وزارت اطلاعات ونشریات
#ایم آئی ایف ایف 2022 میں فلموں کے انتخاب کے معیار میں تکنیکی پہلوؤں پر مواد سے متعلق ضابطے ہیں: بین الاقوامی جیوری کے اراکین
جیوری کے اراکین نے مواد/اسکرپٹ کے لیے علیحدہ ایوارڈ زمرہ بھی تجویز کیا
Posted On:
02 JUN 2022 1:59PM by PIB Delhi
ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 17ویں ایڈیشن کے لیے بین الاقوامی جیوری، بھارت اور بیرون ملک کے تجربہ کار فلم سازوں، ایڈیٹرز، صحافیوں، تھیٹر کے عملے اور پروڈیوسروں پر مشتمل ہے۔ جب وہ فیسٹیول کے موقع پر میڈیا اور مندوبین کے ساتھ ایم آئی ایف ایف ڈائیلاگ کے لئے یکجا ہوئے تو یہ بات فلم سازی، اچھے مواد کی اہمیت اور نئے اور خواہشمند فلم سازوں کے لیے سامنے آنے والے مواقع پر ایک وضاحتی اور معلوماتی گفتگو کے طور پر سامنے آئی۔
آئیے#ایم آئی ایف ایف 2022 کے بین الاقوامی جیوری ممبران سے یہ بات تفصیل سے سنتے ہیں:
صوبیہ نلّامتھّو
- ’’پہلی بار فلم سازی کرنے والوں سے تکنیکی طور پر اچھی فلموں کی توقع رکھنامشکل ہے۔ لیکن جب اچھا مواد اور اسکرپٹ ہوگا تو ہم تکنیکی پہلوؤں کو بالکل بھول جائیں گے۔ہمیں مواد، اسکرپٹ اور کہانی سنانے کے لیے الگ الگ کیٹیگری ایوارڈز کی ضرورت ہے۔‘‘
- ’’نئے فلم سازوں کو مختصرانداز میں اور مرکوز کہانی سنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جس میں جذباتی اور تفریحی قدر بھی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے۔‘‘
- ’’#ایم آئی ایف ایف 2020 میں فلموں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔فلم سازوں کے ذریعہ کہانی سنانے کا طریقہ اور موقف بہترعلم فراہم کرتا ہے۔ان فلموں کو دیکھنا اور فیصلہ کرنا اچھا تجربہ ہے۔ ‘‘
مینا آر اے ڈی
- ’’ایم آئی ایف ایف ایک فلمی فیسٹیول سے زیادہ ہے، یہ تبادلہ کرنے،پرڈیوس کرنے اور جنوبی ایشیائی فلم پروڈکشن اور بین الاقوامی فلم پروڈکشن کا جشن منانے کا مقام ہے۔ایم آئی ایف ایف میں ہم بہت توجہ کے ساتھ اصلیت، خوبصورت انداز میں کہانی سنانے اور بہت اچھے نقطہ نظر کے ساتھ خوبصورت فلمیں دیکھتے رہے ہیں۔‘‘
- ’’بھارت کی ثقافتی شناخت کو ظاہر کرنے والی فلموں کی طرف راغب ہوں۔یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ فلمز ڈویژن اور #ایم آئی ایف ایف 2020 فلموں کے ذریعہ ماضی کے ورثے کو دکھانے کے لیے کتنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔‘‘
- ’’فلموں کا انتخاب کرتے وقت ہم نے اس صورتحال یا حالات کو بھی مدنظر رکھا جس میں فلم بنانے والا فلم بنا رہا ہے۔ مواد، بیان، کہانی سنانے اور اسکرپٹ لکھنے کا طریقہ وغیرہ سبھی پہلوؤں پر غور کیا گیا‘‘۔
- ’’طویل فلموں کے بجائے مختصر فلمیں بنانا بہتر ہے جس سے لوگ تھیٹر چھوڑ دیں۔ مختصر مدتی فلموں کی تقسیم اور مارکیٹنگ کے بہتر امکانات ہیں۔فلم سازوں کو فلمز ڈویژن کی مدد سے بھی اپنی فلموں کو دنیا بھر کے بہترین شارٹ فلم فیسٹیولز میں بھیجنے کی کوشش کرنی چاہیے‘‘۔
ڈین وولمین
- ’’بعض اوقات یہاں تک کہ جب فلم تکنیکی طور پر خراب ہوتی ہے، ہم انہیں زیادہ مخلص اور حقیقی پاتے ہیں۔ بہت زیادہ معلومات فلم میں جذبات کو ختم کردے گی۔ #ایم آئی ایف ایف 2022 میں کچھ فلمیں واقعی میرے دل کو چھو گئیں اور انہوں نےمجھے غمگین کردیا ۔‘‘
- ’’فلمز ڈویژن کو فلموں کی تیاری کے دوران فنکاروں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ اپنی فلموں میں بہت ساری معلومات نہ بیان کریں۔ ‘‘
- ’’فیسٹیول کے لیے فلموں کا انتخاب کرتے وقت جیوری کے اراکین کے درمیان اختلاف رائے پایا جاتاہے، لیکن یہ لڑائی جھگڑے تک نہیں جانی چاہئے ۔ ‘‘
جین پیئر سائر
- ’’فلموں کا انتخاب کرتے وقت میں نے دیکھا کہ کیا فلم اس زندگی سے مطابقت رکھتی ہے جو ہم اب جی رہے ہیں۔ ہم نے انتخاب کی گئی جو فلمیں دیکھیں ان میں زیادہ تر فلمیں زندگی سے وابستہ تھیں۔ واقعی #ایم آئی ایف ایف 2022 میں اسکریننگ اور آڈیشن کی شرائط قابل تعریف ہیں۔‘‘
- ’’تمام فلمیں دلچسپ مواد کے ساتھ مختلف تھیں۔ فلم بنانے میں انتخاب کے وقت جس قسم کی تحقیق جاتی ہے اس پر بھی غور کیا جاتا ہے ۔‘‘
PIB MIFF Team | BSN/AA/DR/MIFF-46
We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!
|
Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove
|
If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.
|
For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.
|
Follow us on social media:
@PIBMumbai
/PIBMumbai
/pibmumbai
pibmumbai[at]gmail[dot]com
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.6061
(Release ID: 1830723)
Visitor Counter : 127