وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ہم اپنے مضامین کو  مقبول عام بنانا چاہتے ہیں: ہدایت کار  پرنس شاہ


موضوع کے ساتھ تعلق،  دستاویزی فلم کو منفرد بناتا ہے: ہدایت کار بورن تھوکچوم

Posted On: 31 MAY 2022 8:07PM by PIB Delhi

ممبئی، 31 مئی 2022

دستاویزی فلم ’مون آن دی مین‘ کے ہدایت کار پرنس  شاہ نے کہا کہ لوگوں کو ہمارے کرداروں  کے تئیں  ہمدردی پیدا کرنے کے بجائے، ہم اپنے مضامین کو مقبول عام بنانا چاہتے ہیں۔’’ہم سامعین کو کردار کی خامیاں نہ دکھانے کے بارے میں محتاط رہے ۔ دستاویزی فلم کے دو کردار ہماری زندگی میں آئے۔ ہم نے کسی اور امر پر نہیں بلکہ ان کی بتائی  ہوئی راہ پر عمل  کرنا شروع کر دیا ۔ انہوں نے مزید کہا  کہ بالاخر وہ کردار  ہمارے کنبے کا حصہ  بن گئے۔

 

پرنس  شاہ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 17ویں ایڈیشن کے سلسلے میں منعقدہ  ایم آئی ایف ایف ڈی  ڈائلاگ # میں میڈیا اور مندوبین سے خطاب کر رہے تھے۔ دستاویزی فلم ’آئی رائز‘ کے ہدایت کار ر بورن تھوکچوم، ’مون آن دی مین‘ کے پروڈیوسر انشول پانڈے اور ’مون آن دی مین‘ کے سینماٹوگرافر وےبھو نے بھی اس  پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

اپنی دستاویزی فلم کی ابتدا کے بعد، پرنس  شاہ نے کہا کہ 'مون آن دی مین' دو لوگوں کی حقیقت پر سوال اٹھاتا ہے۔ ان میں سے ایک  بھارت کا سب سے کم عمرمجاہد آزادی  پراکلون ہے جس نے بعد میں عظیم فلم ساز گرو دت کے ساتھ کام کیا۔ دوسرا موضوع ماسٹر شیلیش ہے، جو اپنے وقت کے سب سے کم عمر مصروف  ترین چائلڈ ایکٹر تھے انہوں نے بطور چائلڈ ایکٹر تقریباً 55-60 فلموں میں کام کیا اور پچھلے 30-40 سال سے سڑکوں پر رہ رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ فلم ان کی حقیقتوں  پر سوال اٹھاتی ہے اور بہت سے دوسرے مسائل سے  بھی نمٹتی ہے،‘‘

 

 

 آئی رائز‘کے ہدایت کار  بورن تھوکچوم نے کہا کہ دستاویزی فلموں کی شوٹنگ کے دوران اپنے موضوع  کو کیمرے کے ساتھ  ہم آہنگ  بنانا ضروری ہے۔ دستاویزی فلم کو منفرد بنانے کے لیے موضوع کے ساتھ تعلق  نہایت ضروری ہے اور اس میں وقت لگے گا۔ شوٹنگ میں تقریباً پانچ سے چھ سال لگے۔ انہوں نے مزید کہا کوالٹی مقدار سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے،’’آئی رائز‘ منی پور سے تعلق رکھنے والی خاتون  مکے باز  لیشرم سریتا دیوی کی زندگی کا احاطہ  کرتی ہے۔

فلموں کے بارے میں مختصر

انسان پر چاند

مون آن دی مین ایک مشاہداتی خصوصیت کی حامل دستاویزی فلم ہے، جو دو کرداروں کی زندگی کے ذریعے حقیقت، ادراک اور انتخاب کے بنیادی اصولوں پر سوال  اٹھاتی ہے۔ دماغی بیماری، بڑھاپے اور ٹوٹے ہوئے خوابوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے،مذکورہ  فلم وقت اور تناظر کے بدلتے ہوئے منظر نامے کی  سمت تلاش کرنے کے لیے فرد کی جدوجہد کی تلاش کو پیش کرتی ہے۔

آئی رائز

ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والی، لیشرم سریتا دیوی، ایک ماں، ایک خاتون مکے باز نے بین الاقوامی شہرت کی  کھلیوں کی مشہور اسٹار بننے میں بننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وہ ماں بننے کے بعد پیشہ ور خاتون مکے باز کے طور پر پہلی بھارتی   خاتون کی حیثیت سے سامنے آئیں۔ اپنی شہرت اور شان کے باوجود، وہ پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرجوش ہے اور ایک اکیڈمی چلاتی ہے  اور بے سہارا بچوں کو باکسنگ کے ذریعے ایک شناخت دینے کے لیے ان کی  تربیت اور حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔  فلم کی کہانی  ان کے مشن اور ان کے پیارے بیٹے ٹومتھل کے ساتھ اپنے تعلقات ان کے مشکل  دورکی وضاحت کرتی ہے،   یہ ایک ماں اور تبدیلی لانے والے کے درمیان کشمکش کی کہانی ہے۔

ڈائریکٹرز کے بارے میں:

پرنس شاہ نے سنیما میں اپنے کیریئر کا آغاز بھارتی اور بین الاقوامی فلموں میں بطور اسسٹنٹ ہدایت کار کی حیثیت سے کیا ۔ جس میں ٹینر (2020)، سینس 8 (2018-2015) اور گلی بوائے (2019) شامل ہیں۔ بطور ہدایت کار ان کی مختصر فلموں میں 2733  سی یو آن  دا ا   ادر سائٹ شامل ہیں، جس نے ممبئی اکیڈمی آف موونگ امیجز فیسٹیول (2011) میں آڈینس چوائس ایوارڈ جیتا، مون آن دی مین بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ان کی پہلی فیچر دستاویزی فلم ہے۔

 

بورون تھوکچوم ایک قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز ہیں اور انہیں ٹیلی ویژن صحافت میں ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ  حاصل ہے۔ انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو آئی آئی  پر ’’بیٹل آف امپھال‘‘ کے عنوان سے ایک دستاویزی سیریز کے لیے این ایچ کے ورلڈ، جاپان کے سینماٹوگرافر کے طور پر بھی کام کیا۔ انہوں نے کوی تھالیا  میوزیکل دستاویزی سیریز کے لیے لائن پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کیا جس میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر اے آر رحمان کو دکھایا گیا تھا۔ ان کی تازہ ترین دستاویزی فلم  آئی رائز کئی قومی اور بین الاقوامی فلمی میلوں میں ایوارڈز حاصل کر رہی ہے۔

*************

 

ش ح ۔۔ ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.6021


(Release ID: 1830409) Visitor Counter : 143


Read this release in: Hindi , English , Marathi