امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے امورِ داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی اور آنے والے مانسون میں سیلاب سے نمٹنے کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف اور این ڈی ایم اے کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا

وزیر داخلہ نے ملک کے سیلاب سے متعلق مسائل کو کم کرنے کے لئے ایک جامع پالیسی بنانے کی خاطر طویل المدتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا

ملک میں طاس کے بڑے علاقوں میں سیلاب اور پانی کی سطح میں اضافے کی کم ترین سطح کی پیش گوئی کیلئے ایک مستقل نظام قائم کرنے کی خاطر افسران کو مرکزی اور ریاستی سطح کی ایجنسیوں کے درمیان مسلسل تال میل کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی گئی

انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) اور سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موسم اور سیلاب کی مزید درست پیشین گوئی کے لئے اپنی ٹیکنالوجیوں میں تازگی لائیں۔

زبردست بارش والے علاقوں میں مقامی، بلدیاتی اور ریاستی سطح پر بارش کی ابتدائی وارننگ جاری کرنے کے لئے این ڈی آر ایف کو ریاستوں کے ساتھ مل کر ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت

 ‘دامنی’ ایپ کو تمام مقامی زبانوں میں بھی دستیاب کرنے کی ہدایت۔ ‘دامنی’ ایپ تین گھنٹے پہلے بجلی گرنے کی وارننگ دیتی ہے۔ جان و مال کے نقصان کو کم کرنے میں اس سے مدد مل سکتی ہے

ایس ایم ایس، ٹی وی، ایف ایم ریڈیو اور دیگر ذرائع سے  بجلی گرنے کے بارے میں عوامی وارننگ بروقت عام کرنے کی ہدایت

میٹنگ میں جو فیصلے کئے گئے اُن سے اُن لاکھوں لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی جنہیں سیلاب کے غیض کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اُن کی فصلوں، املاک، معاش اور زندگیوں کو متاثر کرتا ہے

Posted On: 02 JUN 2022 7:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے امورِ داخلہ و تعاون وزیر جناب امت شاہ نے آج دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آنے والے مانسون میں سیلاب سے نمٹنے کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف اور این ڈی ایم اے کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ملک کے سیلاب سے متعلق مسائل کو کم کرنے کی خاطر وسیع اور جامع پالیسی بنانے کے لئے طویل المدتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیلاب کے دوران جانی و مالی نقصان کو کم کرنے کے لئے کئی فیصلے کئے گئے۔

 

مرکزی وزیر داخلہ نے ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ وہ ملک میں طاس کے بڑے علاقوں میں سیلاب اور پانی کی سطح میں اضافے کی مقامی سطح تک تفصیلی پیش گوئی کرنے کے لئے ایک مستقل نظام قائم کر کے مرکزی اور ریاستی سطح کی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو مسلسل مضبوط کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ موجودہ سیلابی سیزن کے دوران موجودہ اور پیشن گوئی کے مطابق امکانی دریائی سطح کی ہر گھنٹے نگرانی کی جائے اور سیلاب آ جانے پر تمام متعلقہ ذمہ داران  پشتوں، انخلاء، عارضی پناہ گاہوں وغیرہ کے حوالے سے مناسب اقدامات کریں۔ انہوں نے این ڈی آر ایف کو ہدایت دی کہ وہ ریاستوں کے ساتھ مقامی، بلدیاتی اور ریاستی سطح پر زبردست بارش والے علاقوں میں بارش کی پیشگی وارننگ جاری کرنے کے لئے ایس او پیز تیار کریں۔

