وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

دی ورلڈس موسٹ فیمس ٹائیگر کی ایم آئی ایف ایف 2022 میں نمائش

Posted On: 01 JUN 2022 5:51PM by PIB Delhi

سبّیہہ نلّا موتھوکی قومی ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’دی ورلڈس موسٹ فیمس ٹائیگر‘ کی نمائش 17ویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول میں کی جائے گی۔اس کی خصوصی اسکریننگ 2 جون 2022 کو دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر جے بی ہال، فلم ڈویژن کمپلیکس میں کی جائے گی۔’کیریرکی شکل میں جنگلی حیوانات پر فلم سازی‘پر سبّیہہ نلّا موتھوکے ذریعے ماسٹر کلاس کا انعقاد بھی اسی مقام پر کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4-1H2S9.jpg

 

رن تھمبورنیشنل پارک کی افسانوی شہرت کی حامل باگھن مچلی(ٹی-16) پر بنی ہوئی 44 منٹ کی دستاویزی فلم نے 2019 میں ’بہترین بھارتی ماحولیاتی فلم‘(بیسٹ انڈین انوائرنمنٹ فلم)کے زمرے میں قومی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔یہ فلم مچلی کی شروعاتی زندگی سے لے کر اس کی موت تک –اقتدار میں اس کے عروج اس کے دل دہلادینے والے زوال اور اس کے ذریعے اپنے پیچھے چھوڑی گئی غیر معمولی وراثت کی کہانی بیان کرتی ہے۔

کبھی رن تھمبور کا فخر رہی مچلی کو ’لیڈی آف دی لیک‘، ’کوئن آف رن تھمبور‘اور’کروکوڈائل کلر‘ جیسے مختلف ناموں سے جاناجاتا رہا ہے۔اسے دنیا میں سب سے زیادہ فوٹو کھنچوانے والی باگھن کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس  باگھن کو شکار کی اس کی لیاقت اور طاقت کے لیے جانا جاتا رہا ہے۔2003 میں پیش آئے ایک واقعہ میں اس نے 12 فٹ لمبے ایک مگرمچھ سے لڑائی کی اور اسے ماردیا۔اس شاہی باگھن کی موت 18 اگست2016 کو ہوئی تھی۔

پانچ بار کے قومی فلم ایوارڈ یافتہ اور جنگلی حیوانات پر فلمیں بنانے والے سبّیہہ نلّا موتھو نے ماحولیات، لوگوں اور ماحولیاتی نظام کے درمیان انٹرایکشن کے اوپر لاتعداد دستاویزی فلمیں بنائی ہیں، جیسے کہ بی بی سی ورلڈ کے لیے ’ارتھ فائل‘ اور اینیمل پلینیٹ کے لیے ’دی ورلڈ گون وائلڈ‘ وغیرہ۔وہ جیکسن ہول وائلڈ لائف فلم فیسٹول کے مستقل جیوری رکن ہیں اور انہوں نے انڈین پنورما فلم فیسٹول (2021) میں جیوری چیئرمین کے طور پر بھی اپناکردار ادا کیا ہے۔رائل بنگال ٹائیگر کے تئیں اپنے جنون کے سبب انہوں نے نیشنل جیوگرافک چینل اور بی بی سی کے لیے پانچ باگھ پر مرکوز بین الاقوامی دستاویزی فلموں کا ترجمہ بھی کیا ہے۔سبّیہہ نلّا موتھو#ایم آئی ایف ایف 2022 میں بین الاقوامی جیوری کے رکن بھی ہیں۔

 


* * *

PIB MIFF Team | BSN/AA/DR/MIFF-43

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

 

Follow us on social media: @PIBMumbai   Image result for facebook icon /PIBMumbai    /pibmumbai  pibmumbai[at]gmail[dot]com

*************

 

ش ح۔ م م۔ ج ا

U. No.6012


(Release ID: 1830359) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Marathi