگر سے ہٹ کر سوچ کا نتیجہ ہے اور گورننس میں آسانی لانے کے لئے کام کرنے کی حوصلہ افزائی سے عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں آئی ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے یوم آزادی کی تقریر کے دوران انٹرویو کے خاتمے جیسے فیصلوں کا اعلان کیاتھا، کیونکہ وہ انتظامی اصلاحات کو اعلیٰ ترجیح دیتے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیراعظم مودی کا کم سے کم گورنمنٹ زیادہ سے زیادہ گورننس کا ویژن گزشتہ 8 برسوں کے دوران عملے اور تربیت کے محکمے کی جانب سے اس طرح کی تمام اصلاحات کے پیچھے کار فرما ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
مرکزی وزیر نے ان تمام اصلاحات کو سماجی و اقتصادی مستقبل رُخی اور شہریوں پر مرکوز قرار دیا، جن میں ملک کے تمام شہریوں کے لئے مساوی مواقع کو یقینی بنایا گیا ہے
بد عنوانی کی روک تھام کا قانون ایماندار افسران کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے گورننس میں شفافیت لانے کا وسیلہ ہے، بدعنوانی کو ہر گز برداشت نہ کرنا مودی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 JUN 2022 5:25PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، شکایات عامہ اور پنشن کی وزارت ایٹمی توانائی اور خلاء وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دلی میں گزشتہ 8 برسوں میں عملے اور تربیت محکمے کی جانب سے اصلاحات اور اس کی حصولیابیوں پر ایک کتاب اور کتاب کے ای-ایڈیشن کا اجراء کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگر سے ہٹ کر سوچ سے خود تصدیق اور انٹرویوز کے خاتمے جیسی اصلاحات سامنے آ سکیں اور گورننس کو آسان بنا کر عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں آئی ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ وزیراعظم مودی انتظامی اصلاحات کو اعلیٰ ترجیح دیتے ہیں، جبکہ انہوں نے لال قلعے کی فصیل سے یومِ آزادی کی تقریر کے دوران انٹرویوز ختم کر دینے جیسے اقدامات کا اعلان کیا۔ عملے اور تربیت کے محکمے نے وزیراعظم کے ویژن سے ترغیب حاصل کر کے انتھک کام کیا اور تین مہینے کے اندر اس پر عمل کر لیا۔ ڈاکٹر سنگھ نےکہا کہ کم سے کم گورنمنٹ اور زیادہ سے زیادہ گورننس کا وزیراعظم کا ویژن گزشتہ 8 برس کے دوران عملے اور تربیت محکمے کی جانب سے لائی گئی تمام اصلاحات کے پیچھے کار فرما رہا۔

مرکزی وزیر نے ان تمام اصلاحات کو سماجی و اقتصادی، مستقبل رخی اور شہریوں پر مرکوز اقدامات قرار دیا، جن میں عوام کی شرکت ہو تاکہ ہر شہری کو یکساں اور مساوی مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے عملے اور تربیت محکمے کی جانب سے کی گئی اہم اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسسٹنٹ سکریٹریز کی مرکزی وزارتوں ؍ محکموں میں لازمی ابتدائی تعیناتی ایک بڑا تجربہ تھا، جس سے حکومت ہند کو زبردست فائدہ ہوا۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کی جانب سے مختلف تربیتی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان تربیتی اقدامات کا خاص مقصد افسران اور عوامی نمائندوں کو حکومت کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں تربیت یافتہ کرنا ہے اور انہیں اس بات کی ٹریننگ دینا ہے کہ وہ اس طرح کی اسکیموں کے فائدے عوام تک پہنچانے کے لئے خود کو تیار کریں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کو گورننس میں شفافیت لانے کا وسیلہ قرار دیا، جس میں ایماندار افسروں کے لئے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو ہرگز برداشت نہ کرنا مودی حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عملے اور تربیت محکمے کی پوری ٹیم کی تعریف کی کہ انہوں نے یہ ای-بُک سامنے لانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر وزارتیں اور محکمے بھی اس کو شیئر کریں گے۔ عملے اور تربیت محکمے کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(ریلیز آئی ڈی: 1830969)
وزیٹر کاؤنٹر : 141