صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی صحت سکریٹری کی قیادت میں ‘تمباکو  نوشی کی روک تھام کے عالمی دن’ 2022 پر تمباکو سے دور رہنے کا عہد


 ‘تمباکو نوشی کی روک تھام کے عالمی دن’2022 کا موضوع-‘تمباکو :ہمارے ماحول کےلئے خطرہ’

منشیات کے استعمال کے نقصانات  اور طرز عمل کی لت کے معیاری علاج کے رہنما خطوط پر ایک پاکٹ بک‘ایڈیکشن- آرایکس’ اور موبائل ایپ کا اجراء

Posted On: 31 MAY 2022 9:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 مئی ،2022

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند نے 31 مئی 2022 کو تمباکو نوشی کی روک تھام کے عالمی دن 2022 کو منانے کے لیے ایک ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا۔ اس سال تمباکو کی روک تھام  کے عالمی دن کا موضوع "تمباکو: ہمارے ماحول کے لیے خطرہ" ہے۔ اس تقریب کی صدارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں سکریٹری جناب  راجیش بھوشن نےصحت اور خاندانی بہبود کی وزات میں  اڈیشنل سکریٹری محترمہ رولی سنگھ اور صحت اور خاندانی بہبود  کی وزارت میں مشن ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر اتل گوئل  اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ مل کر کی۔ اس موقع پر درج ذیل سرگرمیاں ہوئیں:

تمباکو چھوڑو ہیرو بنو مہم کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا۔یہ مہم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز بینگلورو  کے ذریعہ  ایک مقصد  کے ساتھ چلائی گئی تھی۔

تمباکو نوشی کرنے والوں کو ایک خود سے بنائی گئی ویڈیو کے ذریعہ سے تمباکو چھوڑنے یا چھوڑنے کی کوشش کرنے کےاپنے خیالات کا اظہار کرنے کےلئےایک پلیٹ فارم  مہیا کرنا اور

نینشل ٹوبیکو کویٹ لائن ٹول فری 1800-11-2356  اور ایم سیشن  خدمات کو فروغ دینا۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ،حکومت ہند نے مائی گوو  ایپ کے تعاون سے آن لائن مقابلوں ،پچھلے سال تمباکو نوشی کی روک تھام کے عالمی دن 2021 کے دوران جیسے پوسٹر میکنگ/ سلوگن رائٹنگ؛ویڈیو بنانا  اور مضمون نگاری کا انعقاد کیا۔ان آن لائن مقابلوں کو ملک بھر میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں سے بھاری حمایت ملی۔ان مقابلوں کے فاتحین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

ڈبلیو این ٹی ڈی 2022 پوگرام نے منشیات  کے استعمال  سے ہونے والے نقصانات اور برتاؤ سے متعلق لت  کےلئے  معیاری علاج کے رہنما خطوط اور موبائل ایپ (اینڈروئڈ اور آئی او ایس) ‘ایڈکشن آر ایکس’ پر پاکٹ بک کے اجزا کےلئے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کیا، تاکہ ڈاکٹروں کو نشہ سے نجات دلانے کے پروگرام کے اندر منشیات  سے ہونے والے نقصانات میں  معیاری دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027O0T.jpg

 

صحت اور خاندانی بہبود کی وزات کے سینئر افسروں  کے ساتھ سکریٹری حکومت ہند کے افسروں کے ساتھ ساتھ  معاون تنظیموں  نے ‘تمباکو  نوشی کی روک تھام کا عہد’لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NFWZ.jpg

 

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے مائی گوو پلیٹ فارم  کے ذریعہ  سے آن لائن ‘تمباکو  نوشی کی روک تھام کاعہد’ لینے کے التزام کو پورا کیا ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور سبھی شراکت داروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وسیع طورپر عہد لینے کو پھیلائیں اور 31 مئی 2022 سے 21 جون  2022 تک تمباکو نوشی کی روک تھام مہم  میں زیادہ سے زیادہ حصہ داری کو فروغ دیں۔

تمباکو نوشی کی روک تھام کےعہد کے لئے لنک

https://pledge.mygov.in/no-tobacco-2022/

**************************

ش ح ۔ا م۔

U:5971



(Release ID: 1830088) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi