سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستانی تناظر میں انسانی صحت :آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت

Posted On: 01 JUN 2022 4:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں، سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر این آئی ایس سی پی آر) نے حکومت ہند کی اسکیم ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘کے تحت پہل کی تھی اور یہ اپنے متعلقہ شعبوں میں جرائد کا ایک خصوصی شمارہ نکالنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس تناظر میں انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس (آئی جےبی بی) ایک پریمیئر ہم مرتبہ نظرثانی شدہ، ایس سی آئی-انڈیکسڈ، دو ماہی تحقیقی جریدہ، "ہندوستانی تناظر میں انسانی صحت: آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت" نامی ایک خصوصی شمارہ پیش کرتا ہے۔ آئی جےبی بی، سی ایس آئی آر این آئی ایس سی پی آر جرائد میں جےآئی ایف کے ساتھ سرفہرست ہے (واضح ٹی ایم اسکور 1.918 اور ایچ-انڈیکس 42؛ این اے اے ایس 7.9، اور ہندوستان کے تمام شعبوں میں 104 درجہ بندی والے جرائد میں سے 16ویں نمبر پر ہے)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BDRH.jpg

اس خصوصی شمارے میں ہندوستانی سائنسی کامیابیوں کی جامع کوریج دینے والے جائزوں/ تحقیقی مضامین کا احاطہ کیا جائے گا۔ سی ایس آئی آر این آئی ایس سی پی آر نئی دہلی کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال،اور آئی جے ای بی کے ایڈیٹر جناب آر ایس جیاسومو، ہیڈ ریسرچ جرنل ڈاکٹر جی مہیش کی انتھک مدد اور سائنسی ایڈیٹر اور انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس کے ٹیم ممبر ڈاکٹر این کے پرسنہ کا وسیع کام ہی وہ عناصر ہیں جنہوں نے اس بہترین خصوصی شمارہ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

*****

U.No.5981

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1830327) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi