کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمیکل اور کھاد  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے بھاونگر گجرات میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر آف سی آئی پی ای ٹی  کا افتتاح کیا


سی آئی پی ای ٹی بھاونگر مستقبل میں نوجوانوں کےلئے  وسیع پیمانے پر  روزگار کے مواقع پیداکرےگا:ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

اپنے اخراجات ازخود برداشت کرنے والے اداروں نیز  صنعتی  تعلیمی اشتراک کا بہترین نمونہ :ڈاکٹر  منسکھ مانڈویہ

Posted On: 31 MAY 2022 7:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 مئی ،2022

 

کیمیکل اور کھاد اور صحت اور خاندانی بہبود کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے آج بھاونگر گجرات میں  سی آئی پی ای ٹی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر  کا افتتاح کیا۔یہ ملک بھر میں سی آئی پی ای ٹی کا45 واں  ایسا پیشہ وار تربیت دینے والا ادارہ  ہے جس کا مقصد معیاری تربیت  مہیا کرانا ہے اور کیمیکلس  اور پیٹرو کیمیکلس انڈسٹری  کےلئے قابل افرادی وقت پیدا کرنا ہے۔

شروع میں ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نےہنر مند افرادی قوت پیداکرنے میں   سی آئی پی ای ٹی کی صلاحیتوں  کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ بھاونگر سی آئی پی ای ٹی  میں بھاونگر کی ترقی کے پہیے میں اہم کردار ادا کرنے کی قوی صلاحیت ہے۔گجرات میں متحرک پیٹروکیمیکل انڈسٹری   کی وجہ سے ایسے مراکز صنعت کے لیے انتہائی ضروری ہنر مند افرادی قوت پیدا کریں گے اور ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کریں گے۔سی آئی پی ای ٹی  کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں ہنر مند افرادی قوت کی اس ضرورت کو پورا کرے گا۔

ہمارے معزز وزیراعظم کے ہنر مند افرادی قوت اور  خود انحصاری پیدا کرنے کے نظریہ کا اعادہ کرتے ہوئے  ،ڈاکٹر مانڈویہ  نے کہاکہ  ملک میں صنعت دس فیصد  کی شرح سے  ترقی کررہی ہے اوریہ  تب ہی برقرار رہ سکتی ہے جب ہم  صنعتی بنیادی ڈھانچے کے علاوہ اپنی افرادی قوت میں بھی اضافہ کریں۔سی آئی پی ای ٹی  نے اپنے اخراجات از خود برداشت کرنے والے اداروں نیز صنعتی  تعلیمی اشتراک  کا ایک بہترین  نمونہ پیش کرکے  انڈسٹری  کی ضرورتوں اور اس   کے مسئلے  کو حل کیا ہے۔سی آئی پی ای ٹی ٹریننگ کے علاوہ ،طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے،ہر سال پاس ہونے والے ایک لاکھ  طلبہ  میں سے 90 فیصد طلبہ کو انڈسٹری میں ملازمت دی جاتی  ہے۔

سی آئی پی ای ٹی  حکومت ہند کے کیمیکل اور کھاد  کی وزارت  کے تحت  اعلی تکنیکی  تعلیم کےلئے ایک  اعلی تعلیمی ادارہ ہے،جو پلاسٹک کے شعبہ میں  ڈیزائن،سی اے ڈی /سی اے ایم/سی اے ای، ٹولنگ اور مولڈ مینوفیکچرنگ  ،پروڈکشن انجینئرنگ،ٹیسٹنگ اور کوالٹی ایشورنس  کےلئے مکمل طورپر وقف ہے۔سی آئی پی ای ٹی  پولیمر اور الائڈ انڈسٹریز کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے   ملک بھر میں مختلف  مقامات سے کام کررہا ہے ۔

اس کا مقصد پلاسٹک سمیت پیٹروکیمیکلز   کےمیدان میں طویل مدتی ،قلیل مدتی تعلیم ،ہنرمندی کی ترقی  اور کاروباری  ترقی کے پروگراموں  کے ذریعہ  ہنرمندی کی مختلف سطحوں پر  تعلیم یافتہ  پیشہ ور افراد  مہیا کرنا ہے۔سی آئی پی ای ٹی  ڈیزائن ،ٹولنگ،سی اے ڈی/سی اے ایم /سی اے ای ،پلاسٹک  پروسیسنگ ،ٹیسٹنگ  اور کوالٹی ایشورنس ،انسپیکشن سروسز اور پلاسٹک انڈسٹ کی صنعتوں سمیت پیٹروکیمیکل  صنعتوں  کےلئے تال میل کے شعبوں  میں تکنیکی مدد اور مشاورتی خدمات کی پیش کش کرتا ہے۔

سی آئی پی ای ٹی پلاسٹک ،سینتھیٹک ربر،ٹیکنیکل ٹیکسٹائل،سولونٹس ،کھاد  ،دواسازی  ،اضافی اشیا ،دھماکہ خیز مواد ،ایڈھیٹس اور کوٹنگس سمیت تحقیق  اور ایپلی کیشن ڈولپمنٹ  کا کام   بھی  کرتا ہے۔وہ  اعلی تربیتی پروگراموں کےذریعہ فیکلٹی کو ٹیکنیکل مہارت اوران کی تعلیمی اہلیت میں  اضافے کے مواقع فراہم کرکے  فیکلٹی  کے درمیان پیشہ ورانہ  قابلیت کو بڑھانے کےلئے  بھی کام کرتے ہیں۔

 

اس پروگرام میں قانون ساز اسمبلی  ،رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹر آرتی  آہوجا ، کیمیکلس اور پیٹروکیمیکلس  کے سکریٹری پروفیسر  شییشر  سنہا،سی آئی پی ای ٹی  کے ڈائریکٹر جنرل سی آئی پی ای ٹی اور وزارت  کے سینئر حکام کے ساتھ  موجود تھے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:5960

 


(Release ID: 1830043) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Gujarati