وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این اے ایس 325 کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا

Posted On: 31 MAY 2022 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 مئی ،2022

پورٹ بلیئر کے آئی این ایس  اتکرش  میں 31 مئی 2022 کو  منعقد کی گئی ایک شاندار تقریب  میں اے وی ایس ایم  ،انڈمان نیکوبار کے کمانڈر ان چیف   لیفٹننگ  جنرل اجے سنگھ  نے  ملک میں بنااے ایل ایچ  ایم کے  سوم طیارے   کے آپریشن کا کام سنبھالنے والے  انڈین نول  ایئر اسکواڈرن (آئی این اے ایس ) 325  کو بھارتی بحریہ میں شامل  کیا۔نئے شامل کئے گئے اس طیارے نے اس سال کے شروع میں   پہلی بار انڈمان جزیرے سے پرواز بھری اور باضابطہ طور پر28 جنوری 2022 کو  بحریہ میں شامل کیا گیا۔یہ  یونٹ بھارتی بحریہ میں شامل دوسرا اے ایل ایچ ایم کے سوم اسکواڈرن ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے،لیفٹننٹ  جنرل اجے سنگھ نے اس اہم  موقع پر  آئی این ایس اتکرش  کو مبارکباد دی۔انہوں نے  حالیہ قومی بحران   کے دوران بھارتی  مسلح افواج  کے کردار پر زور دیا اور حالیہ برسوں میں ہندوستان اور بیرون ملک امدادی کارروائیوں سمیت اے ایل ایچ  نے جو خدمات انجام دی ہیں اس پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ایئر اسٹیشن کی کوششوں کی بھی ستائش کی اور مزید کہا کہ  بھارتی  فوج میں شاندار سنگ میل  قائم ہوتے دیکھنا  باعث فخر اور ایک اعزاز کے مانند  ہے۔اے این سی میں اے ایل ایچ ایم کے تھری  کا شامل ہونے سے  اے این اسی کی طویل فاصلے تک   ایس اے آر صلاحیت اور نگرانی میں زبردست اضافہ کرے گا۔یہ طیارہ  خطے میں نہ صرف فوجی صلاحیتوں کو مضبوطی دے گا بلکہ  کیسے بھی حالات میں مقامی انتظامیہ  کو ضرورت پڑنے پر مدد کرنے کے بھی قابل ہوگا۔

جدید ترین ملٹی رول ہیلی کاپٹر کو ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ایچ اے ایل )، بنگلور نے تیار کیا ہے جو آتمنیر بھر بھارت کے مشن کو مجسم بناتا ہے اور ہندوستان کی اسٹریٹجک موجودگی کو بڑھانے کے لیے خطے میں ہمارے سمندری مفادات کے تحفظ میں مدد کرتا ہے۔

اسکواڈرن نے اپنا نام رات کے شکاری  پرندے ‘ایگل آؤل’ سے لیا ہے۔یہ  عقاب کے مشاہدے اور ٹریکنگ کا گہرا احساس ہیلی کاپٹر کے سینسرز اور جدید ایویونکس کی مثال ہے جو اُلّو کی رات کی طاقت کے مترادف ہے اور طیارے کے  نائٹ ویژن کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین ایونکس اور رول آلات سے لیس ہوتے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر طویل فاصلے ایس اے آر اور میری ٹائم ریکی رول میں استعمال کے لیے ہیں۔ انہیں جزائر میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نجات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں ایک سرویلنس ریڈار، ای او /ایف ایل آئی آر ، ہومر، ہائی انٹینسٹی سرچ لائٹ اور ایئر ایمبولینس کے کردار کے لیے ایک میڈیکل انٹینسیو کیئر یونٹ بھی ہے۔ اے ایل ایچ اسکواڈرن کو بھارتی بحریہ میں شامل کرنا انڈمان اور نکوبار جزائر کے ہمارے بڑے جزیرے کے دور دراز علاقوں میں ہمارے جزیروں اور انتظامیہ کی مدد کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ یہ کثیر المقاصد طیارہ اس خطے میں ہندوستانی مسلح افواج کی فوجی طاقت کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کا کام کرے گا۔

 

اسکواڈرن کی کمان سی ڈی آر  اویناش کمار شرما کر رہے ہیں، جو کہ ایک انتہائی ماہر اور تجربہ کار پائلٹ ہیں جو چیتک، یوایچ -3 ایچ  اور ایل اے ایچ  ہیلی کاپٹروں پر 2300 گھنٹے سے زیادہ پرواز اور 17 سال سے زیادہ کی ممتاز خدمات کے ساتھ انجام دے چکے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)0HTT.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(5)PO22.jpeg

****************

ش ح ۔ا م۔

U:5967


(Release ID: 1830081) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Tamil