بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے، اپنی غالب پوزیشن کا غلط استعمال کرنے پر، امیچیور بیس بال فیڈریشن آف انڈیا کے خلاف سیز(بند کرنے) اینڈ ڈسٹ (باز رہنے) کاآرڈر جاری کیا
Posted On:
03 JUN 2022 4:27PM by PIB Delhi
بھارت کےمسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے امیچیور بیس بال فیڈریشن آف انڈیا (اے بی ایف آئی) کے خلاف مسابقتی قانون، 2002 (' قانون ') کے سیکشن 27 کی دفعات کے تحت مورخہ 03 جون 2022کو ایک حکم جاری کیا ہے۔ یہ حکم قانون کے سیکشن 4 کی دفعات کے تحت، فیڈریشن کے ذریعہ اختیارات کے غلط استعمال کرنے کے ضمن میں جاری کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ کنفیڈریشن آف پروفیشنل بیس بال سافٹ بال کلبز (سی پی بی ایس سی ) کی طرف سے قانون کی دفعہ 19(1)(اے) کے تحت دائر کی گئی معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا، جس میں اے بی ایف آئی کے خلاف قانون کی دفعہ 4 کی گنجائشوں کی خلاف ورزی کرنےکا الزام لگایا گیا تھا۔ معلومات کے مطابق، اے بی ایف آئی نے مورخہ 07 جنوری کو 2021اپنی منسلک ریاستی بیس بال ایسوسی ایشنز کو بھیجے گئے مواصلات کے ذریعے، ان سے درخواست کی تھی کہ وہ غیر تسلیم شدہ اداروں کو اہمیت نہ دیں اور ریاستی سطح کے کھلاڑیوں کو ان کے زیر اہتمام کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہ دیں۔
ریکارڈ پر موجود شواہد کی بنیاد پر، کمیشن نے اے بی ایف آئی کو ہندوستان میں بیس بال لیگز/ایونٹس/ٹورنامنٹس کے انعقاد سے متعلقہ مارکیٹ میں ایک غالب پوزیشن میں پایا اور مزید برآں یہ بھی پایا گیا کہ اے بی ایف آئی نے اس ضمن میں اپنی منسلک ریاستی بیس بال ایسوسی ایشنز کو مورخہ 07 جنوری کو 2021کو مواصلات جاری کئے تھے جو کہ قانون کی دفعات (4)(2)(اے) (i)، 4 (2)(بی)( ( iاور 4(2)(c) کی دفعات کی خلاف ورزی کرناہے۔ اس پس منظر میں، کمیشن نے اے بی ایف آئی کے سیز(بند کرنے) اینڈ ڈسٹ (باز رہنے) کا حکم جاری کیا۔ تاہم، کمیشن نے کوئی بھی مالی جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا کیونکہ اے بی ایف آئی پہلے ہی اپنا اعتراض کرنے والا خط واپس لے چکا ہے، اور اس حد تک ضروری مارکیٹ اصلاح پہلے ہی ہو چکی ہے۔
یہ آرڈر، 2021 کے کیس نمبر 03 میں پاس کیا گیا تھا اور آرڈر کی ایک کاپی سی سی آئی کی ویب سائٹ www.cci.gov.in پر دستیاب ہے۔
*****
U.No.6079
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1830881)
Visitor Counter : 131