یو پی ایس سی

کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (دوم)، 2021 کے حتمی نتائج کا اعلان

Posted On: 03 JUN 2022 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 03 جون 2022:

نومبر 2021 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (دوم) 2021 کے نتائج کی بنیاد پر کوالیفائی کرنے والے 142 (81 + 47 + 14) امیدواروں کے میرٹ اور 153 ویں (ڈی ای) کورس آف انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون؛ انڈین نیول اکیڈمی، ایزیملا، کیرالہ اور ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد (پری فلائنگ) ٹریننگ کورس یعنی نمبر 212 ایف(پی) کورس میں داخلے کے لیے وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کے زیر اہتمام ایس ایس بی انٹرویوز کی فہرستیں درج ذیل ہیں۔

2۔ مختلف کورسز کے لیے تین فہرستوں میں کچھ امیدوار مشترک ہیں۔

3۔ انڈین ملٹری اکیڈمی کے لیے حکومت کی جانب سے مطلع کردہ خالی آسامیوں کی تعداد 100 ہے [جن میں این سی سی 'سی' سرٹیفکیٹ (آرمی ونگ) ہولڈرز کے لیے مختص 13 اسامیاں شامل ہیں]، انڈین نیول اکیڈمی، ایزیملا، کیرالہ ایگزیکٹو برانچ (جنرل سروس) /ہائیڈرو کے لیے 22 خالی آسامیاں [بشمول این سی سی 'سی' سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے لیے 03 اسامیاں (این سی سی اسپیشل انٹری کے ذریعے نیول ونگ) اور ایئر فورس اکیڈمی حیدرآباد کے لیے 32 [بشمول این سی سی اسپیشل اینٹری کے ذریعے این سی سی 'سی' سرٹیفکیٹ (ایئر ونگ) ہولڈرز کے لیے 03 اسامیاں] مختص ہیں۔

4۔ کمیشن نے انڈین ملٹری اکیڈمی، انڈین نیول اکیڈمی اور ایئر فورس اکیڈمی میں داخلے کے لیے تحریری امتحان میں بالترتیب 2469، 1079 اور 599 امیدواروں کو اہل قرار دینے کی سفارش کی تھی۔ حتمی طور پر اہل امیدواروں کی تعداد آرمی ہیڈ کوارٹرز کے ذریعہ منعقدہ ایس ایس بی ٹیسٹ کو کوالیفائی کرنے والوں کی ہے۔

5۔ ان فہرستوں کی تیاری میں طبی معائنے کے نتائج کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔

6۔ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کی تصدیق پر ابھی آرمی ہیڈ کوارٹر ز کا عمل جاری ہے۔ لہذا ان تمام امیدواروں کی امیدواری اس اسکور پر عارضی ہے۔ امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پہلی ترجیح کے مطابق اپنے سرٹیفکیٹ اصل میں تاریخ پیدائش/تعلیمی قابلیت وغیرہ اسناد کی فوٹوسیٹ تصدیق شدہ نقلیں آرمی ہیڈ کوارٹرز/نیول ہیڈ کوارٹرز/ایئر ہیڈ کوارٹرز کو بھیجیں۔

7۔ اگر پتہ تبدیل ہوا ہے تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر آرمی ہیڈ کوارٹرز/نیول ہیڈ کوارٹرز/ایئر ہیڈ کوارٹرز کو مطلع کریں۔

8۔ یہ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی http://www.upsc.gov.in پر دستیاب ہوں گے۔ تاہم کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (دوم) کے لیے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد امیدواروں کے نمبر ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

9۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار کسی بھی ورکنگ ڈے  10:00 بجے صبح سے 17:00 بجے شام کے درمیان کمیشن کے دفتر کے گیٹ 'سی' کے قریب سہولت کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

نتیجہ دیکھنے کے لیے کلک کریں۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 6091

 



(Release ID: 1830930) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi