بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے ہتاچی  کنسٹرکشن  مشینری کمپنی لیمٹیڈ میں ایچ سی جے آئی ہولڈنگس جی کے ،سائٹرسٹ انویسٹ مینٹ ، ایچ سی جے ہولڈنگس  2 جی کے ،جاپان انڈسٹریل  وی – جی پی کے کے اور دیگر سرمایہ کاروں کی حصہ داری کی تحویل کو منظوری دی

Posted On: 31 MAY 2022 6:28PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ہتاچی کنسٹرکشن مشینری کمپنی لیمٹیڈ میں ایچ سی جے آئی ہولڈنگس جی کے ،سائٹرسٹ انویسٹ مینٹس ،ایچ سی جے ہولڈنگس 2 جی کے ،جاپان انڈسٹریل وی – جی پی کے کے اور دیگر سرمایہ کاروں کی حصہ داری کی تحویل کو منظوری دی ہے۔

ایچ سی جے آئی ہولڈنگس جی کے (’’ایچ سی جے آئی‘‘) کے توسط سے آئی ٹی او سی ایچ یو کارپوریشن (’’آئی ٹی او سی ایچ یو‘‘) کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی سائٹرس انویسٹ مینٹ ایل ایل سی (سائٹرس)  ،ایچ سی جے ہولڈنگس 2 جی کے (’’ایچ سی جے ہولڈنگس/ ایچ سی جے ایچ ڈی 2‘‘) ،جاپان انڈسٹریل – جی پی ،منالسو  پرمروز  جی پی ، شیفرڈ   ہل پارٹنرس      III  لیمٹیڈ اور سو نورا پارٹنرس  III  لیمیٹیڈ کی جانب سے پوری طرح سے ڈائلوٹ بنیاد پر ہتاچی لیمٹیڈ سے ہتاچی کنسٹرکشن مشینر کمپنی لیمٹیڈ (’ایچ سی ایم/ ٹارگیٹ‘) میں 25 فیصد حصہ داری تحویل میں لینے کی تجویز ہے ۔

فی الحال ایچ سی جے آئی جاپان انڈسٹریل پارٹنرس انک پی مکمل ملکیت والی ایک معاون کمپنی ہے ۔ایچ سی جے آئی کو ایک لیمٹیڈ لائبلٹی کمپنی  کی شکل میں قائم کی گئی تھی ، جس سے ہدف میں حصہ داری رکھنے کے ساتھ اس کے لئے ذیلی سبھی کاروبار لئے جاسکیں ۔

اس مجوزہ لین دین سے قبل (اے) سائٹرس اور (بی) ایچ سی جے ایچ ڈی 2 کی حصہ داری مشترکہ طور پر 50:50 کے تناسب میں تھی اور اب یہ اپنی کارپوریٹ شکل کو ایک اسٹاک کمپنی میں بدل دے گی ۔

آئی ٹی او سی ایچ یو گروپ اپ اسٹرین شعبوں جیسے کہ خام مال سے متعلق لین دین ،ڈاؤن اسٹرین شعبوں جیسے کہ خردہ شعبے سے اور کاروباری شعبے کی ایک توسیع شدہ سلسلے میں کام کرتا ہے۔اس کی بھارت میں کوئی معاون / سرمایہ کار کمپنی فعال نہیں ہے ۔

ایچ سی ایم ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے۔ اس کی اہم حصہ دا ر اور اسے کنٹرول کرنے والی اصل کمپنی ہتاچی (ایچ سی ایم میں 51.5 فیصد حصہ داری ) ہے۔

ایچ سی ایم ،عالمی سطح پر کانکنی اور کنسٹرکشن مشینری اور سولیوشن بزنس (جیسے کہ کانکنی سہولتوں اورآلات کے لئے فروخت کے بعد خدمات کے جزکے طور پر ڈیولپمینٹ،پروڈکشن ،کل پرزوں کی تقسیم اور سروس سولیوشنز )  کی مینو فیکچرنگ میں مشغول ہیں۔ بھارت میں ایچ سی ایم درج ذیل معاون کمپنیوں اور معاونین کے ذریعہ کام کرتی ہے ۔(1) ٹاٹا ہتاچی کنسٹرکشن مشینری کمپنی پرائیویٹ لیمٹڈ۔(2) ایچ –ای پارٹس انٹرنیشنل ایل ایل سی ،اور (3) بریڈ کین انڈیا پرائیویٹ لیمٹڈ ۔

سی سی آئی کے تفصیلی احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ م م ۔ م ش

U. No.5975



(Release ID: 1830054) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi