وزارت اطلاعات ونشریات

ہرشخص ایک اَن  کہی کہانی ہے:  #MIFF  ماسٹر کلاس میں پرسون جوشی


الفاظ اور استعارہ ، آپ کی جڑوں سے نکلتے ہیں

فلم سازی  آسان ہو تاکہ نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل ہو

Posted On: 02 JUN 2022 2:20PM by PIB Delhi

‘ہزا ر بار یہاں سے زمانہ گزرا ہے ، نئی نئی سی  ہے کچھ  رہ گز  ر تری ، پھر بھی ’ ۔ یہ کہانی اب سے پہلے ایک ہزار بار کہی جاسکتی تھی ، اب بھی اسے ایک انوکھے  انداز میں ہزار بار سنا جاسکتا ہے ، کیونکہ ہر شخص  ایک اَن کہی کہانی ہے، ادھورا خواب  ہےاور الگ الگ تجربات کی تالیف  ہے ۔ معروف شاعر ،مصنف  ،اسکرین رائٹر اور مواصلات کے ماہر  جناب پرسون جوشی   نے کہا کہ ہر شخص  اپنے نقطہ نظر سے  ہمیشہ ایک خوبصورت کہانی بتاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچائی کو سمجھنا انتہائی مشکل ہے ،اسے الگ الگ لوگوں  نے  الگ الگ  طرح سے جانا اور سمجھا ہے ۔ ہر کسی کے پاس ایک  منفرد  اور مستند قابلیت موجودہے ۔ آپ ہر جگہ نہیں ہوسکتے ،اس لئے آپ کو اپنے نقطہ نظر سے ایک حقیقی انداز میں  موضوع کودیکھنا چاہئے۔اس سے آپ کی کہانی دلچسپ اور دلکش بنے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-1HN8C.jpg

نغمہ نگار جناب پرسون جوشی  ، آج 17 ویں  ممبئی  میں بین الاقوامی فلمی میلہ (ایم آئی ایف ایف ) میں  ‘‘ دی آرٹ آف اسٹوری ٹیلنگ ’’  کے موضوع  پر  ایک ماسٹر کلاس سے خطاب کررہے تھے۔

سنیما شائقین سے بات چیت کے دوران  معروف نغمہ نگار  پرسون جوشی نے ‘‘ تارے زمین پر ’’ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ  الفاظ  اور استعارہ  ہمیشہ آپ کی جڑوں سے نکلتے ہیں ۔‘‘ کسی کو  اپنی جڑوں  اور حقائق سے خود کو الگ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ہمارے تحریری انداز  پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جو جڑوں  سے جُڑا ہو ،اسے  خوبصورت الفاظ اور استعارہ کو اندر  سے ابھارنے میں مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک مصنف کے لئے  براہ راست  سچائی  کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کی  ، جو ایک کہانی  کے ٹون  کو طے کرتا ہے۔ انہوں نے  اس سیاق  وسباق میں ‘ بھاگ ملکھا بھاگ’  موضوع  پر  اپنے تجربات  کا حوالہ دیا ۔

انہوں نے فلم سازی پر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلم سازی آسان ہونی چاہئے تاکہ نوجوانوں  کے خوابوں اور اس کی کہانیوں کوزندہ کیاجاسکے ۔فلم سازی  بہادری سے نہیں  بلکہ صلاحیت سے ہونی چاہئے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-21AJF.jpg

اس سیشن کی نظامت  سینئیر صحافی  ، کالم نگار اور مصنف  اننت وجے  نے کی

 

پرسون جوشی ،معروف شاعر ، مصنف  ، نغمہ نگار  ،اسکرین رائٹر اور مواصلات کے ماہر ہیں،  ہندی سنیما میں  ان کے کام نے تنقیدی   اور مقبولیت دونوںسطح  پر کامیابی حاصل کی ہے ۔اوگلوی  اور  ماتھر اور مکین  ارکسن  سمیت  متعدد اہم  اشتہاری   ایجنسیوں میں اپنے طویل  اور کامیاب  کیریئر کے توسط سے  انہوں نے مضبوط  اور وسیع  ایڈورٹائزنگ مہمات کے ذریعہ   متعدد   قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے  کامیاب ترین  برانڈس  بنائے ہیں ۔ ایک نغمہ  نگار کے طور پر جوشی نے   2007  کی فلم تارے زمین  پر اور (2012)  چٹگانگ  فلموںمیں کام کیا۔ انہو  ں نے بہترین غنائی کلام  کے لئے نیشنل فلم ایوارڈ بھی جیتا ۔ انہیں  حکومت  ہند  نے پدم شری سے  بھی نوازاہے۔

 

* * *

PIB MIFF Team | SSP/AA/DR/MIFF-47

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

 

*************

U-6062

 



(Release ID: 1830750) Visitor Counter : 126


Read this release in: Marathi , English , Hindi