وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مختصر فلمیں فیچر فلموں سے زیادہ مشکل ہیں: اندرا دھر مکھرجی


’سوچ‘ میں ایک رقاصہ کی زندگی  کو پیش کیا گیاہے: جیا سیل گھوش

Posted On: 31 MAY 2022 7:17PM by PIB Delhi

مختصر افسانہ ’سوچ‘ کی مصنفہ اور ہدایت کار اندرا دھر مکھرجی نے کہا کہ فیچر فلم بنانے کے مقابلے ایک اثر انگیز مختصر فلم بنانا زیادہ مشکل ہے۔ مختصر فلموں میں، ہمیں بہت محدود وقت میں پیغام دینا ہوتا ہے اور اس کا سد باب بھی بیان کرنا ہوتا ہے تاکہ لوگ فلم سے لطف اندوز ہوں،کہانی ہر جگہ ایک جیسی ہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا  کہانی کےسد باب کے ذریعہ ہی کیا جاسکتا ہے جہاں ڈائریکٹر اس میں فرق کر سکتا ہے۔محترمہ اندرا دھر مکھرجی فلم کے اداکار اور پروڈیوسر جیا سیل گھوش کے ساتھ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 17ویں ایڈیشن کے سلسلے میں منعقدہ #ایم آئی ایف ایف ڈائیلاگ میں  اظہار خیال کر رہی تھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220531-WA0021DBSE.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220531-WA0020I1FD.jpg

 

سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اندرا دھر مکھرجی نے مزید کہا کہ اگرچہ ’سوچ‘ گھریلو تشدد پر بنی فلم ہے لیکن اس میں ذہنی  کیفیت کے زاویہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اندرا دھرمکھرجی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کسی کوبھی اپنے جذبے کو کبھی نہیں ترک کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ اپنے جذبے  پر عمل نہیں کرتے ہیں، تو آپ اپنی زندگی سے خوش نہیں ہوں گے،آپ اپنی زندگی کے ساتھ سمجھوتہ کریں گے۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220531-WA00199BGG.jpg

 

پروڈیوسر اور اداکارہ جیا سیل گھوش نے کہا کہ فلم بنانا ایک ہی جیسا ہے چاہے یہ فلم مختصر ہو یا طویل فارمیٹ میں بنائی گئی فلم ہو۔’سوچ‘ میرے دل کے قریب ہے کیونکہ فلم کی مرکزی کردار ایک رقاصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک رقاصہ ہونے کے ناطے، میں نےایک رقاصہ کی زندگی کوبیان  کیا کہ وہ اس انتہائی تکلیف دہ سفر سے کیسے گزرتی ہے ۔ جیا سیل گھوش نے اپنے شوہر وکرم گھوش کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلم کی طرف سے مطلوبہ موسیقی کا مطالبہ کیاتھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9-4G768.jpg

 

فلم کے بارے میں تفصیلات

’سوچ‘ ایک ایسی فلم ہےجس میں بھارت میں صنفی عدم مساوات کو اجاگرکیا گیا ہے۔ گھریلو تشدد اور بدسلوکی ہمارے ملک میں تشویش کا باعث  ہے اور شادی شدہ خواتین اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ مذکورہ فلم میں  دماغی صحت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ہے۔

 

 ہدایت کارکے بارے میں

اندرا دھر مکھرجی ایک بھارتی ہدایت کار، مصنف، اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں، ان کی حالیہ مختصر فلم ’دی گرین ونڈو‘ کو متعدد شارٹ فلم فیسٹیولز میں نہایت  پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

 

******************

PIB MIFF Team | BSN/AA/DR/MIFF-35

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

 

Follow us on social media: @PIBMumbai   Image result for facebook icon /PIBMumbai    /pibmumbai  pibmumbai[at]gmail[dot]com

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.6065

 


(Release ID: 1830739) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Marathi , Hindi