وزارتِ تعلیم
تعلیمی نظام کو ایک نئے ہندوستان کی امنگوں سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کے ساتھ اسکول ایجوکیشن وزرا کی قومی کانفرنس کا اختتام
جناب دھرمیندر پردھان نے ریاستوں سے کہا کہ وہ ایک زیادہ متحرک و فعال تعلیمی منظرنامے کے لئے مل کر کام کریں
Posted On:
02 JUN 2022 7:25PM by PIB Delhi
اسکولی تعلیم کے وزراء کی ایک دو روزہ قومی کانفرنس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ تعلیمی نظام کو اور زیادہ متحرک اور فعال بنایا جائے، جو 21ویں صدی کے تقاضوں پر پورا اترتا ہو اور ایک نئے ہندوستان کی امنگوں سے ہم آہنگ ہو۔
اپنے اختتامی کلمات میں جناب دھرمیندر پردھان نے 32 ریاستوں اور مرکز ی انتظام والے علاقوں کے تمام وزراء اور دیگر فریقوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سیکھنے کے عمل میں کایا پلٹ لانے کے اپنے تجربات سے سب کو آگاہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ نصاب کی ٹیچر ٹریننگ اور ای-لرننگ فریم ورکس کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے این سی ایف کے فروغ اور اساتذہ کی صلاحیت سازی کے لئے زیادہ عملی اشتراک و تعاون کے لئے اپیل کی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ این ای پی میں ہنرمندی کے فروغ پر بھی دھیان دیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں پر زور دیا کہ وہ ڈی آئی ای ٹی کو مستحکم کریں اور اسکولی وقفے کے بعد ہنرمندی سکھانے کا انتظام کریں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہر ریاست کے اپنے منفرد حالات ہیں۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کو صلاح دی کہ وہ نصاب کو اپنی ریاست یا یوٹی کی خصوصی ضروریات کے مطابق ڈھالیں۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر اور زیادہ متحرک تعلیمی منظرنامے کے لئے کام کریں اور ہندوستان کو 21ویں صدی کا ہندوستان بنانے میں تعاون دیں۔
کانفرنس کے دوسرے روز وزراء تعلیم کے ساتھ بات چیت کا سیشن درج ذیل موضوعات کے تحت ہوا۔
- این ای پی 2020 کا آغاز اور عمل آوری
- ریاستی نصاب فریم ورک (ایس ای ایف) کی تیاری
- اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد سیکھنے کی بحالی کی حکمت عملی کو شیئر کرنا۔
- بنیادی خواندگی اور حساب کتاب اور ودیا پرویش
- اسکولوں میں ہنرمندی
- طلبہ کی رجسٹری اور این ڈی ای اے آر
وزراء تعلیم اور اعلیٰ افسران نے گجرات حکومت کی جانب سے تعلیم اور ہنرمندی کے اقدامات کی ستائش کی۔ ان میں سے زیادہ تر نے ریاستی سطح پر ودیا سمیکشا کیندروں کے قیام اور انہیں ڈسٹرکٹ، بلاک، اسکول کی سطح پر مربوط کرنے میں دلچسپی دکھائی۔ نیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی فورم اور نیشنل ڈیجیٹل ایجوکیشن آرکی ٹیکچر این ڈی ای اے آر پر ایک پریزنٹیشن اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین جناب انل سہرسا بدھے نے پیش کی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 6045
(Release ID: 1830673)
Visitor Counter : 174