وزارت اطلاعات ونشریات
گجرا ،ہمیں زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کی اہمیت یاد دلاتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
31 MAY 2022 7:42PM by PIB Delhi
جدید دور کا انسان اکثر دولت و شہرت کا پیچھا کرتے ہوئے زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کی اہمیت کو نظر انداز کرجاتا ہے۔اس ناقص سفر میں وہ خوشی اور اپنے خاندان کا ساتھ کھودیتا ہے،جو کہ انسان کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے ۔’گجرا‘ ہمیں چھوٹی چھوٹی چیزوں کی اہمیت اور زندگی میں ان کی قدروں قیمت کی یاد دہانی کراتی ہے۔یہ بات آج #ایم آئی ایف ایف ڈائیلاگ کے موقع پر اس فلم کے ڈائریکٹر ونیت شرما نے کہی۔

گفت و شنید کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ونیت نے کہا کہ یہ کہانی حقیقی زندگی کے ایک واقعہ سے اخذ کی گئی ہے جس سے وہ رو برو ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم دو کرداروں اور ان کی طرز زندگی کے مابین فرق کو دکھاتی ہے جس کے توسط سے حقیقی خوشی کا نچوڑ سامنے آتا ہے ۔گجر ا کا استعمال اس خوشی کے اظہار کے لئے علامتی طور پر کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر :ونیت شرما
پرڈیوسر : ونیت شرما پرنالی شرما،منوج ایس نائر
رائٹر:ونیت شرما
ڈی او پی :رمنی رنجن داس
ایڈیٹر :امت کلکرنی
اداکار:سچن کھیڈیکر ، سنالی کلکرنی ،جینت گاڈیکر ،شتی جوگ
ڈائریکٹر کا تعارف
ونیت شرما ایک بھارتی فلم اداکار ہیں جنہوں نے درجنوں ہندی فلموں میں کام کیا ہے،جن میں مشن کشمیر،کال ،اشوکا ،سنگھم،جڑواں-2 ،ٹھاکراورمتعدد دوسری فلمیں شامل ہیں۔انہوں نے سال2000 میں فلم مشن کشمیر کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ایک محتاط مشاہد اور تیزی کے ساتھ چیزوں کو سیکھنے والے شخص کے طور پر انہوں نے اداکاری ،اسکرپٹ رائٹنگ اور فلم سازی جیسے شعبوں میں کمال کے حصول کے لئے مسلسل کام کرتے رہے ہیں ۔
مختصر خاکہ
زندگی ایک ان سلجھی گتھی کبھی کبھی بالکل مختلف طریقے سے زندگی گزارنے والوں کے نصیب ایک دوسرے کو کاٹتے ہوئے گزرتے ہوئے۔یہ فلم اسے ایک ارسٹو کریٹ جناب اگروال اور ان کے شوفر رما کانت کی کہانی کے توسط سے بیان کرتی ہے ۔ایک دن ایک انوکھا واقعہ پیش آتا ہے جو دونوں افراد کے درمیان مشترکہ تجربہ کا ایک رشتہ قائم کردیتا ہے۔
*************
ش ح ۔ م م ۔ م ش
U. No.5972
(रिलीज़ आईडी: 1830041)
आगंतुक पटल : 195