وزارت اطلاعات ونشریات
موسیقی ترتیب دینا جذبات کی عکاسی ہے: ایم آئی ایف ایف ورکشاپ میں رام پرساد سندر کا اظہارِ خیال
ایک بہترین موسیقی ترتیب دینے والا آپ کو مشمولات سے گزرنے سے پہلے جذبات کا احساس دلا سکتا ہے
Posted On:
01 JUN 2022 6:20PM by PIB Delhi
موسیقی ترتیب دینا جذبات کی تصویر کشی کے مترادف ہے۔ ایک بہترین موسیقی ترتیب دینے والا آپ کو مشمولات سے مکمل طور پر گزرنے سے پہلے ہی جذبات کا احساس دلا سکتا ہے۔ اس خیال کا ظہار بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار رام پرساد سندر نے #ایم آئی ایف ایف ورکشاپ میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسیقی فلم کا ایک موروثی حصہ ہے جو شروع سے آخر تک موجود رہتا ہے۔ اس لئے کسی فلم ساز کو درمیانی یا پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں موسیقی کو متعارف نہیں کرانا چاہیے بلکہ اسے شروع سے ہی شاملِ حال رکھنا چاہیے۔
آج 17ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر ‘مختصر اور دستاویزی فلموں کے لئے موسیقی ترتیب دینے’ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
فلم شائقین سے خطاب کرتے ہوئے رام پرساد نے کہا کہ موسیقی فلموں، ٹی وی اور تھیٹر سے پہلے سے ہمارے ساتھ ہے۔ موسیقی بذات خود ایک زبان ہے لہذا اسے فلم سازی میں ایک بنیادی مکالمے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ دستاویزی فلموں میں موسیقی اس طرح ترتیب دی جاتی ہے کہ جب بیانیا وائس اوور شروع ہوتا ہے تو موسیقی بھی ساتھ ساتھ رواں دواں رہتی ہے۔ اس سے جذبات متعین ہوتے ہیں۔
سونک برانڈنگ کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے موسیقار نے کہا کہ اس کا مطلب صرف موسیقی سن کر کسی برانڈ یا ٹائٹل کی شناخت کرنا ہے۔ صحیح موسیقار/فنکاروں کا انتخاب، شو رنر سے شوز سونک پیلیٹ کے لئے ایک واضح وژن، تاریخ پر مبنی تخلیقی بریک ڈاون اور موسیقی کے بالکل مناسب عملے کے ساتھ کام کرنا ایک ٹھوس سونک پیلیٹ حاصل کرنے کے بنیادی اصول ہیں۔
دستاویزی اور مختصر فلم کے اثرات کو یقینی بنانے میں موسیقی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں نیٹفِلکس نے ہندوستان میں موسیقی ترتیب دینے کے بہترین طریقوں اور بین الاقوامی معیارات سامنے لانے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ نیٹفِلکس کے زیر اہتمام، اس تفصیلی ورکشاپ میں مختصر فلموں اور دستاویزی فلموں کے لئے موسیقی ترتیب دینے کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی۔ اس ورکشاپ نے موسیقی کے انداز اور انواع سمیت موضوعات کا احاطہ کرکے شرکاء کے لئے موسیقی کی کمپوزنگ کی دنیا کھول دی ہے۔
رام پرساد سندر ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار اور ساؤنڈ ڈیزائنر ہیں۔ چنئی سے الیکٹرانکس میں بیچلر کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ نیویارک یونیورسٹی سے فلموں اور ٹی وی کے لئے موسیقی کی کمپوزیشن میں گریجویشن کرنے کے لئے امریکہ منتقل ہو گئے اور پھر ویڈیو سمفنی فار میوزک فار اے آر، وی آر اور ویڈیو گیمز کیلئے لاس اینجلس گئے۔ بطور موسیقار اور ساؤنڈ ڈیزائنر انہوں نے ریموٹ کنٹرول پروڈکشنز (ہنس زیمر)، کٹنگ ایج گروپ، آڈیسی، آؤٹ پٹ انک، مقامی آلات اور ایپل، انک کے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے حال ہی میں عالمی اسٹریمنگ کمپنی نیٹفلِکس میں شمولیت اختیار کی ہے جہاں انہوں نے ہندوستان کی موسیقی میں خلاقی اور پروڈکشن ورٹیکل کی قیادت سنبھالی ہے اور ہندوستان پر مبنی سیریز، فلموں اور غیر افسانوی مواد تیار کرنے میں ان کے منصوبوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
U NO 5995
(Release ID: 1830326)
Visitor Counter : 139