وزارت اطلاعات ونشریات

سنیما ہر فرد کا عالمی پیدائشی حق ہے: رضوان احمد @ #MIFF ماسٹر کلاس


"اسکرین اور او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے درمیان تعاون پر مبنی تعلق کی ضرورت ہے"

Posted On: 01 JUN 2022 1:51PM by PIB Delhi

 

ممبئی، یکم جون 2022:

کوویڈ 19 نے دنیا بھر میں فلم دیکھنے میں ڈیجیٹل انقلاب کے عمل کو تیز تر کردیا۔ جب اس وبا نے لوگوں کو گھر کے اندر بند رہنے پر مجبور کیا تو گھر سے او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے ذریعے ویوورشپ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ لیکن سینما کی فلم تھیٹروں سے او ٹی ٹی میں اس بڑی تبدیلی میں کیا کچھ جغرافیائی علاقے، لوگ اور ثقافتیں مکمل طور پر چھوٹ گئی ہیں؟ کیا او ٹی ٹی روایتی سنیما تھیٹروں کے لیے موت کی گھنٹی بجا رہا ہے؟ کیا او ٹی ٹی اور اسکرینیں ایک ساتھ موجود رہ سکتی ہیں؟

یہ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 17 ویں ایڈیشن کے موقع پر منعقدہ ماسٹر کلاس میں زیر بحث موضوعات پر کچھ بہت اہم سوالات ہیں ۔ حیدرآباد کے انسٹرکشنل میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر رضوان احمد نے ماسٹر کلاس کی قیادت کی۔ وہ انٹرنیشنل کونسل فار فلم ٹیلی ویژن اینڈ آڈیو ویژول کمیونیکیشن (آئی سی ایف ٹی)، پیرس اور انٹرنیشنل ڈاکومنٹری ایسوسی ایشن، لاس اینجلس کے کل وقتی رکن ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-14IUM.jpg

رضوان احمد نے کہا کہ سنیما اس دنیا کے ہر فرد کا عالمی پیدائشی حق ہے۔ "دنیا کے بہت سے حصوں میں سینما کو نئے پلیٹ فارموں تک توسیع دینے میں مدد دینے کے لیے مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ نہیں موجود ہے۔ سب سے بڑا چیلنج وسائل کی ناہموار تقسیم ہے۔ اگر آپ بھارت کی صورتحال پر غور کریں تو صرف 47 فیصد شائقین کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ باقی 53 فیصد آبادی کو او ٹی ٹی پر دستیاب بھرپور مواد دیکھنے کا پورا حق ہے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ او ٹی ٹی کی کمپنیوں کو اس خارج شدہ دیہی آبادی کی بڑی اکثریت تک پہنچنے کے لیے ایک طریقہ کار تیار کرنے اور الگ کاروباری ماڈل بنانے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-2GQZW.jpg

او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے روایتی سنیما ہالوں پر قبضہ کرنے کے خدشات کو خارج کرتے ہوئے رضوان احمد نے کہا کہ او ٹی ٹی کبھی بھی فلم دیکھنے کے تجربے اور اس سماجی جشن کی جگہ نہیں لے سکتا جو سنیما تھیٹر پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے وضاحت کی "اسکرین بمقابلہ او ٹی ٹی کی بحث صحیح سمت میں نہیں ہے۔ تکنیکی ترقی ہوتی رہے گی اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔ ایک متوازن نقطہ نظر وہ ہے جس کی ہمیں یہاں ضرورت ہے۔ اسکرین اور او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے درمیان ایک تعاون پر مبنی تعلق ہونا چاہیے۔ تھیٹر مالکان کو لوگوں کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنے کے لیے اختراعی حکمت عملی اور نقطہ نظر کی جستجو کرنی چاہیے۔"

رضوان احمد نے مزید کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کو مواد تیار کرتے وقت خطے کی ثقافتی شناخت کا احترام کرنا چاہیے۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ او ٹی ٹی سنیما میں ہونے والی ڈیجیٹل تبدیلی کا خاتمہ نہیں ہے۔ انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ مفت اشتہارات کی معاونت سے چلنے والی اسٹریمنگ ٹی وی خدمات (فاسٹ) جیسے پلیٹ فارم مقبول ہو رہے ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا۔

* * *

پی آئی بی ایم آئی ایف ایف ٹیم

ہمیں مانتے ہیں اچھی فلمیں آپ جیسے فلم شائقین کے  ذریعے فروغ پاتی ہیں۔ #AnythingForFilms/ #FilmsKeLiyeKuchBhi اور #MIFF2022 ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فلموں سے اپنی محبت کو ساجھا کریں۔ جی ہاں، آئیے فلموں سے محبت کو پھیلائیں!

کون سی #MIFF2022 فلموں نے آپ کے دل کی دھڑکن تیز کردی؟ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو اپنی پسندیدہ ایم آئی ایف ایف فلموں کے بارے میں بتائیں #MyMIFFLove

اگر آپ کہانی سے متاثر ہوئے ہیں، تو رابطہ کریں! کیا آپ فلم یا فلم ساز کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے؟ خاص طور پر، کیا آپ ایک صحافی یا بلاگر ہیں جو فلم سے وابستہ افراد سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ پی آئی بی آپ کو ان سے جڑنے میں مدد کر سکتا ہے، +91-9953630802 پر ہمارے افسر مہیش چوپاڈے تک رسائی کریں۔ آپ ہمیں miff.pib[at]gmail[dot]com پر بھی لکھ سکتے ہیں۔

پہلے مابعد وبا فیسٹیول ایڈیشن کے لیے فلم شائقین آن لائن بھی فیسٹیول میں شرکت کرسکتے ہیں۔ https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk پر آن لائن مندوبین (یعنی ہائبرڈ موڈ کے لیے) کے طور پر مفت رجسٹر کریں مقابلہ میں شامل فلمیں جب بھی دستیاب ہوں گی، انھیں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 5985



(Release ID: 1830210) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil