پنچایتی راج کی وزارت

آٹھویں بین الاقوامی یومِ یوگ کی الٹی گنتی کے پروگرام کے موقع پر پنچایتی راج کی وزارت نے یوگا اتسو کا اہتمام کیا

Posted On: 01 JUN 2022 7:02PM by PIB Delhi

 

پنچایتی راج کی وزارت آج یہاں وزارت کے احاطے میں آٹھویں بین الاقوامی یومِ یوگ کی الٹی گنتی کے پروگرام کو منانے میں قوم کے ساتھ شامل ہوئی۔ بین الاقوامی یومِ یوگ 2022 کے 20 دن کے پروگرام کے موقع پر روز مرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت پر ایک لیکچر-کم-ڈیموسٹریشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا تعلق یوگا اتسو کے ایک حصے کے طور پر یعنی یوگا کے بین الاقوامی دن 2022 کے لئے الٹی گنتی کے پروگرام کے مرکزی خیال: یوگا برائے انسانیت سے تھا۔

 

یوگا اتسو میں وزارت کے تمام افسران اور عملے کے ارکان نے پرجوش شرکت کی۔تقریب کی رسائی کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کے لئے ویب لنک کو پنچایتی راج اور پنچایتی راج اداروں کے ریاستی/مرکزی خطوں کے محکموں کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا تاکہ غیر روایتی موڈ کے ذریعے ایونٹ میں شرکت کی سہولت فراہم ہو اور 21 جون 2022 کو یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کے حوالے سے اہم ذمہ داروں کو حساس بنایا جا سکے۔

 

آیوش کی وزارت کے تحت ادارہ  مُرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ذریعہ متعین یوگا انسٹرکٹروں نے روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت پر ایک مختصر پیشکش کی۔ روز مرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت پر ایک لیکچر جناب تنوج یادو نے دیا جو مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے فیکلٹی ممبر ہیں۔ جبکہ جناب مُرلی ایم آر نے یوگا بریک (وائی بریک) سے متعلق مختلف یوگا پوز/ آسن/ حرکات پر مظاہرہ پیش کیا جو سادہ اور مفیدیوگا کے طریقوں پر مشتمل ایک پروٹوکول ہے۔ اسے تناؤ کو کم کرنے، تازہ دم کرنے اور کام پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ یہ کام کی جگہوں پر افراد کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

 

الٹی گنتی پروگرام کی صدارت پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے کی اور اس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر بجیا کمار بہیرا، اقتصادی مشیر، وزارت پنچایتی راج نے انجام دئیے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے تمام شرکاء کو جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لئے یوگا کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا کا وقفہ سرکاری سیٹ اپ میں کام کرنے والے افسران اور عملے کے ارکان کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر ایک کو باقاعدگی سے یوگا کی مشق کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس طرح اس سے سب کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور جسم اور دماغ کو صاف اور روزمرہ کی زندگی کے رُخ پر مرکوز رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ ڈاکٹر بی کے بہیرا نے تمام ملازمین سے کہا کہ وہ صحت مند اور متوازن زندگی کے لئے یوگا کو اپنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OEKZ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MXHG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038TZ0.jpg

ش ح۔ ع س۔ ک ا

\



(Release ID: 1830253) Visitor Counter : 126


Read this release in: Marathi , English , Hindi