1.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) اور سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) جیسے خصوصی اداروں کو  موسم اور سیلاب کی زیادہ درست پیشن گوئی کے لئے اپنی ٹیکنالوجیوں میں تازگی لانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے عوام کو بجلی گرنے سے متعلق وارننگ ایس ایم ایس، ٹی وی، ایف ایم ریڈیو اور دیگر ذرائع سے بروقت پہنچانے کی ہدایت کی۔ جناب شاہ نے بتایا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلع کلکٹروں اور پنچایتوں کو بجلی گرنے کی وارننگ دینے کے انتظامات کریں تاکہ جان و مال کا کم سے کم نقصان ہو۔ انہوں نے موسم کی پیش گوئی سے متعلق مختلف موبائل ایپس جیسے ‘امنگ’، ‘رین الارم’ اور ‘دامنی’ کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کی جنہیں آئی ایم ڈی نے تیار کیا ہے تاکہ  مطلوبہ آبادی تک ان کے فائدے پہنچ سکیں۔ جناب شاہ نے ‘دامنی’ ایپ کو ملک کی تمام مقامی زبانوں میں دستیاب کرانے کی بھی ہدایت کی۔ ‘دامنی’ ایپ تین گھنٹے پہلے بجلی گرنے کی وارننگ دے دیتی ہے جس سے جان و مال کے نقصان کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

2.jpg

جناب امت شاہ نے جل شکتی اور سی ڈبلیو سی کو ہدایت دی کہ وہ ڈیم سیفٹی ایکٹ 2021 کی دفعات کے تحت ریاست کی سطح پر اور ڈیم کی سطح پر ادارہ جاتی انتظامات کو مزید مضبوط کریں تاکہ پانی کی سطح اور سیلاب میں کمی آئے اور جان و مال کا نقصان کم سے کم ہو۔ 15 جون 2021 کو سیلاب جائزہ میٹنگ  کے دوران جناب امت شاہ کی دی گئی ہدایات کے بعد سی ڈبلیو سی، آئی ایم ڈی اور آفات سے متعلق کارروائیوں کی قومی فورس ( این ڈی آر ایف) نے دریاؤں میں پانی کی سطح اورسیلاب کی صورتحال پر نظررکھنا شروع کر دیا ہے اور اس کی رپورٹ باقاعدگی کے ساتھ وزارت کوبھیجی جاتی ہے۔

 

ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی)  کے ڈائرکٹر جنرل اور سنٹرل واٹر کمیشن کے چیئرمین نے میٹنگ میں ریپریزنٹیشن پیش کیں اور گزشتہ سال سیلاب جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی دی گئی ہدایات پر کئے گئے اقدامات اور کارروائیوں کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے موسم اور سیلاب سے متعلق پیشگوئی اور سیلاب پر قابو پانے کے عمل میں بہتری کے بارے میں بتایا۔ این ڈی آر ایف کے ڈائرکٹر جنرل نے اطلاع دی کہ آنے والے مانسون کے دوران سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی 67 ٹیمیں ریاستوں نے طلب کی ہیں اور اب تک 14 ٹیمیں تعینات کی جا چکی ہیں۔

 

ہندوستان کا ایک بڑا علاقہ سیلاب کے خطروں سے دو چار ہونے والا علاقہ ہے اور برہمپتر اور گنگا سیلاب کی اصل وجہ ہیں اور آسام ، بہار، اترپردیش اور مغربی بنگال وہ ریاستیں ہیں، جہاں زیادہ سیلاب آتے ہیں۔ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں سے ملک کے لاکھوں لاکھ عوام کی پریشانیاں کم ہو سکیں گی ، جو فصلوں، جائدادوں اور روزگار پر سیلاب کی وجہ سے مار جھیلتے ہیں۔

 

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے ، داخلہ، آبی وسائل ، دریاؤں کے فروغ اور دریاؤں میں نئی جان ڈالنے، ارضیاتی سائنس، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزرائے مملکت، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے سکریٹریز، ممبر سکریٹریز این ڈی ایم اے، آئی ایم ڈی اور این ڈی آر ایف کے ڈائرکٹر جنرل صاحبان ، اسرو کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ افسران، ریلوے بورڈ، این ایچ اے آئی، سی ڈبلیو سی اور متعلقہ وزارتوں کے افسران میٹنگ میں شامل ہوئے۔ 

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1830675) Visitor Counter : 170